• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غزہ :ایک تعارف

بیبرس

رکن
شمولیت
جون 24، 2014
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
43
غزہ شہر اور غزہ پٹی میں کیا فرق ہے؟

غزہ شہر یہ غزہ پٹی کا سب سے بڑا شہر ہے جبکہ غزہ پٹی ضلعوں پر مشتمل ہے۔

  • شمالی غزہ :اس میں جبالیا شہر ہے جو اس پٹی کی سب سے بڑی خیمہ بستی پر مشتمل ہے (مخیم جبالیا) یہیں سے 1987 میں الانتفاضۃ الاولیٰ کا آغاز ہوا ، اسی طرح بیت حانون شہر ہے جس کے مضافات سے دشمن پر القسام راکٹ فائر کئے جاتے ہیں۔
· ضلع غزہ: اس میں غزہ شہر ہے جو آبادی کے لحاظ سے فلسطین کا سب سے بڑا (0.5ملین )اور رقبے کے لحاظ سے القدس کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

  • ضلع دیر البلح : اس میں دیر البلح شہر واقع ہے۔
  • ضلع خان یونس: اس میں خان یونس شہر ہے (غزہ پٹی کا دوسرا بڑا شہر)جس میں 2005 سے قبل بکثرت یہودی آباد کاروں کیلئے تعمیرات کی گئیں۔
  • ضلع رفح: اس میں رفح شہراور رفح کراسنگ پوائنٹ ہے جو مصر کے ساتھ ملا ہوا ہے۔

غزہ پٹی کے اضلاع


غزہ کی پٹی میں رہائشی علاقے
2009 کے اعداد وشمار:

غزہ کی آبادی 1.6 ملین افراد پر مشتمل ہے جن میں اکثریت 1948 جنگ کے پناہگزینوں کی ہے، ان میں سے اکثر نے 1948 میں غزہ پٹی کے اوپر شمال کی جانب واقع عسقلان شہر سے ہجرت کی۔​

غزہ شہر جو آبادی کے لحاظ سے فلسطین کا سب سے بڑا اور رقبے کے لحاظ سے دوسرا بڑا شہر ہے۔



محصور غزہ کی پٹی​
 

بیبرس

رکن
شمولیت
جون 24، 2014
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
43
2006 کے انتخابات


فلسطینی انتخابات:
  • اوسلو معاہدے پر دستخط کے بعد 1996 میں فلسطین کے پارلیمانی انتخابات ہوئے جن کا حماس نے بائیکاٹ کیا اور الفتح ان انتخابات میں کامیاب ٹھہری۔
  • 2006 میں مغربی حصے ، غزہ کی پٹی اور مشرقی القدس میں قانون ساز پارلیمنٹ کے انتخابات منعقد ہوئے جن میں حماس نے بھرپور حصہ لیا اور کامیاب ٹھہری۔
  • حماس کی کامیابی: 132 سیٹوں میں سے 74 سیٹیں حماس اور 45 سیٹیں الفتح نے حاصل کیں۔
  • جس کے نتیجے میں حماس کو فلسطینی قومی حکومت کی تشکیل کا حق ملا اور اسماعیل ہانیہ (حماس تحریک ) وزیر اعظم مقرر ہوئے۔
  • انتخابات میں ٹرن آؤٹ 77 فیصد رہا جو کہ بہت بڑا تناسب ہے۔

2006 کے پارلیمانی انتخابات میں حماس کامیاب ٹھہری۔​


انتخابات کی شفافیت:

انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے بہت سے بین الاقوامی نگران وہاں موجود تھے جن کی سر براہی یورپی پارلیمان کا ایک گروپکر رہا تھا۔یورپی نگران ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انتخابات اعلیٰ درجے کے پرامن ماحول ، عالمی اور بین الاقوامی معیارات سے ہم آہنگ آزاد، شفاف اور بغیر کسی تشدد یا مشکلات کے منعقد ہوئے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 2005 میں صدارتی انتخابات منعقد ہوئے تھے جن کا حماس نے بائیکاٹ کیا اور اس میں الفتح تحریک کے مفمود عباس کامیاب ہو کر فلسطینی قومی حکومت کے صدر قرار پائے ۔
 
Top