• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غزہ اور مسلمان حکمران پالیسی۔۔۔تاثرات!

بیبرس

رکن
شمولیت
جون 24، 2014
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
43
یہ مذمت تو صرف خانہ پری کیلئے ہے،
اور عرب حکمرانوں کے زور بازو اور شجاعت سے وہی دھوکہ کھا سکتا ہے جنہیں ماضی کی عرب اسرائیل جنگوں کے بارے میں علم نہ ہو۔
ان کا ماضی کا کردار ان کی پالیسی و خواہشات کا بہترین عکاس ہے۔
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
السلام علیکم و رحمت الله -

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَىٰ أَوْلِيَاءَ ۘ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ ۚ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ سوره المائدہ ٥١
اے ایمان والو یہود اور نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ وہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں اور جو کوئی تم میں سے ان کے ساتھ دوستی کرے تو وہ ان میں سے ہی ہے الله ظالموں کو ہدایت نہیں کرتا-

فَتَرَى الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ يُسَارِعُونَ فِيهِمْ يَقُولُونَ نَخْشَىٰ أَنْ تُصِيبَنَا دَائِرَةٌ ۚ فَعَسَى اللَّهُ أَنْ يَأْتِيَ بِالْفَتْحِ أَوْ أَمْرٍ مِنْ عِنْدِهِ فَيُصْبِحُوا عَلَىٰ مَا أَسَرُّوا فِي أَنْفُسِهِمْ نَادِمِينَ ٥٢
پھر تو ان لوگوں کو دیکھے گا جن کے دلوں میں بیماری ہے ان میں دوڑ کر جا ملتے ہیں کہتے ہیں کہ ہمیں ڈر ہے کہ ہم پر زمانے کی گردش نہ آ جائے سو قریب ہے کہ الله جلدی فتح ظاہر فرماد ے یا کوئی اور حکم اپنے ہاں سے ظاہر کرے پھر یہ اپنے دل کی چھپی ہوئی بات پر شرمندہ ہوں گے

-
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
رائے۔۔۔!!!
ماضی کی اسلامی تاریخ کا اگر جائزہ لیں تو آپ کو ایسے کتنے ہی واقعات ملیں گے ، کہ جب امیر اور حاکم وقت علماء کرام کو اپنے شاہی خانہ میں مدعو کیا کرتے ، اور اس دور کے علماء اکرام خوف خدا اور شان و شوکت میں مبتلا ہونے کے ڈر سے دروازے
سے نصیحت کر کے پلٹ آتے۔۔۔آج نہ ایسے حکمران ہیں نہ علماء وقت!!!
اس وقت اللہ تعالی نے ان حکمرانوں کو ہم پر حاکم بنایا ہے اور یہ ہمارے امیر کی حیثیت رکھتے ہیں ، ان کی بیداری اور اس کے لیے کوشش کرنا بھی ضروری ہے،تاکہ عملی طور پر کیئے گئے اقدام سے فوری طور پر مسلمانوں کو تباہی سے بچایا جائے۔
یہ وقت ہر مسلمان کی آزمائش کا ہے،۔کچھ دن کے لیے "آپریشن ضرب عضب" چھوڑ کر " اصلی کافروں" کو بھی نشانہ بنا کر دیکھ لیں۔ جہاں فرقہ وارانہ درس دیئے جا رہے ہیں ، وہ "زیادہ " نہیں صرف چند روز کے لیے "اتحاد امت " کا بھی کوئی درس دے دیں! صحابہ کرام رضی اللہ عنھم فرمایا کرتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے ایسے بیان فرماتے ، کہ گویا دشمن کے لشکر ہمارے سروں پر ہوں۔۔۔افسوس کہ یہ لشکر جوق در جوق ہمیں روند رہیں ہیں ، اور ہم کہاں ہیں !
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بہت خوب!!
غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برطانوی وزیر سعیدہ وارثی مستعفی!

لندن: غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف واضح موقف نہ اپنانے پر پاکستانی نژاد برطانوی وزیر سعیدہ وارثی نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں پاکستانی نژاد سعید وارثی کا کہنا تھا وہ غزہ کے معاملے پر اپنی حکومت کی پالیسی کی مذید حمایت نہیں کر سکتیں، اس لئے انہوں نے دکھ اور افسوس کے ساتھ اپنا استعفیٰ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو بھجوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ سعیدہ وارثی برطانوی کابینہ میں شامل ہونے والی پہلی خاتون مسلمان رکن ہیں، ان دنوں وہ وزیر برائے دولت مشترکہ امور کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہی تھیں جبکہ اس سے قبل 12 مئی 2010 سے چار ستمبر 2012 تک وہ برطانوی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کی سربراہ کے عہدے پر کام کر چکی ہیں۔

