:::::: غیر مسلموں کے تہواروں میں شمولیت :::::::
[FONT=Al_Mushaf]الْحَمدُ لِلَّهِ حَمدًا كَثيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ كَمَا يُحِبُّ رَبُّنَا وَيَرضَى ، و افضَلُ الصَّلاۃِ و اَتمُّ السَّلام ِعَلَی رَسُولِہِ الکَریم ، امَّا بَعد ، [/FONT]
ہم پیدائشی ، خاندانی مُسلمانوں کی مُسلمانی میں اِیمان کو قتل کرنے والے امراض کی کثرت ہوتی جا رہی ہے ، اِن اِیمان کے قاتل امراض میں سے ایک مرض غیر مُسلموں کے لیے قلبی لگاؤ بھی ہے ایسا قلبی لگاؤ جو بسا اوقات مُحبت کی صُورت میں بھی ظاہر ہوتا ہے اور جب یہ مرض شدت اختیار کر جاتا ہے تو ہم اپنوں سے نفرت کا اظہار کرتے ہیں اور کافروں سے مُحبت کا اقرار ، [FONT=Al_Mushaf]بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ[/FONT]
[FONT=Al_Mushaf]الْحَمدُ لِلَّهِ حَمدًا كَثيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ كَمَا يُحِبُّ رَبُّنَا وَيَرضَى ، و افضَلُ الصَّلاۃِ و اَتمُّ السَّلام ِعَلَی رَسُولِہِ الکَریم ، امَّا بَعد ، [/FONT]
جی ہاں مُحبت ، اُس مُحبت کے اقرار و اظہار کے انداز و اطوار میں سے ایک انداز اُن کافروں کے تہواروں میں شمولیت بھی ہے ، خواہ وہ تہوار خالصتاً دینی ہوں ، کفریہ عقائد پر مبنی ہوں ، یا محض اُن کافروں کی عادات میں سے ہوں ،
ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں رہی کہ کافروں کے تہوار میں شمولیت کے بارے میں ہمارے دِین میں ہمارے لیے کیا حُکم ہے ؟ ہم اُن میں شامل ہوتے ہیں ، اور کچھ نہ ہو تو انہیں نیک تمنائیں اور مبارک کی دعائیں تو دے ہی دیتے ہیں ،
ہمیں صِرف یہ شوق حُدود جنون میں داخل کر چکا ہے کہ ہمیں کسی طور ہم پر """ تنگ نظر ، یا ، قدامت پرست ، یا ، بنیاد پرست ، یا ، دقیانوسی """، یا ماضی قریب میں انہی کافروں کی طرف سے ہماری محبتوں کے جواب میں دیے گئے نئے لقب """دھشت گرد """ وغیرہ میں سے کوئی لقب نہ دے دیا جائے ،
ہم تو فقط اپنے اندر موجود کفار کی محبت اور ان سے مرعوبیت اور کہیں اُن کے خوف کی وجہ سے اُنہیں خوش کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ، خواہ اُس میں دُنیا کی ذِلت بھی ملتی رہے اور آخرت بھی تباہ ہوتی رہے
جی ہاں ، ایسا ہی ہے ، کیونکہ لوگوں کے أعمال ان کے عقائد اور نیتوںکا نتیجہہوتے ہیں حتیٰ کے وہ أعمال بھی جو لاشعوری طور پر سر زد ہو جاتے ہیں ان کےپیچھے بھی انسان کا کوئی نہ کوئی اِرداہ کارفرما ہوتا ہے جو اُس کے لاشعور میں مُقیم ہونے کی وجہ سے اس کے ادراک سے باہر ہوتا ہے ، پس أعمال کو دیکھ کر ہی عاملین کے عقائد اور نیتوں کا اندازہ کیا جاتا ہے ،
اس مخلوط و حیراں کیفیت کے بارے میں اس سے زیادہ اور کیا کہوں کہ """[FONT=Al_Mushaf]إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ [/FONT]"""،
