غزہ شہر اور غزہ پٹی میں کیا فرق ہے؟
غزہ شہر یہ غزہ پٹی کا سب سے بڑا شہر ہے جبکہ غزہ پٹی ضلعوں پر مشتمل ہے۔
- شمالی غزہ :اس میں جبالیا شہر ہے جو اس پٹی کی سب سے بڑی خیمہ بستی پر مشتمل ہے (مخیم جبالیا) یہیں سے 1987 میں الانتفاضۃ الاولیٰ کا آغاز ہوا ، اسی طرح بیت حانون شہر ہے جس کے مضافات سے دشمن پر القسام راکٹ فائر کئے جاتے ہیں۔
- ضلع دیر البلح : اس میں دیر البلح شہر واقع ہے۔
- ضلع خان یونس: اس میں خان یونس شہر ہے (غزہ پٹی کا دوسرا بڑا شہر)جس میں 2005 سے قبل بکثرت یہودی آباد کاروں کیلئے تعمیرات کی گئیں۔
- ضلع رفح: اس میں رفح شہراور رفح کراسنگ پوائنٹ ہے جو مصر کے ساتھ ملا ہوا ہے۔
غزہ کی آبادی 1.6 ملین افراد پر مشتمل ہے جن میں اکثریت 1948 جنگ کے پناہگزینوں کی ہے، ان میں سے اکثر نے 1948 میں غزہ پٹی کے اوپر شمال کی جانب واقع عسقلان شہر سے ہجرت کی۔