ایکسپریس نیوز۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
یہ مانا کہ ہم اہل اقتدار نہیں مگر اس کے باوجود ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں ہر مسلم دکاندار اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر کے اور ہم اپنے گھر سے ایسی تمام اشیاء کا بائیکاٹ کر کہ کچھ نہ کچھ اپنا حصہ اس جہاد میں ڈال سکتے ہیں اپنی صبح شام خصوصاََ فجر سے پہلے کی دعاؤں میں اپنے مظلوم بہن بھائیوں کے لئے اللہ سے گڑ گڑا کے دعائیں مانگ سکتے ہیں ۔اپنے بے حس حکمرانوں کی ہدایت کے لئے بھی اللہ سے دعائیں کریں ۔
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
رائے۔۔۔!!!
ماضی کی اسلامی تاریخ کا اگر جائزہ لیں تو آپ کو ایسے کتنے ہی واقعات ملیں گے ، کہ جب امیر اور حاکم وقت علماء کرام کو اپنے شاہی خانہ میں مدعو کیا کرتے ، اور اس دور کے علماء اکرام خوف خدا اور شان و شوکت میں مبتلا ہونے کے ڈر سے دروازے
سے نصیحت کر کے پلٹ آتے۔۔۔آج نہ ایسے حکمران ہیں نہ علماء وقت!!!
اس وقت اللہ تعالی نے ان حکمرانوں کو ہم پر حاکم بنایا ہے اور یہ ہمارے امیر کی حیثیت رکھتے ہیں ، ان کی بیداری اور اس کے لیے کوشش کرنا بھی ضروری ہے،تاکہ عملی طور پر کیئے گئے اقدام سے فوری طور پر مسلمانوں کو تباہی سے بچایا جائے۔
یہ وقت ہر مسلمان کی آزمائش کا ہے،۔کچھ دن کے لیے "آپریشن ضرب عضب" چھوڑ کر " اصلی کافروں" کو بھی نشانہ بنا کر دیکھ لیں۔ جہاں فرقہ وارانہ درس دیئے جا رہے ہیں ، وہ "زیادہ " نہیں صرف چند روز کے لیے "اتحاد امت " کا بھی کوئی درس دے دیں! صحابہ کرام رضی اللہ عنھم فرمایا کرتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے ایسے بیان فرماتے ، کہ گویا دشمن کے لشکر ہمارے سروں پر ہوں۔۔۔افسوس کہ یہ لشکر جوق در جوق ہمیں روند رہیں ہیں ، اور ہم کہاں ہیں !
السلام علیکم -

افسوس کہ اصلی کافروں (یعنی یہود و نصاریٰ ) کے خلاف شدت پسندی ہمارے مسلمانوں میں کہیں نظر نہیں آ رہی -جب کہ یہ اصلی کافروں کے خلاف شدت پسندی اور آپس میں ایک دوسرے کے لئے رحم دلی صحابہ کرام رضوان الله اجمعین کا وصف تھا-

مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ ۚ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ ۖ تَرَاهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا ۖ سِيمَاهُمْ فِي وُجُوهِهِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ ۚ ذَٰلِكَ مَثَلُهُمْ فِي التَّوْرَاةِ ۚ وَمَثَلُهُمْ فِي الْإِنْجِيلِ كَزَرْعٍ أَخْرَجَ شَطْأَهُ فَآزَرَهُ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوَىٰ عَلَىٰ سُوقِهِ يُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِيَغِيظَ بِهِمُ الْكُفَّارَ ۗ وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ مِنْهُمْ مَغْفِرَةً وَأَجْرًا عَظِيمًا سوره الفتح ٢٩
محمد الله کے رسول ہیں اور جو لوگ (صحابہ کرام) آپ کے ساتھ ہیں کفار کے معاملے میں شدت پسند ہیں آپس میں رحم دل ہیں- تو انہیں دیکھے گا کہ رکوع و سجود کر رہے ہیں الله کا فضل اوراس کی خوشنودی تلاش کرتے ہیں ان کی شناخت ان کے چہرو ں میں سجدہ کا نشان ہے یہی وصف ان کا تورات میں ہے اور انجیل میں ان کا وصف ہے مثل اس کھیتی کے جس نے اپنی سوئی نکالی پھر اسے قوی کر دیا پھر موٹی ہوگئی پھر اپنے تنہ پر کھڑی ہوگئی کسانوں کو خوش کرنے لگی تاکہ الله ان کی وجہ سے کفار کو غصہ دلائے الله ان میں سے ایمان داروں اورنیک کام کرنے والوں کے لیے بخشش اور اجر عظیم کا وعدہ کیا ہے-
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
مجھے تو اس بات کا اندیشہ ہے کہ اسرائیل فلسطین جنگ میں ہم کچھ اور کریں نہ کریں اتنا شاید ضرور کر گزریں کہ جو عرب ممالک تاحال میدان جنگ نہیں بنے ہیں، انہیں میدان جنگ بنانے کی راہ ہموار کرنے میں کوئی کردار ادا کر سکیں۔ بلاشبہ ظالم کا ہاتھ نہ روکنے والا اور ظالم دونوں برابر نہیں ہیں۔

ہم ظالم سے زیادہ ظالم کا ہاتھ نہ روکنے والوں کو کوسنے کے عادی ہو چکے ہیں جس کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ ہماری لڑائی ظالم کی بجائے ظالم کو نہ روکنے والے سے ہو اور اب تک ایسا ہی ہو رہا ہے۔ ہم مسلمان ایک دوسرے پر اپنا غیظ وغصہ نکال رہے ہیں۔ اللہ ہماری حفاظت فرمائے۔
 
Top