• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غفلت کا شکار مت ہوں !

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
غفلت کا شکار مت ہوں !


‎ قال تعالى :

"وإِنَّ رَبَّكَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَشْكُرُونَ"
( 73 )سورة النمل


یقیناً آپ کا پروردگار تمام لوگوں پر بڑے ہی فضل والا ہے لیکن اکثر لوگ ناشکری کرتے ہیں (73)


إن الله لذو فضل على الناس ولكن أكثر الناس لا يشكرون
( 243 )سورة البقرة


بے شک اللہ تعالیٰ لوگوں پر بڑا فضل والا ہے، لیکن اکثر لوگ ناشکرے ہیں (243)


أَفَرَأَيْتُمُ الْمَاءَ الَّذِي تَشْرَبُونَ ﴿٦٨﴾ أَأَنتُمْ أَنزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنزِلُونَ﴿٦٩﴾ لَوْ نَشَاءُ جَعَلْنَاهُ أُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ ﴿٧٠﴾


اچھا یہ بتاؤ کہ جس پانی کو تم پیتے ہو (68) اسے بادلوں سے بھی تم ہی اتارتے ہو یا ہم برساتے ہیں؟ (69) اگر ہماری منشا ہو تو ہم اسے کڑوا زہر کردیں پھر تم ہماری شکرگزاری کیوں نہیں کرتے؟ (70) سورة الواقعة

♥ ♥ ♥

لا تغفل عن الحمد لله

اللہ کا شکر ادا کرنے سے غافل نہ ہوں

اس حوالے سے امام اھل السنہ رحمہ اللہ کا ایک واقعہ

امام احمد بن جنبل رحمہ اللہ کے بیٹے صالح بن احمد فرماتے ہیں
میرے والد صاحب اپنےوضو کیلئے میرے سوا کسی اور کو کنویں سے پانی نکالنے نہیں دیتے تھے
اورجب پانی سے بھرا ڈول کنویں سے باہر آتا تو آپ کہتے: الحمد لله
ایک دن میں نے والد صاحب سے کہا کہ آپ کس بات پر الحمد للہ کہتے ہیں (یعنی کس بات پر اللہ کا شکر ادا کرتےہیں )
انہوں نے فرمایا اے میرے بیٹے کیا تم نے اللہ رب العزت کا یہ فرمان نہیں سنا

قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَصْبَحَ مَاؤُكُمْ غَوْرًا فَمَنْ يَأْتِيكُمْ بِمَاءٍ مَعِينٍ (الملک:30)
"آپ کہہ دیجئے! کہ اچھا یہ تو بتاؤ کہ اگر تمہارا پانی زمین میں اتر جائے تو کون ہے جو تمہارے لیے نتھرا ہوا (صاف )پانی لائے"
 
Top