• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عسی اور کاد میں فرق

شمولیت
فروری 21، 2019
پیغامات
53
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
56
عسی اور کاد میں فرق

✍⁩ ہدایت اللہ فارس
----------------------------------------------
دونوں میں اگرچہ قرب کے معنی ہوتے ہیں لیکن ان میں کئی طرح سے فرق ہے۔۔۔

1/ " عسی" غیر متصرف ہے، لہذا اسے گردانتے ہوئے عسی یعسو وغیرہ نہیں کہ سکتے۔ جبکہ " کاد " متصرف ہے جیسے : قرآن میں ہے ۔ كَادُوا۟ یَكُونُونَ عَلَیۡهِ لِبَدࣰا....، یَكَادُ ٱلۡبَرۡقُ یَخۡطَفُ أَبۡصَـٰرَهُمۡۖ كُلَّمَاۤ أَضَاۤءَ لَهُم مَّشَوۡا۟ فِیهِ۔۔۔۔، فَمَالِ هَـٰۤؤُلَاۤءِ ٱلۡقَوۡمِ لَا یَكَادُونَ یَفۡقَهُونَ حَدِیثࣰا....، لَمۡ یَكَدۡ یَرَىٰهَاۗ

رہی بات کہ " عسی" غیر متصرف کیوں ہے؟ تو اس کا جواب علمائے نحو نے اس طرح دیا ہے۔۔پہلی وجہ تو یہ ہے کہ " عسی" سے مضارع،اسم فاعل، اسم مفعول ، امر اور نہی وغیرہ مشتق نہیں ہوتے ہیں۔ دوسری وجہ " عسی" چونکہ انشائے رجا (امید) پر مشتمل ہوتا ہے، یعنی اس میں خبر کے قریب ہونے کی امید ہوتی ہے اور انشا کے معانی کو ظاہر کرنے کے لئے زیادہ تر حروف کا استعمال ہوتا ہے، مثلا۔۔ تمنی ، ترجی ، ندا ، غرض ، قسم، استفہام وغیرہ جو انشا کے قبیلہ سے ہیں ان سب کا اظہار حرفوں سے ہوتا ہے تو گویا۔۔ عسی، لعل حرف ترجی کے معنی کو متضمن ہوا۔ اور حرف متصرف نہیں ہوتے لہذا جو چیز حرف کے معنی کو متضمن ہو وہ بھی غیر متصرف ہوگی۔
2/ " عسی" کی خبر فعل مضارع ہوا کرتی ہے اور یہ مع " أن " کے ہوتی ہے جیسے: وَعَسَىٰۤ أَن تَكۡرَهُوا۟ شَیۡـࣰٔا وَهُوَ خَیۡرࣱ لَّكُمۡۖ...، عَسَى ٱللَّهُ أَن یَكُفَّ بَأۡسَ ٱلَّذِینَ كَفَرُوا۟ۚ ....، فَأُو۟لَـٰۤىِٕكَ عَسَى ٱللَّهُ أَن یَعۡفُوَ عَنۡهُمۡۚ ...
لیکن کاد کی خبر بلا " أن" کے ہوتی ہے۔ جیسا کہ اوپر قرآنی آیات میں دیکھ سکتے ہیں۔۔۔ہاں یہ اور بات ہے کہ کبھی کبھار اس کے برعکس بھی ہوجاتا ہے۔ لہذا جہاں " کاد" کی خبر " أن " کے ساتھ استعمال ہوا ہے۔ وہاں سمجھ لینا چاہیے کہ ایسا " عسی " کے ساتھ مشابہت رکھنے کی وجہ سے ہے۔۔۔

3/ " عسی" میں طمع و رجا (امید) کی انشائیت ہوتی ہے۔اور " کاد" میں حصول خبر کے قرب کا یقین۔۔
4/ " کاد " کی خبر کا قریب ہونا حال سے متصل ہوتا ہے اور " عسی" استقبال کی طرف مائل ہوتا ہے۔ اس لیے کہ عسی میں ترجی ہوتی ہے اور ترجی ( امید ) کا تعلق مستقبل سے ہے اور " کاد" میں ترجی نہیں ہوتی ہے۔ اسی بنا پر عسی کی خبر پر أن داخل ہوتا ہے تاکہ وہ مضارع کو مستقبل کے ساتھ خاص کردے۔اور " کاد " حال سے متصل ہوتا ہے اس لیے اس کو أن کی ضرورت نہیں ہوتی ۔۔۔
 

zahra

رکن
شمولیت
دسمبر 04، 2018
پیغامات
203
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
48
jazak Allah
 
Last edited by a moderator:
Top