• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علماء اہل حدیث

آفتاب

مبتدی
شمولیت
مئی 20، 2011
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
718
پوائنٹ
0
آفتاب بھائی جان، اس سوال کے جواب میں اہلحدیث کا موقف جاننے کے لئے ازراہ کرم کچھ وقت نکال کر ابو الحسن علوی بھائی کے درج ذیل طویل مضمون کا مطالعہ فرمائیں۔

اہل سنت کا تصور سنت
شاکر بھائی آپ نے بہت اچھا لنک دیا ۔ لیکن اصل میں میں نے شاہد نذیر صاحب سے جو سوال کیا تو وہ اس تناظر میں تھا کہ مجھے شاہد نذیر صاحب کی مختلف پوسٹ سے یہ تاثر ملا کہ ان کے نظریات آپ کے دیے گئے لنک والی پوسٹ سے میچ نہیں ۔بہرحال میں ان سے جواب کی توقع کر رہا تھا ۔ شاید وہ کہیں مصروف ہیں ۔
 

آفتاب

مبتدی
شمولیت
مئی 20، 2011
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
718
پوائنٹ
0
جہاں تک اہل الحدیث کی کتب وفتاویٰ میں اغلاط کا معاملہ ہے تو بسم اللہ کیجئے! آپ کتاب وسنت سے ان کی غلطی ثابت کیجئے! ہم ان شاء اللہ تسلیم کرنے میں بالکل دیر نہیں لگائیں گے، کیونکہ ہمارا مسلک ہی تنازع کی صورت میں رجوع الی الکتاب والسنۃ ہے، اور یہ صرف دعویٰ نہیں آپ ان شاء اللہ اس پر عمل بھی پائیں گے۔
اللہ تعالیٰ ہماری اصلاح فرمائیں!
احناف پر تو خود بخود آپ کی تنقید آجاتی ہے اور جو فتاوی احناف کے آپ کو غلط لگتے ہیں ان کو غلط ثابت کرنے کی خود کوشش کرتے ہیں ۔ لیکن جب بات اہل حدیث علماء کی آتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ پہلے ان کی غلطیوں کی طرف نشان دہی کریں ۔ یہ دو پیمانہ کیوں ۔
میرا سوال دوبارہ دیکھیں
1- اگر مندرجہ بالا علماء کے فتاوی میں کوئی اجتھادی غلطیاں ہیں تو کیا آپ میں سے کسی نے کسی کتب میں اس کی نشان دہی کیں۔ آپ حضرات کے نذدیک احناف میں جو غلطیاں ہیں ان کی نشاندہی تو فورا کرتے اور بڑھ چڑھ کر کرتے ہیں ۔ غالبا اس سے آپ نیت ہوتی ہوگی کہ ایک عام آدمی گمراہ نہ ہو ۔
لیکں اگر اہل حدیث علماء کے فتاوی میں کچھ غلطیاں ہیں تو کیا ان کو بھی اسی طرح بیان کیا جاتا ہے ۔
اگر نہیں تو کیوں ، اگر بیان کیا گیا جاتا ہے تو اس کا حوالہ دیں۔
اہلحدیث کے فتاوی میں اگر کچھ غلطیاں ہیں تو ایک آدمی کے بہکنے کا زیادہ خطرہ ہے کیوں کہ وہ عام اہل حدیث سمجھتا ہے یہ اہل حدیث عالم ہیں اور انہوں نے فتوی قرآن و حدیث پر دیا ہوگا ۔

آپ نے کافی لمبی چوڑی بات کردی ۔ میں نے کچھ اور پوچھا تھا ۔ دوبارہ دیکھیں ۔
آپ نے کہا
جی بھائی! بالکل، اگر کوئی عام شخص کوئی ایسی صحیح وصریح حدیث پائے جو ان علماء کے فتاویٰ سے ٹکرائے تو وہ فتویٰ چھوڑ کر اس حدیث پر عمل کر لے۔
میرا سوال تھا کہ
2- کیا آپ کی بات کا یہ مطلب ہے کہ اگو کوئی عام شخص کوئی ایسی حدیث پائے جو ان علماء کے فتوی سے ٹکرائے تو فتوی چھوڑ کر اس حدیث پر عمل کر لے ۔ کیا میں صحیح سمجھا ؟
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
احناف پر تو خود بخود آپ کی تنقید آجاتی ہے اور جو فتاوی احناف کے آپ کو غلط لگتے ہیں ان کو غلط ثابت کرنے کی خود کوشش کرتے ہیں۔ لیکن جب بات اہل حدیث علماء کی آتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ پہلے ان کی غلطیوں کی طرف نشان دہی کریں ۔ یہ دو پیمانہ کیوں؟
عزیز بھائی جان! در حقیقت انسان کی طبیعت یہ ہے کہ دوسروں کی آنکھوں کا بال بھی نظر آجاتا ہے اور اپنی آنکھوں کا شہتیر بھی نظر نہیں آتا، اپنی غلطی کسی کو نظر نہیں آتی الا ما شاء اللہ! آپ کہیے کیا کبھی آپ نے یہاں فورم پر خود اپنے علماء کے فتوں کو غلط کہا؟؟!! حالانکہ دین کا حکم تو یہی ہے کہ انسان کو حق وانصاف کی بات کرنی چاہئے خواہ وہ اپنے خلاف ہی کیوں نہ ہو: ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوَّامِينَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاءَ لِلَّـهِ وَلَوْ عَلَىٰ أَنفُسِكُمْ أَوِ الْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَ‌بِين ﴾ ... سورة النساء: 135

