علماء کی تعریف اور تقلید: کچھ شبہات اور ان کا ازالہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
اس فورم کے ایک رکن لالکائی نے امام کعبہ سعود الشریم کی دارالعلوم دیوبند کے حالیہ دورے پر کی جانے والی تقریر سے چند اقتباسات پیش کئے جو علمائے دیوبند یا دارالعلوم دیوبند کی تعریفوں پر مبنی ہیں۔ چونکہ اس پر کافی لمبی بحث چل چکی ہے لہٰذا اس کے متعلق اپنی چند گذارشات ادھر اس نئے تھریڈ میں پیش کر رہا ہوں۔
لالکائی نے ان تعریفات کے پیش کرنے کے بعد لکھا ہے:
ہر کسی کو اپنی دلیل پیش کرنے کی آزادی ہے اور ایک اچھی اور صحتمند بحث کی بنیاد یہی ہے کہ دوسرے کا نقطہ نظر سن لیا جائے۔ مگر یہ ضرور ہے کہ جب جواب میں پیش کی گئی دلیل کا بودا اور باطل ہونا پیش کر دیا جائے تو ایسی دلیل سے معذرت کر لی جائے۔ اب دیکھئے کہ لالکائی صاحب نے دیوبندی حضرات کے دفاع میں امام کعبہ کو پیش کر دیا ہے۔یہ بیانات شیخ السعود الشریم کے ہیں جو انھوں نے ٤ مارچ ٢٠١٢ کو دارلعلوم دیوبند کے وزٹ پر دئیے ہیں۔ شیخ السعود الشریم پختہ کار عالم دین ہیں اور جامعہ ام القری میں استاذ ہیں۔ :-)۔
یہ بیانات تفصیلا آپ یہاں ملاحظہ فرمائیں۔ اور پڑھ کر اپنی اصلاح کریں۔ :-)۔
اب کیا فتوی لگائیں گے امام کعبہ شیخ السعود الشریم پر وہ جوشیلے حضرات جو ہاتھ دھو کر دیوبند مسلک کے پیچھے پڑے رہتے ہیں ؟؟؟ :-)۔
اور کیا خیال کرتے ہیں وہ لوگ اپنی اِس مجلس اور اُس مجلس کے بارے ًمیں :-) :-)۔ جہاں پورے وثوق کے ساتھ دیوبندیت کو لتاڑا جاتا ہے!!!۔
اس کے جواب میں عرض ہے کہ اگر صرف امام کعبہ کی رائے سے دیوبندی حضرات کے عقائد سے قطع نظر ان کی ثقاہت ثابت ہوتی ہے تو دیوبندی حضرات کو فرعون کو بھی ایمان والا ماننے کا فتویٰ دے دینا چاہئے کیونکہ شیخ عبدالحق محدث دہلوی نے فرعون کو ایمان والا تسلیم کرنے والے میر اشرف سمنانی کو کامل ولی اللہ مانتے ہوئے ان کی اس رائے کو نقل کر رکھا ہے۔ دیکھئے اخبار الاخیار (ص٣٥٣)
اس سے معلوم ہوا کہ محض کسی کا کسی کی تعریف کر دینا صریح کفر و شرک کی موجودگی میں ہرگز فائدہ مند نہیں۔
لالکائی مزید لکھتے ہیں:
عرض ہے کہ شیخ عبدالحق دہلوی صحیح العقیدہ ہیں کہ فاسد العقیدہ؟ اگر انہوں نے فرعون کو ایمان والا قرار دینے والے کو مکمل شرح الصدر ساتھ کامل ولی اللہ قرار دے دیا ہے اور ایسی چیزوں سے فرعون ایمان والا تو ثابت نہیں ہو سکتا تو امام کعبہ سعود الشریم کی دیوبندیوں کے بارے میں گواہیاں کیا ثابت کر سکتی ہیں؟ چنانچہ عرض ہے کہ ایسی کمزور اور باطل دلیل کا کیا فائدہ جس کی بنیاد پر آپ کو فرعون کو بھی ایمان والا ماننا پڑے۔ لہٰذا ایسی دلیل سے جلد از جلد رجوع آپ کے ہی حق میں بہتر ہے۔ اللہ سمجھنے کی توفیق دے، آمین۔محترم شاہد نذیر صاحب کے نزدیک امام کعبہ صحیح العقیدہ ہیں یا فاسد العقیدہ ؟ بہرحال کروڑوں اہل توحید کی امامت کرنے والے انتہائی قابل تعظیم ہستی اور جامعہ ام القری کے مستند عالم دین جناب امام کعبہ نے دارالعلوم دیوبند اور علمائے دیوبند کی تعریف تو کر دی ہے :-)۔ اور غلط فہمی سے نہیں کی بلکہ پورے شرح صدر کے ساتھ اور ایمانی جذبات کے ساتھ کی ہے :-)