الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آج تک یہ فیصلہ ہی نہیں ہو سکا کہ میلاد کی شرعی حثیت کیا ہے؟؟
جواب۔یہاں یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ میلاد مجموعی طور پر ایک مستحب عمل ہے۔تاہم اس کے اندر ہوہنے والے افعال بعض مستحب بعض مباح اور بعض واجب کے زمرے میں آتے ہیں۔مثلا نعمت رب پر خوشی منانے کا حکم ہے اس لحاظ سے یہ واجب ۔۱ور مروجہ ہیت سے کرنا بدعت حسنہ اور کیوں کہ اس کی ممانعت پر کوئی دلیل نہیں اس لیے یہ مباح۔
مستحب:ہم بتا چکے کہ میلاد مجموعی طور پر مستحب ہے۔
سنت:مستحب سنت کی ہی ایک قسم ہے(علیکم بسنتی ص ۶)
بدعت حسنہ:جس کو بدعت حسنہ کہتے ہیں وہ سنت ہی ہے (فتاوی رشیدیہ ص۸۸ج۱)
واجب:جب کسی مستحب پر واجب کا اطلاق ہوتا ہے تو تاکید کے لیے نہ کہ فقہی طور پر۔علامہ عینی شرح ابو داود میں لکھتے ہیں ومثل ہذا واجب یسمی وجوب الاختیاروالاحتسان۔اسی طرح مولوی اشرف علی تھانوی تہجد کو واجب کہنے کی توجیہ کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ واجب سے مراد واجب اصطلاح نہیں بلکہ واجب لغوی یعنی موکد(السنۃالجلیلہ ص ۱۱۱)