• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علم کی زکاۃ

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
513
ری ایکشن اسکور
167
پوائنٹ
77
علم کی زکاۃ
تحریر : حافظ محمد طاھر

⇚ قاسم بن اسماعیل بن علی بیان کرتے ہیں کہ ہم بشر بن الحارث رحمہ اللہ کے دروازے پر تھے کہ وہ باہر نکلے، ہم نے کہا : ابو نصر! ہمیں احادیث بیان کریں ۔ انہوں نے پوچھا : کیا تم حدیث کی زکاۃ دیتے ہیں؟ میں نے عرض کیا : اے ابو نصر! حدیث کی بھی زکاۃ ہوتی ہے؟ فرمایا : ’’جی ہاں! (زکاۃ یہ ہے کہ) جب بھی آپ کوئی حدیث سنیں، جس میں کسی عمل، (نفلی) نماز یا تسبیح کا ذکر ہو تو اس پر عمل کریں۔‘‘

(حدیث أبي الفضل الزهري : 145، الجامع لأخلاق الراوي للخطيب : 1/ 143 وفى سنده إبراهيم بن عبد الله بن أيوب المخرمي وهو ضعیف)

⇚ عبید بن محمد وراق بیان کرتے ہیں کہ میں نے بشر بن الحارث رحمہ اللہ کو فرماتے سنا : ’’اے اہل حدیثو! حدیث کی زکوۃ نکالا کرو۔ پوچھا گیا : اے ابو نصر! ہم اس کی زکاۃ کیسے دیں گے؟ فرمایا : (نفل اعمال سے متعلقہ) ہر دو سو احادیث میں سے کم از کم پانچ پر ضرور عمل کیا کرو۔‘‘
(شعب الإيمان للبیہقی : 3/ 286 ورجالہ ثقات)

⇚ ابو خالد الاحمر بیان کرتے ہیں کہ میں نے عمرو بن قیس کو فرماتے سنا : ’’جب بھی آپ تک کوئی خیر کی بات پہنچے تو اس پر کم از کم ایک مرتبہ ضرور عمل کر لو، تم اس بھلائی کے عاملین میں سے شمار ہو جاؤ گے۔‘‘
(تاریخ بغداد للخطيب : 12/ 163 وسندہ صحیح)

⇚ مروذی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے کہا : ’’میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے جو بھی حدیث لکھی ہے اس پر عمل کیا ہے، حتی کہ جب یہ حدیث گزری کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے سینگی لگائی اور ابو طیبہ کو ایک دینار دیا ۔ تو میں نے بھی سینگی لگانے والے کو ایک دینار دے کر سینگی لگوائی۔‘‘
(الجامع لأخلاق الراوي : 1/ 144 وفی سندہ إنقطاع)
 
Top