بہرحال میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ آپ ہمارے فتاویٰ اور کتب میں غلطیوں کی نشاندہی کریں جو کتاب وسنت کے مخالف ہوں، ہم ان شاء اللہ کسی تعصّب کی بجائے ان سے براءت کا اظہار کریں گے کیونکہ کتاب وسنت سے ثابت شدہ بات ہی ہمارا مسلک ہے، یہی ہماری دعوت اور یہی ہمارا منہج ہے۔ وللہ الحمد والمنّۃ!

آپ نے کافی لمبی چوڑی بات کردی ۔ میں نے کچھ اور پوچھا تھا ۔ دوبارہ دیکھیں ۔
آپ نے کہا
جی بھائی! بالکل، اگر کوئی عام شخص کوئی ایسی صحیح وصریح حدیث پائے جو ان علماء کے فتاویٰ سے ٹکرائے تو وہ فتویٰ چھوڑ کر اس حدیث پر عمل کر لے۔
میرا سوال تھا کہ
2- کیا آپ کی بات کا یہ مطلب ہے کہ اگو کوئی عام شخص کوئی ایسی حدیث پائے جو ان علماء کے فتوی سے ٹکرائے تو فتوی چھوڑ کر اس حدیث پر عمل کر لے ۔ کیا میں صحیح سمجھا ؟
عزیز بھائی! میرے خیال میں تو میرا جواب بالکل صریح اور واضح ہے۔ میں نے دوٹوک انداز میں دو لفظوں میں آپ کے سوال کا جواب بھی دیا ہے اور پھر بعد میں تفصیل سے اپنی بات کی وضاحت بھی کر دی ہے۔ نہ جانے آپ کو کیا شے سمجھ نہیں آئی؟؟!!
 

ناصر رانا

رکن مکتبہ محدث
شمولیت
مئی 09، 2011
پیغامات
1,171
ری ایکشن اسکور
5,454
پوائنٹ
306
جزاک اللہ خیرا انس بھائی بہت آسان الفاظ میں سمجھایا ہے
اب تو کوئی بچہ بھی پڑھے گا تو آرام سے سمجھ جاے گا

ازراہ کرم ہائی لائٹ، ٹیکسٹ کلر ، ہیڈنگ اور دیگر فارمیٹنگز کا استعمال اپنی عمومی عبارات میں نہ کریں، جب تک کہ واقعی اشد ضرورت نہ ہو۔ جزاکم اللہ خیرا۔انتظامیہ
 

ابو تراب

مبتدی
شمولیت
مارچ 29، 2011
پیغامات
102
ری ایکشن اسکور
537
پوائنٹ
0
ان میں بعض علمائے کرام﷫ کے نام حسبِ ذیل ہیں، ان کی کتب یا فتاویٰ آپ ان کے نام سے تلاش کر سکتے ہیں:

  1. سید نذیر حسین محدث دہلوی﷫
  2. سید عبد اللہ عزنوی﷫
  3. نواب صدیق حسن خان﷫
  4. مولانا عبد الرحمٰن لکھوی﷫
  5. مولانا محمد سلیمان روڑوی﷫
  6. مولانا عبد اللہ محدث غازی پوری﷫
  7. حافظ عبد المنان محدث وزیر آبادی﷫
  8. قاضی محمد سلیمان منصور پوری﷫
  9. مولانا ثناء اللہ امرتسری﷫
  10. مولانا محمد ابراہیم میر سیالکوٹی﷫
  11. مولانا عبد القادر قصوری﷫
  12. مولانا عبد اللہ محدث روپڑی﷫
  13. مولانا ابو الکلام آزاد﷫
  14. مولانا حافظ محمد گوندلوی﷫
مولانا ابو الکلام آزاد اھل الحدیث تھے؟؟

جزاک اللہ
 
Top