• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علم کی فضیلت !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
علم حدیث حاصل کرنے کی حرص کے بارے میں !!!
کتاب العلم
حدثنا عبد العزيز بن عبد الله،‏‏‏‏ قال حدثني سليمان،‏‏‏‏ عن عمرو بن أبي عمرو،‏‏‏‏ عن سعيد بن أبي سعيد المقبري،‏‏‏‏ عن أبي هريرة،‏‏‏‏ أنه قال قيل يا رسول الله،‏‏‏‏ من أسعد الناس بشفاعتك يوم القيامة قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ‏"‏ لقد ظننت يا أبا هريرة أن لا يسألني عن هذا الحديث أحد أول منك،‏‏‏‏ لما رأيت من حرصك على الحديث،‏‏‏‏ أسعد الناس بشفاعتي يوم القيامة من قال لا إله إلا الله،‏‏‏‏ خالصا من قلبه أو نفسه ‏"‏‏.‏

ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ نے بیان کیا، انھوں نے کہا مجھ سے سلیمان نے عمرو بن ابی عمرو کے واسطے سے بیان کیا۔ وہ سعید بن ابی سعید المقبری کے واسطے سے بیان کرتے ہیں، وہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے عرض کیا، یا رسول اللہ! قیامت کے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت سے سب سے زیادہ سعادت کسے ملے گی؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ مجھے یقین تھا کہ تم سے پہلے کوئی اس کے بارے میں مجھ سے دریافت نہیں کرے گا۔ کیونکہ میں نے حدیث کے متعلق تمہاری حرص دیکھ لی تھی۔ سنو! قیامت میں سب سے زیادہ فیض یاب میری شفاعت سے وہ شخص ہو گا، جو سچے دل سے یا سچے جی سے '' لا الہٰ الا اللہ '' کہے گا۔

صحیح بخاری - حدیث نمبر: 99
کتاب العلم
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
علم کی اہمیت و فضیلت


مَنْ سَلَکَ طَرِيْقًا يَلْتَمِسُ فَيْهِ عِلْمًا سَهَّلَ اﷲُ بِهٖ طَرِيْقًا اِلَی الْجَنَّۃِ.
(صحيح مسلم )
جو آدمی علم کی تلاش کرنے کے لئے کسی راستہ پر چلے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت کا راستہ آسان کر دیتا ہے
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
حصول علم کی فضیلت
حصولِ علم کی فضیلت


٭قبیصہ بن مخارق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

اے قبیصہ !کیسے آنا ہوا؟''میں نے کہا:''میں بوڑھا ہو گیا ہوں اور ہڈیوں کا ڈھانچہ بن چکا ہوں،میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے علم حاصل کرنے آیا ہوں جس سے اللہ مجھے فائدہ دے۔''آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :''اے قبیصہ !تو جب بھی کسی پتھر ،درخت اور مکان کے پاس سے گزرتا ہے تو وہ تیرے لئے استغفار کرتا ہے۔اے قبیصہ !جب تو فجر کی نماز پڑھ لے تو تین بار کہہ

:'' سبحان اللہ العظیم وبحمدہ'' میں پاکیزگی بیان کرتا ہوں عظیم اللہ کی اس کی تعریفوں کے ساتھ'' تو تو اندھے پن،کوڑھ پن اور فالج سے محفوظ رہے گا۔اے قبیصہ !کہہ:

اللھم انی اسا لک مما عندک وا فض علی من فضلک ، وانشر علی من رحمتک ، و انزل علی من برکاتک'')) مسند احمد :٥ /٦٠
یا اللہ !میں تجھ سے تیرے خزانوں کا سوالی ہوں،مجھ پر اپنے فضل کا دروازہ کھول دے،مجھ پر اپنی رحمت کی برکھا برسا اور مجھ پر اپنی برکات نازل فرما۔''

٭سیدناابو درداء رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا:

جو شخص حصول علم کے راستے پر گامزن ہوا اللہ اس کے لئے جنت کا راستہ آسان فرمائے گا اور فرشتے طالب علم کے کام سے خوش ہو کر اس کے لئے اپنے پر بچھا دیتے ہیں اور عالم (دین کی فضیلت یہ ہے کہ اس)کے لئے زمین و آسمان کی ہر شے مغفرت طلب کرتی ہے حتٰی کہ پانی میں مچھلیا ں بھی۔اور عالم کی عابد پر فضیلت ایسے ہے جیسے چاند کی ستاروں پر فضیلت ہے اور علماء انبیاء کے

وارث ہیں اور بلاشبہ انبیاء کی وراثت درہم و دینار نہیں بلکہ ان کی وراثت علم ہے،جس شخص نے اسے لے لیا اس نے اس(وراثت کا) حصہ پا لیا۔''
((ترمذی،کتاب العلم ،باب فی فضل الفقہ علی العبادہ:٢٦٨٢))
٭سیدنا صفوان بن عسال مرادی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت سے حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مسجد میں دھاری دار سرخ چادر سے ٹیک لگائے ہوئے تھے،میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا:''اے اللہ کے رسول ۖ میں علم حاصل کرنے آیا ہوں۔''تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:طالب علم کے لئے خوش آمدید ، بے شک طالب علم کو فرشتے اپنے پروں سے ڈھانپ لیتے ہیں پھر ایک دوسرے پر چڑھتے چڑھتے آسمان دنیا تک پہنچ جاتے ہیں ،طالب علم سے محبت کی وجہ سے۔''
((طبرانی کبیر :٨/٦٤،٧_مجمع الزوائد:١/١٣١۔امام حاکم نے اس کو صحیح الا سنادکہا ہے))
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:

من سلك طريقاً يلتمس فيه علماً، سهل الله له طريقاً إلى الجنة (ترمذي ، باب فضل طلب العلم، حديث 2646)

جس کسی نے علم دین کی طلب کا راستہ اپنایا اللہ تعالی اس کیلئے جنت کا راستہ آسان بنا دیتا ہے (ترمذی)




اللہ ہمیں بھی اخلاص کے ساتھ دینی علم حاصل کرنے کی توفیق دے اور ہمارے لئے جنت الفردوس کا راستہ آسان فرمائے آمین یا رب العالمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
‫‏
علم‬

قتاده رحمہ اللہ کہتے هیں :

" علم کا ایک باب جو آدمی حفظ کرتا هے اور اس سے اس کا مقصود اپنی اور لوگوں کی اصلاح هوتا هے ایک سال کی عبادت سے افضل هے "
_____________________

قال قتادة - رحمه الله - :

« باب من العلم يحفظه الرجل يطلب به صلاح نفسه وصلاح الناس أفضل من عبادة حول كامل »

[ المنتظم ١٨٤ / ٧ ]
 
شمولیت
مارچ 11، 2016
پیغامات
87
ری ایکشن اسکور
17
پوائنٹ
58
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:

من سلك طريقاً يلتمس فيه علماً، سهل الله له طريقاً إلى الجنة (ترمذي ، باب فضل طلب العلم، حديث 2646)

جس کسی نے علم دین کی طلب کا راستہ اپنایا اللہ تعالی اس کیلئے جنت کا راستہ آسان بنا دیتا ہے (ترمذی)




اللہ ہمیں بھی اخلاص کے ساتھ دینی علم حاصل کرنے کی توفیق دے اور ہمارے لئے جنت الفردوس کا راستہ آسان فرمائے آمین یا رب العالمین
Aaameen

Sent from my YU4711 using Tapatalk
 
Top