• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علامہ اقبال

شمولیت
ستمبر 14، 2011
پیغامات
114
ری ایکشن اسکور
576
پوائنٹ
90
ایک دفعہ کسی کالج کے چند طالب علموں نے علامہ اقبال کو اپنے کسی جلسہ میں شرکت کی دعوت دی، علامہ اقبال نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تشریف لے گئے۔
دوران جلسہ چند شوخ قسم کے لڑکوں نے ان کو چھیڑنے کی غرض سے کہا:
"علامہ صاحب! ایک مصرعہ ھے، اگر آپ دوسرا مصرع موزوِں کریں تو ھم جانیں!"
علامہ اقبال مسکرائے اور کہا: "اچھا مصرعہ بتاؤ!"
ایک طالب علم نے مصرعہ سنایا:
"مچھلیاں دشت میں پیدا ہوں ، ہرن پانی میں"۔
مصرعہ بانجھ تھا، اس پر گرہ لگانا ممکن نہ تھا کیونکہ مچھلیاں کبھی دشت (صحراء) میں اور ہرن پانی میں پیدا ہو ہی نہیں سکتے۔
اور نوجوانوں کا مقصد بھی یہی تھا کہ علامہ جب گرہ نہ لگا پائینگے تو انکی سبکی ہوگی۔
لیکن
اقبال نے بلا توقف شعر یوں مکمل کیا:
"دشت اشکوں سے بھریں، آہ سے سوکھیں دریا
مچھلیاں دشت میں پیدا ہوں، ہرن پانی میں"
یہ شعر سن کر لڑکوں سمیت حاضرین محفل لا جواب ھو گئے۔
 
Top