کافروں کے تہواروں اور اُ ن کی عادات میں شمولیت اور اُن کی عادات کی نقالی کے بارے میں اِسلامی احکام کا ذِکر کرنے سے پہلے میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہر وہ شخص جو قران کریم کو اللہ کی آخری ، حتمی ، مکمل اور غیر محرف کتاب نہیں مانتا وہ کافر ہے ، ہر وہ شخص جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم جو کہ عبداللہ بن عبدالمطب کے بیٹے تھے ، کو اللہ کا آخری رسول نہیں مانتا وہ کافر ہے ، خواہ وہ اللہ پر اِیمان رکھتا ہو اور بظاہر اُس کے پاس موجود کتابوں یا باتوں کے مطابق اللہ کا عبادت گذار اور تابع فرمان نظر آتا ہو ، وہ مُسلمانوں کی صفوف میں شُمار نہیں کیا جا سکتا ، بلکہ کافر ہی مانا جائے گا ،
اِس وضاحت کو ذہن میں رکھتے ہوئے ، کافروں کی پہچان نظر میں رکھتے ہوئے ، پہلے بیان کردہ باتوں کی روشنی میں ہمیں یہ جان رکھنا چاہیے کہ ہمارا دین ہمیں معاشرے میں الگ تھلگ رہنے کی تعلیم نہیں دیتا بلکہ معاشرےمیں ہمارا اور کافروں کا وہ مقام برقرار رکھنے کی تعلیم دیتا ہے جو اللہ نےمقرر کر رکھا ہے،ہمارے اور اُن کے درمیان وہ فرق برقرار رکھنے کی تعلیم دیتا ہے جو اللہ اور اس کے رسول نے مقرر کر رکھے ہیں ،
بحیثت انسان کافروں کی جان مال اور عِزت پر ہاتھ نہ ڈالنا اور ان کے ساتھ ظُلم و زیادتی نہ کرنا اِسلامی تعلیمات میں سے ہے ،کافروں کے ساتھ معاشرتی زندگی میں نرمی اور اچھائی والا رویہ رکھنا اسلامی تعلیمات میں سے ہے ،اپنے اردگرد پائے جانے والے کفار کے ساتھ بات چیت کرنا اوراسلامی حدود میں رہتے ہوئے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنا بحثیت انسان ان کےحقوق میں سے ہے ،
ہمیں ایسے لوگوں کے ساتھ اچھے اسلامی اخلاق کے ساتھ پیش آنا ہی چاہیے اور ساتھ ساتھ انہیں اسلام کی دعوت بھی دیتے رہنا چاہیے ،
دُکھ درد اور غم و تکلیف کے وقت اُن کی داد رسی کرنا بھی اسلامی تعلیمات میں سے ، لیکن ان سب اعمال کی حُدود و شرائط ہیں ، معاشرتی زندگی میں کافروں کی خوشیوں اور تہواروں میں شمولیت ایک الگ معاملہ ہے ،
کافروں کے لیے قلبی میلان رکھنے ، اُن کی عادات کو اپنانے ، اُن کی نقالی کرنے ، ان کے تہواروں پر اُنہیں برکت کی دُعا دینے ، اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے ، اور اُن کے تہواروں میں شامل ہونے جیسی اپنی اِن بدعملیوں سے بڑھ کر بد عملی یہ ہے کہ ہم اپنی بد عملیوں ، خامیوں اور اپنے دِین کی درست تعلیمات سے اپنی دُوری کو ختم کرنے کی بجائے اپنے دِلوں اور دِماغوں پر مُسلط خلافءِ اِسلام خیالات کو دُرست بنانے کے لیے ، اور اِن خیالات کے مطابق کیے جانے والے اپنے اعمال کو دُرست ثابت کرنے کے لیے دِین کوبھی بدلنے کی کوشش کر ڈالتے ہیں ، جب کہ ہمیں ہمارے اکیلے لا شریک خالق و مالک ، جِس کی واحدنیت اور الوہیت کا کلمہ پڑھنے کے سبب ہم مسلمانوں کی صفوف میں شُمار ہوتے ہیں ، اُس رب نے تو ہمیں حُکم دیا ہے کہ ((((([FONT=Al_Mushaf]فَاِن تَنَازَعتُم فِی شَیءٍ فَرُدُوہُ اِلَی اللّٰہِ و الرَّسُولِ اِن کُنتُم تُؤمِنُونَ بِاللّٰہِ وَ الیَومِ الاٰخِرِ، ذَلِکَ خَیرٌ وَ اَحسَنُ تَاوِیلاً[/FONT] ::: اور اگر تُم لوگوں میں کسی چیز (کام ) کے بارے میں کوئی اِختلاف ہو جائے تو اگر تو تم لوگ(واقعتا ہی) اللہ اور آخرت کے دِن پر اِیمان رکھتے ہو تو ( اِختلاف کو حل کرنے کے لیے ) اُس اِختلاف کو اللہ کی طرف اور رسول کی طرف لوٹاؤ ، اور یہ (یعنی اِختلاف کا حل اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے احکامت میں تلاش کرنا اور اس پر عمل کرنا)بہت خیر والا اور اچھے انجام والا ہے ))))) ، سُورت النِساء/آیت 59،
