• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غم نہ کریں سے ایک اقتباس

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
1)۔اگر عورت دنیا کی ملکہ ھو،پورے عالم کی ڈگریاں اسے مل جائیں،ہر طرح کا تمغہ اسے مل جاے،لیکن شوھر نہ ھو تو وہ مسکین ھے۔

2)۔کمال کی زندگی یہ ھے کہ آپ کی جوانی بلند مقصد ھو،رجولیت مزاحمت اور بڑھاپا غور و فکر میں گزرے،

3)-ایک روٹی،سات کھجوریں،پانی کا ایک پیالہ،کمرہ میں ایک چٹائ اور قرآن پاک ھو تو دنیا کو سات سلام،

4)-خوش بختی کا راز قربانی،انکار ذات،سخاوت،کسی کو اذیت نہ دینے،انا اور خود پسندی سے دور رہنے میں ہے،(غم نہ کریں،ڈاکٹر عائض القرنی)
 

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
دنیا میں سب سے افضل چیزیں ایمان صادق،اچھے اخلاق،عقل سلیم،صحت مند جسم اور خوش گوار روزی-اسکے بعد سب فالتو ھے،

خوش رہنے والا دل بغض کے کیڑوں کو مار دیتا ہے،راضی رہنے والا نفس نفرت کے حشرات ختم کر دیتا ہے۔

فاسق،مریض،مقروض،غریب،غمگین،قیدی اور مجبور خوش نہئیں رہ سکتا-

چار چیزیں سعادت لاتی ھیں،نفع بخش کتاب،صالح اولاد،پیار کرنے والی بیوی،نیک دوست-ان سب کا اجر اللہ کے ہاں ہے۔
 

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
سب سے اچھا راستہ مسجد کا راستہ،سب سے مخفوظ راستہ گھر کا راستہ،سب سے اچھی خواہش اللہ کو سجدہ کرنے کی خواھش،

قرآن کو اچھی آواز سے سننا،قلب حاضر کے ساتھ ذکر کرنا۔حلال مال سے خرچ کرنا،فصیح زبان سے وعظ کرنا روح کی غذا اور دل آباد رکھنے کا زریعہ ھے،

کافر کو دیکھو تو نعمت اسلام پر اللہ کی حمد کرو،فاجر کو دیکھ کر تقوی پر اللہ کی حمد کرو،جاھل کو دیکھ کرعلم پر اور مبتلا کو دیکھ کر عافیت پر اللہ کی حمد کرو۔

اندھا دنیا کو دیکھنے کی،بہرا سننے کی،لنگڑا چلنےکی،گونگا بولنے کی تمنا کرتا ھے۔اور تم بولتے،سنتے،چلتے اوردیکھتے ھو۔
 
Top