• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عذاب قبر کا بیان ( جدید ایڈیشن)

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
شاید ہی اسلام کاکوئی حکم اور مسئلہ ہو کہ جومختلف مسالک کے فلسفیانہ اور تخیلاتی بھنور میں پھنس کر اپنے اصل حلیے کو نہ کھو چکا ہو انہی مسائل میں سے ایک مسئلہ عذاب قبر کا مسئلہ ہے جس کے بارے میں لوگ افراد وتفریط کا شکار ہیں اور منکرین حدیث کی طرح منکرین عذابِ قبر کے عقیدہ کے حاملین بھی موجود ہیں جس کی کوئی بھی معقول دلیل موجود نہیں اس کے برعکس اثبات قبر پر بہت سی آیات قرآنیہ اور سینکڑوں احادیث موجود ہیں۔فرمانِ نبوی ﷺ کے مطابق موت کے بعدکا مرحلہ آخرت کی ہی پہلی سیڑھی اور زینہ ہے اس مرحلہ میں موت سے لے کر یوم البعث کے قائم ہونےتک جو کچھ قرآن کریم اور صحیح احادیث میں ثابت ہے اس پرایمان لانالازمی ہے ۔عذاب ِ قبر دین اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ایک اہم عقیدہ ہے عقلی وعلمی گمراہیوں میں غرق ہونے والے اور بے دین افراد اگرچہ عذاب قبر کا انکار کرتے ہیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ اس کے برحق ہونے پر کتاب وسنت میں دلائل کے انبار موجود ہیں اسی لیے جملہ اہل اسلام کا اس پر اجماع ہے اور وہ اسے برحق مانتے ہوئے اس پرایمان رکھتے ہیں ۔اس مسئلے پر امام بیہقی ،امام ابن قیم ، اما م جلال الدین سیوطی ، اورامام ابن رجب  جیسے کبار محدثین اور آئمہ کرام نے باقاعدہ کتب تالیف فرمائی ہیں ۔ زیر نظر کتابچہ’’عذاب قبر ‘‘معروف عالم دین مو لانا صفی الرحمن مباکپوری  اور مولانا ابو عبد اللہ جابر دامانوی ﷾ کی مسئلہ اثبات عذاب قبر پر اہم تحریر یں ہیں۔جس میں انہوں نے عذاب قبر کے متعلق جو مختلف شکوک شبہات ونظریات محض عقلی بنیادوں پر پائے جاتے ہیں کتاب وسنت کی روشنی میں منکرین عذاب قبر کا کافی وشافی جواب دیا گیا ہے اور دلائل وبراہین سے ثابت کیا گیا ہے کہ عذاب قبر برحق ہے ۔ محمد یٰسین راہی ﷾ (مدیر اداہ تبلیغ اسلام، جام پور) نے ان دونوں تحریروں کو یکجا کرکے شائع کیا ہے۔ اللہ تعالی ہمیں حق کے اتباع کی توفیق عطا فرمائے او رباطل سےمکمل طور پر اجتناب کی توفیق دے ( آمین ) ( م۔ا)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
ایک حقیقی فری سفر
اہلیت و شرائط
سفر کی تفصیلات
ضروری ہدایات
قرآن مجید اور عذاب قبر
قبر کا عذاب حق ہے
ہر انسان کی قبر زمین ہی ہے
برزخ میں جسم میں روح کی کیفیت
استثنائی صورتیں
ہر انسان پر ہر روز موت واقع ہوتی ہے
عذاب قبر کو سمجھنے کے لیے دو مثالیں
قبر کی زندگی کی مثالیں
عثمانی فرقہ کا طریقہ استدلال
دینی معاملات میں عقل کو ہی معیار اور میزان بنانا درست نہیں ہے
عقیدہ عذاب قبر سے عقیدہ توحید کو نقصان؟
 
Top