عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
مترجم
ناشر
عقیدہ توحید ہی وہ بنیاد ہے جس پر محمد بن عبداللہ ﷺ کی دعوت قائم ہے۔اس پر ایمان لانا ہر مسلمان کا اولین فریضہ ہے۔ بنی نوع انسان کی تخلیق کامقصد اولیٰ بھی یہی ہے کہ اللہ وحدہ لا شریک کی خالص عبادت کی جائے۔تمام انبیاء علیہم السلام حتی کہ خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی بعثت کا مقصود اول بھی اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کوقائم کرنا او رانسانوں کے خود ساختہ معبودوں کوپاش پاش کرنا تھا۔ اللہ تعالی کی وحدانیت مسلمانوں کے لیے ایک شفاف آئینہ ہے جوشرک وبدعات کی ذرا سی گرد کا بھی متحمل نہیں ہوسکتا ۔لیکن افسوس صدافسوس کہ آج بہت سے مسلمانوں کا آئینہ توحید شرک وبدعات کے غبار سے آلودہ ہے۔علمائے اسلام اپنی تالیفات ،تذکیر، وعظ ونصیحت کے ذریعے لوگوں کےعقائد کے اصلاح کرتے رہے ہیں۔ انہی اہم تالیفات میں سے شیخ ابن باز کی کتاب اقامة البراهين على حكم من استغاث لغير الله او صدق الكهنة والعرافين ہے جس کادارالسلام نے اردو ترجمہ ’’غیر اللہ سےمدد اور نجومیوں کی پیش گوئیاں‘‘کے نام شائع کیا ہے۔ اللہ اس کتاب سےاہل اسلام کے عقائدو اعمال کی اصلاح فرمائے۔(آمین)(م۔ا)غیر اللہ سے مدد اور نجومیوں کی پیشگوئیاں
مصنف
عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز
مترجم
مترجمین دار السلام
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور
تبصرہ
Last edited: