عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,403
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
عمر بن عبد العزیزرحمہ اللہ کی زندگی کےمنتخب سنہرے واقعات
امیر المومنین سیدنا عمر بن عبد العزیز کوپانچواں خلیفہ راشد کہا جاتا ہے ۔ سیدنا عمربن عبد العزیز عمرثانی کی حیثیت سےابھرکر سامنے آئے ۔جیسے سیدنا عمرفاروق اعظم نےاپنے 10 سالہ عہد خلافت میں ہزاروں مربع میل پر فتح حاصل کی۔سیدنا عمر بن عبد العزیز نےگو اڑھائی سال خلافت کوسنبھالا مگر انہوں نے بھی متعدد علاقوں کو فتح کر کے اسلامی حدود میں شامل کیا۔ انہوں نے جہاد کے علاوہ دعوت الی اللہ پر بھی خاصہ زور دیا اور کفر کےدلوں کو اسلام کی برکات سےآراستہ کر کے ان کو دینِ اسلام میں داخل کیا ۔سیدنا عمر بن عبد العزیز اسلامی تاریخ کی ایک عظیم اور عبقری شخصیت ہیں جن پر مسلمان رہتی دنیا تک ناز کرتے رہیں گے ۔ان کادورِخلافت اگرچہ صرف ڈھائی سال ہے مگر انہوں نے اس مختصر سے وقت میں آنے والی نسلوں کےلیے کچھ ایسے رہما اصول مقرر کیے کہ آئندہ صدیوں تک آنے والے حکمران ان سے استفادہ کرسکتے ہیں۔حدیث وسیراور تاریخ ورجال کی کتب میں ان کے عدل انصاف ،خشیت وللہیت،زہد وتقوٰی ،فہم وفراست اور قضا وسیاست کے بے شمار واقعات محفوظ ہیں اور آپ کی سیرت پر عربی اردو زبان میں متعدد کتب موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’عمر بن عبد العزیزرحمہ اللہ کی زندگی کےمنتخب سنہرے واقعات ‘‘ مولاناعبد المالک مجاہد صاحب(بانی دارالسلام ، مصنف کتب کثیرہ ) کی تصنیف ہے۔فاضل مصنف نے عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کے بارے میں لکھی گئی عربی واردو کتب سے استفادہ کرکے اسے منفرد اور دلچسپ انداز میں مرتب کیا ہے ۔اس کتاب میں بے شمار فوائد،عبرتیں اور دورس ہیں۔نوجوان نسل ، طلباء،علماء،خطباء،وکلا،ججزبیوروکریٹس، تجار اور سیاستدانوں کی رہنمائی کےلیے یہ بہتر ین کتاب ہے۔وہ لوگ جو حاکم یا صاحب اقتدار بن کر پروٹوکول کے چکر میں پڑجاتے ہیں جن کا مقصد روپیہ پیسہ جمع کرنا ہوتا ہےانہیں عمربن عبد العزیز رحمہ اللہ کی زندگی سے سبق سیکھنا چاہیے۔(م۔ا)