• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غنیۃ الطالبین

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
کتاب کا نام
غنیۃ الطالبین

مصنف
شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ

ناشر

مترجم
مولانا مبشر حسین لاہور




تبصرہ

شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کی کتب کاجائزہ لیا جائے تو وہ ایک عالم باعمل اور عقیدہ اہل السنۃ پر کاربند نظر آتے ہیں۔ شیخؒ کی طرف بہت سی کرامات منسوب کی جاتی ہیں لیکن ان میں سے بہت سی ایسی ہیں جن کو ان کے عقیدت مندوں نے بلادلیل ان کی طرف منسوب کر رکھا ہے۔ شیخ صاحب مجموعی طور پر عقیدہ سلف کے حامل ہیں اگرچہ ان کے کچھ تفردات ہیں، جس کا معاملہ ہم اللہ پر چھوڑتے ہیں۔ ’غنیۃ الطالبین‘ شیخ عبدالقادر جیلانی کی وہ شہرہ آفاق کتاب ہے جس میں انہوں نے متعدد فقہی مسائل پر اپنی قیمتی آراء کا اظہار کیا ہے۔ کتاب کا اردو ترجمہ حافظ مبشر حسین لاہوری نے کیا ہے اور بعض فوائد کا بھی اضافہ کیا ہے۔ اس ایڈیشن کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں تمام قرآنی آیات اور احادیث و آثار وغیرہ کی تخریج بھی قلمبند کی گئی ہے۔ شیخ عبدالقادر جیلانی نے اپنے مخصوص انداز میں نماز، روزہ، حج، زکوۃ، اذکار و ادعیہ اور فضائل اعمال وغیرہ پر روشنی ڈالی ہے۔
ڈاؤنلوڈ لنک
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
جزاک اللہ کلیم اللہ بھائی۔ بہت شدید ضرورت تھی اس کتاب کی۔
ہمارے ایک بھائی نے کئی دفعہ درخواست کی ہے کہ اس کتاب کا عربی ایڈیشن بھی ہمیں منظر عام پر لانا چاہئے تاکہ اس کے تراجم میں جو خیانتیں کی جاتی ہیں اس کو بے نقاب کیا جا سکے۔
اگر کسی یوزر کو اس کتاب کے کسی مستند عربی ایڈیشن کے بارے معلوم ہو تو ازراہ کرم لنک ضرور دیجئے۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,806
پوائنٹ
773
مکتبہ شاملہ کے فارمیٹ bok میں
یہاں
اسکین شدہ پی ڈی ایف میں یہاں
باذوق بھائی شاملہ کے فارمیٹ میں آپ نے کون سی کتاب کا لنک دے دیا؟؟؟
بھائی نظر ثانی کرلیں یہ دوسری کتاب ہے ۔
 
شمولیت
نومبر 10، 2012
پیغامات
112
ری ایکشن اسکور
237
پوائنٹ
49
کلیم صاحب اسمیں تصوف کی باتیں ہیں پہلے تو آپ نے "کرامات اہلحدیث " سے جان چھڑائی میرا مطلب ہے اسکا لنک ڈیلیٹ کیا اب ایک اور صوفی کی کتاب لے آئے ہیں کہیں کل کلاں اسکو بھی ڈیلیٹ نہ کرنا پڑھ جائے،آپ کتاب دیکھ لیا کریں یہ صوفیوں کی کتابیں اور آپ کی لائبریری میں۔
 

ایوب

رکن
شمولیت
مارچ 25، 2017
پیغامات
92
ری ایکشن اسکور
-3
پوائنٹ
62
غنیۃ الطالبین کا ڈاؤن لوڈ لنک کام نہیں کر رہا- کتاب وسنت سائٹ کا آرکیو والا لنک سب کام کرنا تو پہلے ہی بند ہوچکا تھا اب دوسرا لنک بھی فیل ہے۔ پتہ نہیں سائٹ پر کوئی دھیان دیتا بھی ہے یا نہیں۔ اگر کوئی ان تک یہ خبر پہنچا سکے تو پہنچا دے کی سارے کتب کا یہی حال ہے کی پہلا لنک کام نہیں کرتا ہے۔
 
Top