اور اِسی اللہ نے جِس کی بندگی کا ہم دعوی ٰ رکھتے ہیں ، اور جِس کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی محبت کا ہم دم بھرتے ہیں ، اپنے اور اپنے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی اطاعت کے بارے میں حکم فرمایا ہے ((((( [FONT=Al_Mushaf]وَ مَا کَانَ لِمُؤمِنٍ وَ لَا لِمُؤمِنَۃٍ اِذَا قَضَی اللّٰہُ وَ رَسوُلَہُ اَمراً اَن یَکُونَ لَھُم الخِیرَۃُ مَن اَمرِھِم وَ مَن یَعصِ اللّٰہَ وَ رَسُولَہُ فَقَد ضَلَّ ضَلٰلاً مُبِیناً [/FONT]::: اور جب اللہ اور اس کا رسول کوئی فیصلہ کر دیں تو کِسی اِیمان والے مَرد اور کِسی اِیمان والی عورت کے لیے اُن (یعنی اللہ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم )کے فیصلے کے بارے میں کوئی اختیار باقی نہیں رہتا (یعنی وہ فیصلے ماننا اُس پر فرض ہے )اور جِس نے اللہ اور اُس کے رسول کی نا فرمانی کی تو وہ یقیناً کھلی واضح گمراہی میں جا پڑا )))))سُورت الاحزاب /آیت 36،
اللہ پاک نے اپنی اور اپنے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی بلا مشروط اور کسی تاویل کے بغیر تابع فرمانی کے احکامات بار بار صادر فرما رکھے ہیں ، پس اگر ہم واقعتا ہی اِیمان والے ہیں تو ہم اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی تابع فرمانی ہی کریں گے اور اگر ہم صِرف نام نہاد اِیمان والے ہیں تو پھر اپنی سوچوں ، فلسفوں ، آراء اور عقلوں کو کسوٹیاں بنا کر اپنی بد عملیوں کو درست بنانے کی کوشش کرتے دکھائی گے ،
ایسے لوگوں کو دیکھ کر اللہ کا یہ فرمان دل و دماغ میں گونجنے لگتا ہے کہ((((( [FONT=Al_Mushaf]يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ وَأَنَّهُ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ[/FONT] ::: اے ایمان والو ، اللہ کی بات قبول کرو اور رسول کی بات قبول کرو جب کہ وہ تم لوگوں کو زندگی بخش چیز کی طرف ہی بلاتے ہیں اور جان لو کہ اللہ (ان کی بات نہ ماننے والے)بندے اور اس کے دِل کے درمیان حائل ہو جاتا ہے (اور پھر اُس بندے کے لیےحق سمجھنے کی گنجائش نہیں رہتی)اور تم لوگوں کو اللہ کی طرف ہی ہانکا جایا گا )))))سُوعت الانفال/آیت24،
ان بھائی بہنوں کو شاید پتہ نہیں کہ وہ اللہ کی بات سن کر اپنی سوچوں کی بنا پر انکاری کی سی کیفیت میں اس سے منہ ُ پھیر کر کس قدر نقصان کما رہے ہیں ، اور وہاں کا نقصان کما رہے ہیں جہاں کوئی دوستی کام نہ آئے گی ، سوائے دو ایمان والوں کی وہ دوستی جو صرف اللہ کے لیے تھی ،
((((([FONT=Al_Mushaf]وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِّرَ بِآيَاتِ رَبِّهِ ثُمَّ أَعْرَضَ عَنْهَا إِنَّا مِنَ الْمُجْرِمِينَ مُنْتَقِمُونَ[/FONT]::: اور اُس سے بڑھ کر ظالم کون ہو گا جسے اللہ کی آیات کے ذریعے نصیحت کی جائے اور وہ اُن آیات سے(نہ ماننے کی صورت میں) مُنہ پھیر لے(تو ایسے لوگ یاد رکھیں کہ)یقیناً ہم مجرموں سے انتقام لے کر رہیں گے)))))سُورت سجدہ/آیت22،
اللہ ہم سب کو ہمارے ہر اس مسلمان بھائی اور بہن کو ہدایت دے جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی بات سن کر بھی اُن کے خلاف اپنے خیالات کو درست ثابت کرنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے ، اور نصیحت کی بات کو ، اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی بات کو حقارت اور طنز کے ساتھ رد کرتا ہے،اور کچھ تو ایسے ہیں جو کہ غلط فہمیوں پر مبنی اپنے فلسفوں اور سوچوں کے دھارے میں اس قدر بہہ رہے ہوتے ہیں کہ اپنے تیئں قران کریم کے مدبر بنے ہوئے اللہ کی اسی قران میں اللہ کے احکام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی صحیح ثابت شدہ سُنّت مُبارکہ کا انکار کرتے ہیں ، اللہ ہی جانے اُن کی قران فہمی میں اللہ کا یہ فرمان کہاں ہوتا ہے کہجو لوگ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی نافرمانی کرتے ہیں ، ان سے دُشمنی رکھتے ہیں ، ان کو غصہ دلانے والے اعمال کرتے ہیں ، خواہ وہ کلمہ گو ہوں یا کافر ان سب کا انجام اللہ نے ایک ہی بتایا ہے
((((( [FONT=Al_Mushaf]أَلَمْ يَعْلَمُوا أَنَّهُ مَنْ يُحَادِدِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَأَنَّ لَهُ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدًا فِيهَا ذَٰلِكَ الْخِزْيُ الْعَظِيمُ[/FONT]:::کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ جو کوئی بھی اللہ اور اس کے رسول سے دُشمنی رکھے گا (اور ان کی نافرمانی کرے گا اور ، انہیں غصہ دلانے والے کام کرے گا)تو یقیناً اُس کے لیے جہنم ہے جِس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہے گا اور یہ بہت بڑی ذِلت ہے )))))سُورت التوبہ/آیت63،
اور یہ طے شدہ امر ہے کہ کافروں کے لیے دوستی ، قلبی میلان اور ان کے کفر پر رضا مندی والا معاملہ رکھنا، یہ سب عمل اللہ اور اُس کے رسول کی نافرمانی ہیں ، اور انہیں غُصہ دِلانے والے ہیں ،
((((( [FONT=Al_Mushaf]وَ لَا تَرْكَنُوا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ وَ مَا لَكُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ أَوْلِيَاءَ ثُمَّ لَا تُنْصَرُونَ[/FONT]:::اور تُم لوگ اُن لوگوں کی طرف مائل مت ہو جنہوں نے (اللہ کا دِین اور حق قبول نہ کر کے اپنی جانوں)ظُلم کیا (اگر ایسا کرو گے)تو تُم لوگوں کو جہنم پکڑ لے گی اور تُم لوگوں کے اللہ کے علاوہ کوئی سرپرست اور والی نہ ہو گا اور پھر تم لوگوں کی کوئی مدد نہ کی جائے گی )))))سُورت ھُود/آیت113،
اس مذکورہ بالا آیات مبارکہ میں کسی اہل کتاب یا کسی خاص نسل و قِسم کے کافروں کا ذِکر نہیں ، بلکہ ہر قسم کے کافروں اور حتیٰ کہ کلمہ گو منافقوں اور فاسقوں و فاجروں کے ساتھ تعلق داری کا ایک ہی حکم بیان ہوا ہے ،
لہذا کسی کو یہ غلط فہمی نہیں رہنی چاہیے کہ یہ آیات یا اِن میں دیا گیا حُکم صرف یہودیوں اور عیسائیوں کے بارے میں ہے ،
اب اگر اتنے صاف اور واضح حُکم کے بعد بھی کوئی صاف صریح کھلے کافروں سے قلبی لگاؤ رکھتا ہو، اُن کی عادات اور ان کے کفر و عناد پر مبنی تہواروں کی طرف مائل ہوتا ہو ، بلکہ اُن کو دُرست سمجھ کر اور ان احکامات کو نا دُرُست سمجھ کر ، اُن کافروں کو اُن کے کفر پر مبنی اعمال اور تہواروں پر برکت کی دعاء دینے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے، اور اُن کے ساتھ اُن تہواروں میں شامل ہو نے میں کوئی برائی نہیں سمجھتا تو ہم اس کے لیے دُعا ہی کر سکتے ہیں کہ اللہ اسے ہدایت دے اور سب ہی مسلمانوں کو ہر اس معاملے میں ہدایت دے جس میں وہ گمراہ ہیں ،
