ابو داؤد
مشہور رکن
- شمولیت
- اپریل 27، 2020
- پیغامات
- 799
- ری ایکشن اسکور
- 224
- پوائنٹ
- 111
غزہ کے منافق ماتم گر مداخلہ
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
جب غزہ پر ہونے والے ظلم و قتلِ عام نے دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑا، تو امت نے بھی آنکھ کھول کر دیکھا کہ غزہ کے مسلمانوں کی ہونے والی نسل کشی پر مدخلیوں کا رویہ کیسا تھا۔ اور جب مسلمانوں نے مدخلیوں کا مکروہ چہرہ دیکھا ان کے سینوں میں غزہ کے مسلمانوں کے لیے چھپا ہوا بغض، نفرت اور عداوت عیاں ہوئی تو یہ حقیقت کھل کر سامنے آ گئی کہ مدخلی فرقہ دراصل منافقین کا وہ گروہ ہے جو حکمرانوں کی چاپلوسی میں امت سے خیانت کرتا ہے، اور اسلام و مسلمانوں کا دشمن ہے۔
اور جب ان کی اس رسوائی نے مدخلی چہروں سے نقاب نوچ ڈالا، تو برصغیر کے مدخلی زنادقہ بوکھلاہٹ میں رسلان کے مکر و فریب پر مبنی حالیہ بیانات کا سہارا لے کر لوگوں کو یہ باور کرانے میں لگے ہیں کہ "رسلان جیسے لوگ تو غزہ کے ہمدرد ہیں، غمخوار ہیں" حالانکہ رسلان، رحیلی، سحیمی جسے منافقین اصل میں غزہ کے قتلِ عام کے مذہبی چہرے ہیں۔
مدخلی مولوی سعید رسلان اُن زندیقوں میں سے ہے جو طاغوت کے تلوے چاٹتے ہیں۔ یہ وہی شخص ہے جو ان ظالم حکمرانوں کا دفاع کرتا ہے جو غزہ سے صرف چند کیلومیٹر کے فاصلے پر بیٹھے ہوئے، امریکہ اور یہود کی خدمت میں جزیہ ادا کر رہے ہیں اور انہی کے ذریعے غزہ پر بمباری، بھوک اور قتلِ عام کی ہولناک مہم جاری ہے۔
یہی رسلان، جو دن رات اپنے مصری طاغوت سیسی کی تعریفوں میں زمین و آسمان کے قلابے ملاتا ہے، وہی سیسی جس نے رفح بارڈر بند کر کے غزہ تک امداد کی رسائی روک دی ہے، اور یوں غزہ میں بھوک سے ہونے والی اموات میں براہِ راست شریک جرم ہے۔ سیسی یہود کا ایجنٹ بن چکا ہے اور رسلان مدخلی اس کے لیے دینی تقدیس کی چادر بُنتا ہے۔ یہود کے سیسی کا مذہبی ترجمان رسلان، اب غزہ کے لیے "ماتم" کر رہا ہے؟ کیسا شرمناک ڈھونگ ہے!
جب سیسی طاغوت کی حکومت نے راستے بند کر دیے، بارڈر سیل کر دی، اور امداد کی ہر راہ روک دی تو ایک سادہ لوح مصری نے مٹھی بھر آٹا بوتلوں میں بند کیا اور اُسے سمندر کی موجوں کے حوالے کر دیا، اس امید کے ساتھ کہ شاید یہ سمندر غزہ کے بھوکے بچوں تک یہ چند دانے پہنچا دے! یہ ہے فرق ایک عام انسان کے دل میں مظلوموں کا درد، اور رسلان جیسے ناپاکوں کے چہرے پر جھوٹا ماتم!
یہ رسلان جو دن رات طاغوتی نظام کے گُن گاتا ہے، آج ڈرامہ کر رہا ہے کہ وہ غزہ کے لیے "دُکھی" ہے؟ اس کے جھوٹے الفاظ درحقیقت وہ خنجر ہیں جو مظلوم فلسطینی بچوں کی پشت میں گھونپے جا رہے ہیں۔ یہ منافقت نہیں، بلکہ ننگی خباثت ہے۔ یہ دین کے نام پر دھوکہ ہے، یہ غزہ کے شہداء کی توہین ہے۔
مدخلی مولوی رسلان جس امریکہ نواز طاغوتی نظام سے اپنی وفاداری ثابت کرتا ہے، وہی نظام غزہ کو بھوکا مار رہا ہے! رسلان جس طاغوت کی وفاداری میں منبر بیچ چکا ہے، وہی طاغوت اہلِ فلسطین کا قاتل ہے! اور آج رسلان غزہ کے لیے غمگین ہونے کے ڈھکوسلے کر رہا ہے؟ اس منافق کے ڈھکوسلے لوگ اس وقت سے پہچانتے ہیں جب وہ طاغوتوں کی چاپلوسی میں کفر کے نظام کو "شرعی" کہتا تھا۔
اس منافق رسلان کی کھوکھلی تقریریں، منافقانہ "دعائیں"، اور دھوکہ دینے والے الفاظ اب نہ صرف بے اثر ہو چکے ہیں، بلکہ اس پر حجت بن چکے ہیں۔ رسلان مجرم ہے اس اُمت کے لہو کا، اس کی غیرت کا، اور اس کے عقیدے کا۔
اے مسلمانو! ان مدخلیوں کے دھوکہ میں نہ آنا! ان کی "دعاؤں" کو نہیں، ان کے افعال اور سرپرستوں کو ملاحظہ کرو! یہ تمہارے مظلوم بھائیوں کے قاتلوں کے ساتھ ہیں۔ یہ تمہیں غزہ کے حق میں جھوٹی دعاؤں کے ساتھ گمراہ کریں گے، مگر درحقیقت ان کے دل سیسی، بن سلمان، حفتر اور یہود کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
اللہم اكشف زيفَهم، واهتك سترهم، واجعلهم عبرةً للمعتبرين.