• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عصر حاضر کا عظیم رہنما

شمولیت
دسمبر 09، 2013
پیغامات
68
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
37
تحریر: جناب مولانا علی محمد ابوتراب

ایک طرف مغربی دنیا کا اسلام پر یلغار اور آئے روز محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی اور مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی تو دوسری طرف مسلمانوں کے مقدس مقام بیت المقدس پر صہینوں کا قبضہ اور اسلامی ممالک پاکستان، افغانستان، سوریا ،عراق ،یمن وغیرہ میں بدستور مغربی ممالک کی مداخلت وہاں پر بدامنی خانہ جنگی کرانا ان کفار کا روز کا معمول بن چکا ہے۔

تو جہاں اس دور میں أمت إسلامیہ أن گنت مشکلات سے دو چار ہے وہاں اس مشکل اور حساس حالات میں عالم اسلام کے ایک عظیم رہنما خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا وفات پانا امت مسلمہ کیلیے ایک عظیم سانحہ ہیں۔لیکن قضاء وقدر پر ایمان کا تقاضا یہی ہے کہ ہم صبر وتحمل کا مظاہرہ کرے اور انکے لیے اللہ تعالی سے دعاء مغفرت اور بلند درجات کی دعا کرے ۔

خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ اپنے والد شاہ عبدالعزیز کے بعد آل سعود کے پانچویں حکمران تھے۔یقینا وہ امت اسلامیہ کی وحدت کے ایک عظیم داعی تھے۔اپنے دور حکمرانی میں بے شمار خدمات سرانجام دیے ۔ خادم حرمین شریفین رحمہ اللہ پاکستانی عوام کے ہرغم ودکھ میں شریک رہے قدرتی آفات ہو یا اور مشکل وقت سعودی حکومت پاکستان کیساتھ ہمیشہ صف اول میں کھڑی رہی۔

اسکے علاوہ دنیا بھر میں مظلوم مسلمانون کے ہمدرد رہے فلسطینی عوام کی حمایت اور فلسطینی جماعتوں کے اتحاد میں اہم کردار کا سرا بھی خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ رحمہ اللہ کوہی جاتا ہے۔عالم اسلام میں جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم وتشدد ہوتا شاہ عبداللہ انکے حق میں آواز اٹھاتے اور انکا ہر ممکن تعاون کو اپنا دینی فریضہ سمجھتے تھے۔حال ہی میں سوریا ،شام کے مظلوم پناہ گزین عوام جو کہ لبنان، ترکی میں جلاوطنی کی زندگی گزارہے ہیں ۔ انکے لیے پوری پوری بستیان آباد کیے انہیں کسی بھی سہولت میں کمی کا احساس تک نہیں ہونے دیا۔غزہ میں فلسطینی عوام تک ہر قسم کا تعاون پہنچا نے میں انہوں نے کویی کسر نہیں چھوڑی۔

مضمون لنک
http://www.ahlehadith.org/asir-hazir-ka-azeem-rahnoma
 
Top