نحو و صرف چونکہ قواعد ہیں اور ان قواعد پر عربی زبان سمجھنے کا دارومدار ہے لہذا انہیں خوب زبانی یاد کیجئے جیسے سورہ فاتحہ آپکو یاد ہے میں نے اپنے بچپن میں عربی کے پہلے سال میں نحومیر اور میزان منشعب کو سورہ فاتحہ کی طرح یاد کرکے ایک بیٹھک میں سنایا تھا یہی وجہ ہے کہ دونوں کے قواعد الحمدللہ آج تک یادہیں ۔لہذا آپ بھی انکے قواعدزبانی یاد کریں اور ہمت نہ ہاریں پھر قرآن مجید میں انکو فٹ کریں کیونکہ قرآن میں اعراب لگا رہتا ہے اور آپ کو بھی یقین ہوگا کہ اسکا اعراب صحیح ہے اسلئے غلطی آپ سے ہو سکتی ہے قرآن سے نہیں جیسے ۔۔ الحمد للہ رب العالمین۔۔ اسمیں دیکھیں کہ الحمد پر ا ل کیوں داخل ہے پھر اسپر پیش کیوں ہے یہ لفظ اسم ہے یا فعل یا حرف ۔ اگر اسم ہے تو اسکی علامت کہاں ہے ۔اوراگرفعل ہے تو کون سا فعل اور کون سا صیغہ، پھر اس پر پیش کیوں ہے اور تنوین کیوں نہیں ۔۔یہاں آپکے ذہن کو کھولنے کیلئے تھوڑا اشارہ میں نے کردیا ہے آپ اسی طرح قواعدکی مشق کرتے رہیں ان شاءاللہ کامیاب ہوجایئں گے