• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عیدمیلاد کے احکام حدیث و فقہ میں کیوں نہیں؟

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
نعیم بھائی آپ ماشاءاللہ اچھی اچھی باتیں لکھتے ہیں اللہ آپکے علم و عمل میں مزید اضافہ کرے ۔۔۔ایک عرض یہ ہے کہ آپ نے اوپر تحریر کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں میلاد النبی پر عید کا لفظ نہیں استعمال ہوتا تھا ۔ سوال یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں میلاد کا تصور ہی کہاں تھا کہ اس پر عید کا اطلاق ہو یہ سب تو فاطمیوںکی دین ہے اور قرآن و حدیث سے دور ،نام نہاد ملاوں اور مسلمانوں نے اسے قبول کرکے اسلام کا حصہ بنا دیا اس طرح وہ خود گمراہ ہوئے اور دوسروں کو بھی گمراہ کردیا۔ اعاذنا اللہ من ھذہ البدعات والخرافات
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
ایک عرض یہ ہے کہ آپ نے اوپر تحریر کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں میلاد النبی پر عید کا لفظ نہیں استعمال ہوتا تھا ۔ سوال یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں میلاد کا تصور ہی کہاں تھا کہ اس پر عید کا اطلاق ہو
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ صاحب!
"میلاد النبی" کا مطلب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش ہے تو گویا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی میلاد یعنی پیدائش کے تو ہم قائل ہیں ، البتہ میلادالنبی کے ساتھ لفظ "عید" لگانے کے نہیں قائل اور نہ منانے کے۔۔۔ابتسامہ!
آپ کی بات کہ "میلاد "کا تصور نہیں تھا سے مراد بھی ہم یہی لیتے ہیں کہ "عید میلاد" کا تصور نہیں تھا۔۔
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
محترم نعیم بھائی ھم ۔میلاد۔ کے بھی قائل نہیں ہیں کیونکہ ۔میلاد۔ ایک اصطلاحی لفظ بن چکا ہے اور لفظ پیدائش الگ ہے ۔آپ یا کوئی دوسرا کسی بچہ یا بچی کی پیدائش کے وقت کبھی یہ نہیں کہتا کہ آج فلاں کی میلاد ہوئی ہے بلکہ کہا جاتا ہے کہ فلان کی ولادت ہوئی ہے ۔لہذا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کیلئے لفظ میلاد نہ کسی نے استعمال کیا ہے اور نہ کرنا چاہئے ۔کسی جدید لفظ کے استعمال کیلئے عرف عام ،اصطلاح کی رعایت ضروری ہے ۔
 
Top