Hina Rafique
رکن
- شمولیت
- اکتوبر 21، 2017
- پیغامات
- 282
- ری ایکشن اسکور
- 18
- پوائنٹ
- 75
عید اسپیشل مضافر
اجزا.
سویاں دو کپ
دودھ دو کپ
چھوٹی الائچی تین عدد
زردے کا رنگ زرا سا
پھیکا کھویا ایک کپ
پستے بادام حسب ضرورت
چینی ایک کپ
گھی ایک کپ
ترکیب
ایک پتیلی میں آدھا کپ گھی ڈالیں اور سویوں کو توڑ کر رکھ لیں
جب گھی گرم ھوجائے تو سویاں ڈال کر تلیں سرخ سی ھوجائیں تو کھویا ڈال کر مکس کرلیں اور چمچے سے مکس کرکے پانچ منٹ بھون کر چولھے سے ھٹا لیں
اب ایک کڑھائی میں باقی کا آدھا کپ گھی شامل کرلیں
چھوٹی الائچی کھول کر ڈال دیں اور چینی شامل کرلیں
چینی پگھل کر شیرہ بننے لگے گی چمچے سے چلاتے رہیں جب شیرہ بن جائے تو اب اس میں سویاں ڈال کر تھوڑا سا بھون کر اب دودھ ڈال دیں زردے کا رنگ زرا سے پانی میں ملاکر چھڑک دیں اور دم پر رکھ دیں
دس منٹ بعد کھول کر دیکھیں گھی اوپر نظر آنے لگے اور سویاں پھول جائیں تو مضافر تیار ھے
باریک بادام پستہ چھڑک کر بالائی یا فریش کریم کے ساتھ پیش کریں
اگر ورق ھو تو اوپر سے ڈش میں ڈال کر لگا دیں