محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
آمینجزاکم اللہ خیرا ارسلان بھائی ۔
اللہ آپ کو مزید توفیق سے نوازے ۔
ارسلان بھائی ماشاء اللہ کافی باہمت ہیں لیکن ایک مسئلہ ہے کہ فیس بک سے اس ترجمہ کو ڈھونڈنا ان کے لیے مشکل ہے اس وجہ سے انہوں نے کہا ہوا کہ مجھے دھاگہ ارسال کردیا جائے تو میں فورم پر خطبہ کا ترجمہ لگا دیا کروں گا ۔
اب مسئلہ یہ ہے کہ کچھ دنوں تک ہم پاکستان چلے جائیں گے (یا آ جائیں گے )جہاں گاؤں میں پہلی بات ہے کہ نیٹ کا آسانی سے کوئی انتظام نہیں اور دوسری بات اگر کچھ کیا بھی جائے تو بجلی کی تشریف آوری بہت ہی کم ہوتی ہے ۔
میرے خیال سے اگر کوئی بھائی صرف یہ چھوٹی سی ذمہ داری لے لیں کہ ارسلان بھائی کو یہاں سے دھاگہ تلاش کر کے دے دیا کریں تو یہ کار خیر چلتا رہے گا ۔
ایک اور اہم گزارش : خطبہ کے آخر میں کم از کم مترجم کا نام ( شفقت الرحمن بن مبارک علی متعلم جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ ) ضرور ہونا چاہیے ۔ اگر فیس بک کا دھاگہ ساتھ دے دیا جائے تو یہ زیادہ بہتر ہے ۔
اميد ہے ارسلان بھائی خیال رکھیں گے ۔
جزاک اللہ خیرا خضر حیات بھائی
آپ بے فکر رہیں خضر حیات بھائی، دراصل فیس بک کے اس پیج کے بارے میں آپ زیادہ معلومات رکھتے تھے تو میں نے جان بوجھ کر آپ پر چھوڑ رکھا تھا۔۔۔ابتسامہ
لیکن آپ تسلی سے گاؤں جائیں میں خود ہی ڈھونڈ کر لگا دیا کروں گا۔ ان شاءاللہ
اور معذرت کے اس بار شفقت بھائی کا نام انجانے میں لکھنا بھول گیا۔ آپ کا شکریہ آپ نے لکھ دیا آئندہ خیال کروں گا۔ ان شاءاللہ
نوٹ: میں نے اس پیج پر مزید خطبات چیک کیے ہیں کہ ان میں سے بہت سارے پچھلے خطبات پوسٹ نہیں ہوئے، میں چیک کرتا ہوں آپ نے ان خطبات کو اگر پوسٹ نہیں کیا محدث فورم پر تو میں وہ خطبات بھی پوسٹ کر دیتا ہوں۔ ان شاءاللہ
دعاؤں میں چھوٹے بھائی کو ضرور یاد رکھنا۔ جزاک اللہ خیرا