اللہ سُبحانہ ُو تعالیٰ کا فرمان مُبارک ہے ((((([FONT=Al_Mushaf]يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى أَوْلِيَاءَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّالِمِينَ[/FONT]:::اے اِیمان لانے والو ، تُم لوگ نصاریٰ (عیسائیوں) اور یہودیوں کو دوست مت بناؤ ، وہ لوگ ایک دوسرے کے ہی دوست ہیں ، اور تُم لوگوں میں سے جِس نے اُن(کافروں)کے ساتھ دوستی کی تو وہ(میرے ہاں )اُن ہی میں سے ہے)))))سُورت المائدہ/آیت51،
دوستی جو کہ قلبی لگاؤ کے ایک انداز کا نام ہے ، جِس میں دوست کے دُکھ پر غم ہوتا ہو اور اُس کی خوشی پر خوشی محسوس ہوتی ہو ، قطع نظر اس کے کہ اُس کے غم یا خوشی کا سبب کفر ہی کیوں نہ ہو ، اُس کی غمی اور خوشی میں شامل ہونا ، کسی بھی انداز میں شرکت کرنا اس قلبی لگاؤ کا ثبوت ہوتا ہے ، اورکسی مُسلمان کی طرف سے کسی کافر کے لیے ایسے قلبی لگاؤکو روا رکھنے کی اسلام میں اجازت نہیں ،
اور کسی کام کے لیے اللہ یا اُس کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم سے اجازت نہ ہونا کچھ معمولی بات نہیں کہ وہ کام کر لیا جائے تو کوئی حرج نہ ہوگا ، یا کچھ ہلکا پھلکا سو نقصان ہو گا ، بلکہ اُس کام کو کرنا آخرت کی مکمل تباہی کے اسباب میں سے ہے اور کافروں سے قلبی لگاؤ رکھنا بھی ایک ایسا ہی کام ہے ،
یہ آیت بھی ملاحظہ فرمایے اس میں بھی مطلقاً کافروں کا ذِکر ہے صِرف یہود و نصاریٰ کا نہیں ،
((((([FONT=Al_Mushaf]لَا يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ فَلَيْسَ مِنَ اللَّهِ فِي شَيْءٍ إِلَّا أَنْ تَتَّقُوا مِنْهُمْ تُقَاةً وَيُحَذِّرُكُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ وَإِلَى اللَّهِ الْمَصِيرُ[/FONT]:::اِیمان والے (دوسرے)اِیمان والوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست مت بنائیں ، اور جس نے ایسا کیا تو اس کے لیے اللہ کی طرف سے کسی(خیر و بخشش والا معاملہ ) میں نہیں ، ایسا صرف (ظاہری طور پر )اس وقت کر سکتے ہو جب تم لوگ ان کافروں سے کسی طور بچنا چاہتے ہو اور اللہ تُم لوگوں کو اپنی ذات مبارک کے بارے میں خبر دار کرتا ہے اور اللہ کی طرف(تم سب نے)پلٹنا ہے)))))سُورت آل عمران/آیت 28،
اس آیت میں اللہ تعالیٰ سب ہی کافروں سے دوستی کرنے والوں کے لیےہر خیر و بخشش سے محروم کر دیے جانے کا اعلان فرما رہے ہیں ، اس آیت مبارکہ اور دیگر آیات مبارکہ کے مطابق بالکل ظاہر سی بات ہے ایسا کسی اِیمان والے کے ساتھ نہ ہوگا ، یعنی ایسا کرنے والا شخص اگر اللہ کے ہاں اِیمان والوں میں رہے گا تو اللہ تعالیٰ اُس کے لیے آخرت کی ہر خیر سے محروم ہونے کی وعید نہ فرماتا،
