• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علمی تسلسل اور دلیل سینڈروم

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
142
پوائنٹ
118
علمی تسلسل اور دلیل سینڈروم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امام مالکؒ کے پاس ایک شخص آیا، کہنے لگا مجھ سے بحث کریں، فرمایا کیوں؟ کہنے لگا اگر میری 'دلیل'بھلی معلوم ہوئی تو آپ میری مان لیجئے گا، آپ کی بات 'بدلائل' ثابت ہوئی تو میں مان لوں گا!
امام نے فرمایا : بھائی ہم نے جہاں سے اپنا دین لینا تھا لے چکے! تم اپنی تلاش جاری رکھو! کیا جب بھی کوئی نیا شخص اٹھ کر آئے اور ''دلیل'' کا دعویٰ کرے تو ہم اس کے ساتھ مشغول ہو جایا کریں!!!
سو بھائی ہمیں "بدلائل ثابت" نہ کر کے دیں "بروایت علمی" ثابت فرمائیں!
روافض سے خوارج اور معتزلہ سے آج غامدیہ اور ناصبیہ تک ۔۔۔ "دلائل" سب کے پاس ہیں ۔۔۔ "علمی تسلسل" کسی کے پاس نہیں ۔۔۔۔ !
انقطاع آپٌ کو مبارک ۔۔۔ تسلسل ہمارا ہے!
اسی علمی تسلسل کا نام اہل السنۃ والجماعۃ ہے۔
الحمدللہ الذی ھدانا لھذا وما کنا لنھتدی لولا ان ھدانا اللہ۔
(دوران بحث ایک صاحب کے''دلائل'' پڑھ کر یہ واقعہ یاد آ
گیا!)
عبداللہ آدم (Abdullah Adam)

نعيد نشره لاهميته .

ومن التلبيس على بعض المتعلّمين أن عطّلوا الاقتداء بالأئمة بحجّة تعظيم الأدلّة، فاستنبطوا من النصوص معانيَ لا قائلَ بها، وهذا أشدُّ من الأخذِ بالأقوال المهجورة، فتلك مبتورة الأنساب، وهذه لا أنساب لها وإن توهّموا أنها تنتسب للدليل، فالدليل قد مرّ بخيرِ عقول الأمة وقلوبها، فإذا لم تخرُجْ عقولُهم وقلوبُهم بقولٍ منه فهو عقيم، فليس كلّ الأدلّة يولّد منها أقوالٌ.

بعض طلباء تلبیس کا شکار ہوجاتے ہیں اور دلائل کی تعظیم کے بہانے آئمہ کی اقتدا چھوڑ دیتے ہیں. اور نصوص سے ایسے معانی اخذ کرتے ہیں جن کا کوئی قائل نہیں ہوتا..یہ طرز عمل متروک اقوال کو لینے سے زیادہ غلط ہے. یہ (جدید) بے اصل اقوال ہیں جن کا کوئی نسب نہیں اور جن کے بارے میں یہ غلط فہمی ہوتی ہے کہ ان کی بنیاد دلیل ہے (جو امت کے بہترین دماغوں سے گزر چکی ہوتی ہے). اگر ان (بہترین دماغوں نے) نے اس دلیل سے یہ قول اخذ نہیں کیا تو وہ قول سقیم کہ ہر دلیل ایسی نہیں ہوتی جس سے اقوال پیدا ہوں

الشيخ عبد العزيز الطريفي فك الله اسره
التفسير و البيان (١/ ١٨).
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
یہ ’دلیل سینڈ روم‘ کیا ہوتا ہے؟
 
Top