الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
علمی دورہ برائے اصول فقہ منعقد بمقام جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کراچی
جدید اقتصادی مسائل پر شرعی رہنمائی جن اصول و ضوابط کی فہم پر منحصر ہے ان میں اصول فقہ سرفہرست ہے لہذا جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کراچی میں ایک شعبہ قائم کیا گیا جسے مرکز الترجمۃ والتحقیق للاقتصاد الاسلامی کا نام دیا گیا اور اس شعبہ کے ابتدائی پنج سالہ منصوبہ کے درج ذیل اھداف مقرر کیے گئے
۱) جدید اقتصادی مسائل سے متعلق موضوعات پرتحقیقی مقالہ جات و کتب
اس سلسلے کی پہلی کتاب مضاربت میزان شریعت میں طبع ہو چکی ہے اور مزید کتب طباعت کے مرحلے میں جانے کے لیے تیار ہیں جو درج ذیل موضوعات پر مشتمل ہیں
اصول و ضوابط تشہیر مصنوعات، اسلام میں منافع کے اصول و ضوابط، الیکٹرانک تجارت شریعت کی روشنی میں ، کریڈٹ کارڈ ، کرنسی، ٹیکس
۲) علماء میں ایسی استعداد پیدا کرنا جس کے بعد وہ جدید اقتصادی مسائل کے حوالے سے امت اسلامیہ کو رہنمائی دے سکیں
۳) مختلف طے شدہ موضوعات پر دورہ جات منعقد کروانا جن میں اصول فقہ، اصول حدیث، وغیرھا تقریبا 10 موضوعات شامل ہیں جس میں کچھ موضوعات سٹاک ایکسچینج، بینکنگ سیکٹر سے متعلقہ سیمینارز بھی شامل ہیں (جس میں علماء اور ماہرین معیشت بھی شامل ہوں گے تاکہ اس میں شرعی رہنمائی کا ممکن بنایا جا سکے)
اس سلسلے کا پہلا دورہ اصول فقہ سے اس کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں مدارس کے اساتذہ اور آخری کلاسز کے طلباء کو ترجیحاتی بنیادوں پر منتخب کیا جائے گا کیونکہ جو شخص اس پہلے دورہ میں شامل ہو گا وہ ان شاء اللہ ایسے تمام دورہ جات میں شامل ہو گا۔ گو کہ بغرض استفادہ شرکت عام کی اجازت ہے
۴) کلیۃ الاقتصاد الاسلامی کا آغاز
نصاب سازی جاری ہے عالم اسلام کی مختلف جامعات کے نصاب کی روشنی میں نصاب کی تیاری جاری ہے ان شاء اللہ دو سے تین سالوں میں باقاعدہ کلیۃ کا آغاز ہو جائے گا