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے بھی اس معاملے میں واضح احکامات دیے ہیں ، ان میں سے ایک حُکم تو ایک عام قاعدے قانون کی صُورت میں ہے جس میں کافروں کی ہر قسم کی نقالی کی ممانعت ہے ، کیونکہ کسی کی نقالی اُس کے لیے قلبی لگاؤ ، اُس سے مُحبت اور اُس سے متاثر اس آیت میں اللہ تعالیٰ سب ہی کافروں سے دوستی کرنے والوں کے لیےہر خیر و بخشش سے محروم کر دیے جانے کا اعلان فرما رہے ہیں ، اس آیت مبارکہ اور دیگر آیات مبارکہ کے مطابق بالکل ظاہر سی بات ہے ایسا کسی اِیمان والے کے ساتھ نہ ہوگا ، یعنی ایسا کرنے والا شخص اگر اللہ کے ہاں اِیمان والوں میں رہے گا تو اللہ تعالیٰ اُس کے لیے آخرت کی ہر خیر سے محروم ہونے کی وعید نہ فرماتا،
ہونے کا مُنہ بولتا ثبوت ہے ، کوئی صحیح عقل و سمجھ والا انسان کبھی کسی ایسے شخص کی عادات ، انداز و اطوار نہیں اپناتا ، اُن کی نقالی نہیں کرتا جِس شخص کو وہ اچھا نہ سمجھتا ہو ،
:::::: عبداللہ ابن عُمر الفاروق رضی اللہ عنہ ُ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے اِرشاد فرمایا ((((([FONT=Al_Mushaf]مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ[/FONT]:::جِس نے جِس قوم کی نقالی کی وہ اُسی قوم میں سے ہے )))))سُنن ابو داؤد /حدیث4033/کتاب اللباس/باب5،اِمام الالبانی رحمہُ اللہ نے فرمایا """حسنٌ صحیح""
:::::: جریر بن عبداللہ البُجلی رضی اللہ عنہ ُ کا کہنا ہے کہ میں نے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے ہاتھ مبارک پر بیعت کی تو انہوں نے فرمایا((((([FONT=Al_Mushaf]أُبَايِعُكَ عَلَى أَنْ تَعْبُدَ اللَّهَ وَتُقِيمَ الصَّلَاةَ وَتُؤْتِيَ الزَّكَاةَ وَتُنَاصِحَ الْمُسْلِمِينَ وَتُفَارِقَ الْمُشْرِكِينَ[/FONT]:::میں ان باتوں پرتمہاری بیعت لیتا ہوں کہ تُم اللہ کی عبادت کرو گے اور نماز ادا کرو گے اور مسلمانوں کو نصیحت کرو گے اور مشرکوں سے الگ رہو گے)))))سُنن النسائی/حدیث4194/کتاب البیعۃ/باب17،السلسلہ الاحادیث الصحیحہ/ حدیث636،
اس میں مشرکوں سے الگ رہنے کا مطلب معاشرتی علیحدگی نہیں کیونکہ ایسا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے دور مبارک میں مسلم معاشرے میں بھی نہ تھا ، بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ مشرکوں کی عادات اور نقالی سے الگ رہو گے ، اور اگر کوئی معاملہ اُن کے ہاں دینی نوعیت کا ہو تو پھر تو اس میں کسی بھی طور شمولیت بدرجہ اَولیٰ ممنوع ہے ،
یہ مفہوم ہمیں دیگر احادیث اور آثار میں ملتا ہے جس کی مثال کے طور پر آپ کو اُمت کے سب سے مقدس اور پاکیزہ طبقے کے عُلماء رضی اللہ عنہم اجمعین کے فتاویٰ میں سے کچھ پیش کرتا ہوں ،
:::::: عبداللہ ابن عَمرو رضی اللہ عنھما کا کہنا ہے کہ((((([FONT=Al_Mushaf]مَنْ بَنَى بِبِلاَدِ الأَعَاجِمِ وَصَنَعَ نَيْرُوزَهُمْ وَمِهْرَجَانَهُمْ وَتَشَبَّهَ بِهِمْ حَتَّى يَمُوتَ وَهُوَ كَذَلِكَ حُشِرَ مَعَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ[/FONT]::: جو کوئی کافروں کے شہروں میں آباد ہوا اور ان کے تہوار منائے اور ان کی نقالی کی یہاں تک وہ اسی حالت میں مر گیا تو قیامت والے دن اس کا حشر انہی کافروں کے ساتھ ہو گا )))))سنن البیہقی ، حدیث صحیح ہے ،
اور ایک روایت میں((((( [FONT=Al_Mushaf]مَنْ بَنَى بِبِلاَدِ المُشرکین[/FONT])))))کے الفاظ ہیں اور وہ روایت بھی صحیح ہے ،
:::::: دوسری حدیث بلا فصل خلیفہ امیر المؤمنین عمر ابن الخطاب رضی اللہ عنہما کا فرمان ہے
((((([FONT=Al_Mushaf]لا تَعلَّمُوا رَطانةَ الأَعاجِم ، ولا تَدخُلُوا علىَ المُشرِكِين في كَنَائسِهِم يَومَ عِيدهُم ، فإنَّ السَخطةَ تَنزِلُ عَلِيهِم [/FONT]::: نہ تو کافروں کا خاص لہجہ سیکھو ، اور نہ ہی مشرکوں کے تہواروں والے دِن ان کی عباد گاہوں میں داخل ہو کیونکہ ایسے میں ان پر اللہ کا غصہ نازل ہو رہا ہوتا ہے)))))سنن البیھقی میں صحیح سند کے ساتھ روایت ہے ،
:::::: میں ان مذکورہ بالا آثار کو کو حدیث اس لیے کہہ رہا ہوں کہ اس میں ایک ایسی خبر ہے جو وحی کے بغیر نہیں دی جا سکتی ایسی خبر کو """ موقوف فی حکم الرفع """ کہا جاتا ہے ،
اللہ تبارک و تعالیٰ کا فرمان ہے((((( [FONT=Al_Mushaf]وَالَّذِينَ لا يَشْهَدُونَ الزُّ ورَ وَإِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا كِرَاماً [/FONT]::: اور وہ جو بے کار کاموں کی طرف نہیں دیکھتے اور اگر فضول کاموں والی جگہوں سے گذر ہو تو عزت کے ساتھ گذر جاتے ہیں ))))) سُورت الفُرقان/آیت72،اس فرمان کی تفیسر اگر آپ تفیسر ابن کثیر میں ہی دیکھ لیجیے تو آپ کو صحابہ رضی اللہ عنہم اور تابعین رحمہم اللہ کی طرف سے """ [FONT=Al_Mushaf]الزُّ ور[/FONT]""" کی تفیسر """ کافروں کے تہوار""" بھی ملے گی ،
پس اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اور صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے مذکورہ بالا فرامین کی روشنی میں ، کافروں سے دوستی ، ان کے تہواروں میں کسی قسم کی شمولیت ناجائز کام ہیں ،
یہ معاملہ بھی بہت اچھی طرح سے ذہن و قلب میں جما رکھنے والا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنا کلام نازل فرماتے وقت ، اپنے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی حدیث مبارکہ صادر فرماتے وقت یقیناً خوب جانتا تھا کہ قیامت تک میرے مسلمانوں نے کہاں کہاں اور کیسے کیسے اور کس کس کے ساتھ رہنا ہے ، پس ہمیں اپنے زندگی کے معاملات اور خاص طور پر عقیدے سے متعلق معاملات مختلف علاقوں کے حالات و عادات اور مختلف لوگوں کی سوچ و فِکر کے مطابق نہیں سمجھنے ،
لہذا یہ بات بھی خُوب یاد رکھنے کی ہے کہ شریعت کے احکام مختلف علاقوں کی عادات اور مختلف لوگوں کی معاشرتی دلچپیوں یا لگاؤ ، یا مجبوریوں سے اخذ نہیں کیے جا سکتے ، بلکہ اللہ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے احکامات سے ، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی سُنّت مُبارکہ سے اخذ کیے جاتے ہیں ، اور وہ بھی صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کی جماعت کے اقوال و افعال کے مطابق نہ کہ ہر کس و ناکس اپنی اپنی سوچ و فِکر کی بنا پر ایسا کرنے کا اہل ہے ،
اس موضوع پر اور بھی کافی بات کی جاسکتی ہے لیکن امید کرتا ہوں کہ ان شاء اللہ اتنی ہی کافی رہے گی ،
[FONT=Al_Mushaf]وَاللَّهُ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ[/FONT]،،،،،[FONT=Al_Mushaf]وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ [/FONT]،،،،، والسلام علیکم۔