lovelyalltime
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 28، 2012
- پیغامات
- 3,735
- ری ایکشن اسکور
- 2,899
- پوائنٹ
- 436
عقیدہ توحید اسلام کی بنیاد ہے اگر کسی کی توحید میں ذرا سا بھی خلل آجائے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی پوری زندگی کے اعمال برباد کردے گا اگرچہ وہ کوئی نبی ہی کیوں نہ ہو۔ چنانچہ سورئہ انعام آیت 88میں اللہ تعالی نے 18نبیوںکا نام لے کر ذکر کیا کہ اگر وہ بھی شرک کرتے تو جو عمل وہ کرتے تھے سب ضائع ہوجاتے او رسورئہ زمر میں رسول اللہ ﷺ سے فرمایا :اے پیغمبر آپ کی طرف وحی بھیجی جاتی ہے اور آپ سے پہلے نبیوں پر بھی یہ وحی بھیجی گئ ہے کہ اگر آپ نے شرک کیا تو آپ کے عمل ضائع ہو جائیں گے اور آپ خسارہ پانے والوں میں سے ہو جائیں گے
(سورئہ زمر آیت :65)
اللہ رب العزت نے سورئہ نساء میں ارشاد فرمایا کہ بیشک اللہ شرک معاف نہیں کرے گا اس کے سوا جو چاہے گا جس کے لئے چاہے گا معاف کردے گا۔ شرک اتنا بڑا گناہ ہے کہ اللہ اس کو معاف نہیںکرے گا او ر جو شخص اس حال میں مر گیا کہ اللہ کے ساتھ شرک کرتا ہواللہ نے اس پر جنت کو حرام کر دیا اس کا ٹھکانہ جہنم ہے
(سورئہ مائدہ آیت72)
لہٰذا اس انجام بد سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان کو توحید او رشرک کی پہچان ہو ۔رسول اللہ ﷺ نے مثال دے کر سمجھایا آپ نے سعد رضی اللہ عنہ سے پوچھا اگر تم اپنی کے بیوی کے ساتھ کسی او رمرد کو دیکھ لو تو کیا کرو گے؟ سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں ان دونوں کو قتل کر دوں گا۔صحابہ حیران ہوئے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم سعد کی غیرت پر تعجب کرتے ہو میں سعد سے بھی زیادہ غیرت والا ہوں اور اللہ مجھ سے بھی زیادہ غیرت والا ہے۔
(صحیح بخاری )
یعنی جب سعد رضی اللہ عنہ اپنی بیوی کے ساتھ کسی او رکی شرکت نہیں برداشت کر سکتے تو میں سعد سے زیادہ غیرت والا ہوں ۔پھر رسول اللہ ﷺ یہ کس طرح برداشت کریں کہ ہم امتی آپ کے کہلوائیںاور پیروی کسی او رامام کی کریں۔ کلمہ محمد رسول اللہ پڑھیں اور اپنی ساری نسبتیں شہروں کی طرف او رامتیوں کی طرف رکھیں۔او رآپ ﷺ نے فرمایا کہ اللہ مجھ سے بھی زیادہ غیرت والا ہے۔ اس کائنات کو اللہ نے تنہا پیدا کیا نہ آسمانوں میں اس کا کوئی شریک ہے او رنہ ہی زمینوں میں کوئی اس کا شریک ہے اللہ ہی تنہا سب کا خالق ہے او راگر کائنات کی ساری مخلوق مل جائے او رمل کر ایک مکھی پیدا کرناچاہے تو رب کعبہ کی قسم سب مل کر ایک مکھی بھی نہیں بنا سکتے ۔جب خالق او رمالک اللہ ہے تو اللہ اس بات کو کس طرح گوارہ کرے گا کہ اللہ کے ساتھ کسی او رکو شریک ٹھرایا جائے کسی او رکی بھی عبادت کی جائے اللہ اس جرم کو ہرگز معاف نہیں کرے گا۔
آج ہمارے معاشرے میں شرک اتنا عام ہو گیا ہے کہ لوگ شرک ہی کو دین سمجھ بیٹھے ہیں ۔جب اصلاح کی کوشش کی جاتی ہے اثبات توحید اور رد شرک کے بارے میں آیات پیش کی جاتی ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ یہ ترجمہ صحیح نہیں ہے۔ اس اشکال کو دور کرنے کے لئے جو آیات پیش کی گئ ہیں وہ احمد رضا خان بریلوی کا ترجمہ قرآن کنز الایمان سے لی گئ ہیں ۔تمام آیات کا ترجمہ کنز الایمان سے لیا ہے تا کہ اس اشکال کو دور کر دیا جائے کہ یہ ترجمہ غلط ہے۔