• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عورت عہد رسالت میں

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
عورت عہد رسالت میں
اللہ تعالیٰ نے عورت کو معظم بنایا لیکن جاہل انسانوں نےاسے لہب ولعب کاکھلونا بنا دیا ۔ اس پر ظلم وستم کی انتہا کردی تاریخ کے اوراق سے پتہ چلتاہے کہ ہر عہد میں عورت کیسے کیسے مصائب ومکروہات جھیلتی رہی اور کتنی بے دردی سے کیسی کیسی پستیوں میں پھینک دی گئی لیکن جب اسلام کا ابرِ رحمت برسا توعورت کی حیثیت یکدم بدل گئی ۔مُحسن انسانیت سید محمد رسول اللہ ﷺ نے انسانی سماج پر احسان ِعظیم فرمایا عورتوں کو ظلم ،بے حیائی ، رسوائی اور تباہی کے گڑھے سے نکالا انہیں تحفظ بخشا ان کے حقوق اجاگر کیے ماں،بہن ، بیوی اور بیٹی کی حیثیت سےان کےفرائض بتلائے اورانہیں شمع خانہ بناکر عزت واحترام کی سب سےاونچی مسند پر فائز کردیا۔اور عورت و مرد کے شرعی احکامات کو تفصیل سے بیان کردیا ۔ زیر نظر کتاب’’عورت عہدِ رسالت میں ‘‘ عبد الحلیم ابوشقہ مصری رحمہ اللہ کی عربی تصنیف تحرير المرأة في عصر الرسالة کا اردو ترجمہ ہے۔ ۔مصنف موصوف نے اس کتاب میں مسئلہ زن پر قرآنی آیات اور صحیح بخاری ومسلم کی احادیث کاایک جامع مفصل اور ہمہ گیر مطالعہ پیش کیا ہے ، جس سے اسلام کے آئیڈیل ،دو رِ رسالت میں عورت کی ہمہ جہت حیثیت اور ہرگوشۂ زندگی کی بھر پور تصویر جلوہ گر ہوگئی ہے۔ اصل عربی کتاب چھ متوسط جلدوں میں طبع ہوئی اس کتاب کی اہمیت وافادیت کے پیش نظر مترجم کتاب محمد فہم اخترندوی صاحب نے عربی کتاب کی تلخیص وترجمہ اس انداز سے کیا ہے کہ اصل کتاب کی ترتیب ابواب وفصول بقدر ضرورت معمولی فرق کے ساتھ ترجمہ میں باقی رکھا گیا ہے۔(م۔ا)
اس کتاب کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Top