• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عقائد علماء دیوبند

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
عقائد علماء دیوبند

مصنف
خلیل احمد سہارنپوری

ترتیب وتخریج
پروفیسر ڈاکٹر طالب الرحمان شاہ

ناشر
دارالکتاب والسنہ

تبصرہ

پیش نظر کتاب جیسا کہ نام سے ظاہر ہے علمائے دیوبند کے عقائد پر تصنیف کی گئی ہے۔ 'المہند علی المفند' اور عقائد اہل السنۃ دیوبند حضرات کی مستند ترین کتابیں ہیں۔ زیرنظر کتاب میں مصنف نے حاشیہ کے ذریعے ان کتابوں میں علمائے دیوبند کے ایسے عقائد کی نشاندہی کی ہے جو اہل سنت والجماعت کے عقائد کے خلاف ہیں۔ کتاب کے مطالعے سے یہ بات کھل کر سامنے آ جاتی ہے کہ بریلویوں اور دیوبندیوں کے عقائد میں کس حد تک فرق ہے۔ کتاب میں مصنف نے دیوبندیوں کے عقائد پر تعلیقات لکھی ہیں اور علمائے اہل سنۃ والجماعۃ کے فتووں کو ان عقائد کی تردید میں پیش کیا گیا ہے۔ (ع۔ م)
اس کتاب عقائد علماء اہل سنت دیوبند کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فہرست
مقدمہ التحقیق
المہند علی المفند لکھنے کی وجوہات
المہند علی المفند
پہلا اور دوسرا سوال
علمائے اہل السنہ کی اس پر آراء
توضیح الجواب
اس مسئلےپر علمائے اہل سنت والجماعت کا موقف
تیسرا اور چوتھا سوال
کبار علماء اہل السنہ کا اس پر موقف
پانچواں سوال
کبار علماء اہل السنہ کا اس پر موقف
چھٹا سوال
کبار علمائے کرام کا اس پر موقف
ساتواں سوال
کبار علمائے کرام کا اس پر موقف
آٹھواں نواں اور دسواں سوال
کبار علمائے کرام اہل السنہ کا اس پر موقف
گیارہواں سوال
کبار علمائے کرام اہل السنہ کا اس پر موقف
بارہواں سوال
علماء اہل السنہ کا شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب اور انکے اتباع کےمتعلق موقف
تیرہواں اور چودھواں سوال
کبار علمائے کرام اہل السنہ کا اس پر موقف
پندرہواں سوال
سولہواں سوال
علماء اہل السنہ کا ابن عربی کے بارے میں موقف
سترہواں سوال
اٹھارہواں سوال
کبار علمائے کرام اہل السنہ کا اس پر موقف
انیسواں سوال
بیسواں سوال
اکیسواں سوال
بائیسواں سوال
کبار علمائے کرام اہل السنہ کا اس پر موقف
تیئسواں سوال
چوبیسواں سوال
پچیسواں سوال
چھبیسواں سوال
علماء دیوبند کی طرف سے ان عقائد پر تصدیقات قدیمہ
خلاصہ عقائد اہل السنہ والجماعت(دیوبندیہ)للمفتی عبدالشکور
اکابر علماء دیوبند کی اس پر تصدیقات جدیدہ
تقریظ
فہرست موضوعات
 
گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء رشید بھائی جان
اس کتاب ” عقائد علماءدیوبند“ میں آل دیوبند نے واضح طور پر یہ اعتراف کر لیاہے کہ وہ عقائد میں امام ابو حنیفہ حضرت نعمان بن ثابت رحمۃ اللہ علیہ کو ردکر دیا ہے اور دو الگ ائمہ حضرت ابو منصور ماتردی اور ابوالحسن اشعری کو عقیدے میں اپنا امام تسلیم کیا ہے۔ اس کے بر عکس معروف حنفی امام ، امام ابو جعفر الطحاوی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب شرح عقیدہ طحاویہ میں اہل سنت و الجماعت کا عقیدے کا بیان کیا ہے جسے ملت اسلامیہ کے فقہائے عظام امام ابو حنیفہ نعمان بن ثابت، امام ابو یوسف یعقوب بن ابراہیم اور امام ابو عبداللہ محمد بن حسن شیبانی رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کے طریق پر ذکر کیا ہے۔ قارئین سے گزارش ہے کہ وہ اس کتاب ” عقائد علمائے دیوبند “ میں ان کے دوہرے معیار کا مشاہدہ کریں ۔ ایک طرف یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ مقلد ہیں امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے اور دوسری طرف عقائد میں ان کو چھانٹ کے رکھ دیا ہے حتی کہ یہ بتلانا بھی ضروری نہیں سمجھا کہ وہ کیوں عقائد میں دیگر ائمہ کی تقلید کرتے ہیں۔؟
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,479
پوائنٹ
964
جزاکم اللہ خیرا
میرے خیال سے تبصرہ کسی اور کتاب کا منسلک ہوگیا ہے ۔
زیر مطالعہ کتاب میں مولانا سید ابوالحسن ندوی نے اپنے مخصوص انداز میں شیعہ کے فرقہ اثنا عشریہ اور اہل سنت کے عقائد کا جائزہ پیش کیا ہے اور ان میں سے صحیح اور غلط کا فیصلہ قارئین پر چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کتاب میں اولین مسلمانوں اور تاریخ اسلام کے مثالی عہد میں اسلامی تعلیمات کے اثرات اور رسول اللہﷺ کی دعوتی مساعی کے نتائج کا نقشہ پیش کیا ہے۔ مصنف نے ظہور اسلام سے قیام قیامت تک نبی کی وحدت اور اس کے تنہا شارع ہونے کے بار ے میں امت کے عقیدہ پر روشنی ڈالی ہے۔ پھر اس سلسلہ میں فرقہ اثنا عشریہ جو نقطہ نظر رکھتا ہے اس کو بالتفصیل بیان کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں انھی کے نمائندوں، پیشواؤں اور تصنیفات کے حوالہ جات پیش کیے ہیں۔ (ع۔ م)
عبد الرشید کلیم حیدر
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,479
پوائنٹ
964
جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء رشید بھائی جان
اس کتاب ” عقائد علماءدیوبند“ میں آل دیوبند نے واضح طور پر یہ اعتراف کر لیاہے کہ وہ عقائد میں امام ابو حنیفہ حضرت نعمان بن ثابت رحمۃ اللہ علیہ کو ردکر دیا ہے اور دو الگ ائمہ حضرت ابو منصور ماتردی اور ابوالحسن اشعری کو عقیدے میں اپنا امام تسلیم کیا ہے۔ اس کے بر عکس معروف حنفی امام ، امام ابو جعفر الطحاوی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب شرح عقیدہ طحاویہ میں اہل سنت و الجماعت کا عقیدے کا بیان کیا ہے جسے ملت اسلامیہ کے فقہائے عظام امام ابو حنیفہ نعمان بن ثابت، امام ابو یوسف یعقوب بن ابراہیم اور امام ابو عبداللہ محمد بن حسن شیبانی رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کے طریق پر ذکر کیا ہے۔ قارئین سے گزارش ہے کہ وہ اس کتاب ” عقائد علمائے دیوبند “ میں ان کے دوہرے معیار کا مشاہدہ کریں ۔ ایک طرف یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ مقلد ہیں امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے اور دوسری طرف عقائد میں ان کو چھانٹ کے رکھ دیا ہے حتی کہ یہ بتلانا بھی ضروری نہیں سمجھا کہ وہ کیوں عقائد میں دیگر ائمہ کی تقلید کرتے ہیں۔؟
اچھے مسلم بھائی کتاب المہند کے اندر ہی تھوڑا آگے جاکر مولانا خلیل احمد سہارنپوری نے خود کو اصول و فروع دونوں میں امام ابو حنیفہ کامقلد قرار دیا ہے ۔
وہاں در اصل مولانا سہارنپوری سائل کو یہ سمجھانا چاہ رہے تھے کہ تقلید کسی ایک ہی کی ہونی چاہیے ایک سے زیادہ کی تقلید گمراہی کا باعث بنتی ہے ۔ شاید موقعہ و محل کی رعایت رکھتے ہوئے انہوں نے ابتدائے کتاب میں دیے گئے اپنے بیان کو تبدیل کر لیا ہو ۔ واللہ اعلم ۔
 
حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء رشید بھائی جان
اس کتاب ” عقائد علماءدیوبند“ میں آل دیوبند نے واضح طور پر یہ اعتراف کر لیاہے کہ وہ عقائد میں امام ابو حنیفہ حضرت نعمان بن ثابت رحمۃ اللہ علیہ کو ردکر دیا ہے اور دو الگ ائمہ حضرت ابو منصور ماتردی اور ابوالحسن اشعری کو عقیدے میں اپنا امام تسلیم کیا ہے۔ اس کے بر عکس معروف حنفی امام ، امام ابو جعفر الطحاوی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب شرح عقیدہ طحاویہ میں اہل سنت و الجماعت کا عقیدے کا بیان کیا ہے جسے ملت اسلامیہ کے فقہائے عظام امام ابو حنیفہ نعمان بن ثابت، امام ابو یوسف یعقوب بن ابراہیم اور امام ابو عبداللہ محمد بن حسن شیبانی رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کے طریق پر ذکر کیا ہے۔ قارئین سے گزارش ہے کہ وہ اس کتاب ” عقائد علمائے دیوبند “ میں ان کے دوہرے معیار کا مشاہدہ کریں ۔ ایک طرف یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ مقلد ہیں امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے اور دوسری طرف عقائد میں ان کو چھانٹ کے رکھ دیا ہے حتی کہ یہ بتلانا بھی ضروری نہیں سمجھا کہ وہ کیوں عقائد میں دیگر ائمہ کی تقلید کرتے ہیں۔؟
جزاك الله خيرا بہت خوب
 
مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
تقلید کسی ایک ہی کی ہونی چاہیے ایک سے زیادہ کی تقلید گمراہی کا باعث بنتی ہے
اگر کوئی شخص فرع میں ابوحنیفہ رح کا مقلد ہو اور عقیدہ میں ابوموسیٰ اشعری اور ابو منصورماتریدی کا مقلد ہو تو کیا ایسے شخص کو گمراہ کہا جائے گا یا نہیں ؟
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,479
پوائنٹ
964
اگر کوئی شخص فرع میں ابوحنیفہ رح کا مقلد ہو اور عقیدہ میں ابوموسیٰ اشعری اور ابو منصورماتریدی کا مقلد ہو تو کیا ایسے شخص کو گمراہ کہا جائے گا یا نہیں ؟
اس سوال کا جواب مولانا خلیل احمد سہارنپوری کی زبانی سنیے جو انہوں نے کسی سائل کے لیے لکھا تھا ۔ وضاحت کی خاطر سوال وجواب دونوں پیش خدمت ہیں :

السؤال الثامن و التاسع و العاشر
هل يصح لرجل أن يقلد أحداً من الأئمة الأربعة في جميع الأصول و الفروع أم لا ؟
و على تقدير الصحة ، هل هو مستحب أم واجب ؟
و من تُقلِّدون من الأئمة فروعاً و أصولاً ؟
الجواب
لا بد للرجل في هذا الزمان أن يقلد أحداً من الأئمة الأربعة رضي الله تعالى عنهم ، بل يجب ، فإنا جربنا كثيراً أن مآل تركِ تقليد الأئمة و اتباعِ رأي نفسه و هواها السقوطُ في حفرة الإلحاد و الزندقة ، أعاذنا الله منها
و لأجل ذلك ، نحن و مشايخنا مقلدون في الأصول و الفروع لإمام المسلمين أبي حنيفة رضي الله تعالى عنه - أماتنا الله عليه و حشَرَنا في زمرته -
و لمشايخنا في ذلك تصانيف عديدة شاعت و اشتهرت في الآفاق

المہند علی المفند یعنی عقائد علمائے دیوبند میں دیے گئے سوال نمبر 8 ، 9 ، 10 کے جواب میں لکھی گئی اس عبارت میں تین باتیں بڑی واضح ہیں :
1۔ أئمہ اربعہ میں سے کسی ایک کی تقلید کرنے کے بغیر کوئی چارہ کار نہیں ۔
2۔ ترک تقلید(تقلید معین ) زندقہ و الحاد کا سبب ہے ۔
3۔ خلیل احمد سہارنپوی کے عقیدے کے لوگ سب کے سب اصول و فروع ( فقہ و عقیدہ ) میں ایک امام ابو حنیفہ کے مقلد ہیں ۔

جبکہ مقدمہ کتاب میں سہارنپوی صاحب یہ بیان دے چکے ہیں کہ ہم فروع میں امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے اصول میں اشاعرہ وماتریدہ کے پیروکار ہیں ۔

پتہ نہیں کونسی بات درست ہے ؟
 
Top