• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غیر منقوط ترجمہ

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
چور دروازے سے داخل ھونا اور من مانی تشریح اور مطالب نکالنا

دو الگ الگ چیزیں اور موضوعات ھیں۔

کیا پنجابی میں ترجمے کی ضرورت تھی اور کتنے لوگ اس سے مستفید ھوے۔کیا اس کے اعداد و شمار ھیں ۔

(میرے نزدیک پنجابی منظوم ترجمہ ایک شھکار ھے اللہ صاحب ترجمہ کو

کروٹ کروٹ رحمتیں عطا کرے)

"اگر طول نما منفی تبصرے کے بعد ترجمے کی تعریف دوسروں سے

پوچھنی تھی تو یہ کام شروع میں کر لیا جاتا۔"

ترجمے کی تعریف کے لیے کوئی کتاب نھیں خریدنی صرف اسی کمپیوٹر

پر " FREE ON LINE DICTIONARY " پر دیکھی جا سکتی ھے۔''


"ہر کسی کو رائے کے اظہار کی آزادی ہے، سو جو میری نظر میں رائے معتبر تھی، وہ میں نے پیش کردی"(گڈ مسلم)

اس کو صرف اپنے تک محدود نہ کریں۔

"اگر تو غیر منقوط ترجمہ کی ضرورت تھی، اور کچھ لوگ غیر منقوط ترجمہ نہ ہونے کی وجہ سے محرومی کا شکار تھے"گڈ مسلم)

لو اپنے دام میں خود صیاد آگیا۔

ایک دفعہ اردو ترجمے کے بعد کیا مذید اردو تراجم کی ضرورت تھی۔

"تب میں بھی ڈاکٹر صاحب کے اس عمل پر ان کا معترف ہوں،"(گڈ مسلم)

شائید اسکی انکو ضرورت نہ ھو۔

"لیکن کیا ایسی کیٹگری کے لوگ قرآن پاک کا ترجمہ کرنے کےاہل ہیں یا نہیں ؟ یہ الگ بحث ہے۔۔۔"(گڈ مسلم)

آیئندہ کسی کام سے پہلے کیٹیگری کا تعین کروالیا کریں گے
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
محسوس یہ ہوتا ہے کہ ڈاکٹر صاحب نے یہ کام قرآن کریم کے ساتھ نہایت جذباتی وابستگی کے ساتھ کیا ہے جو ظاہر ہے کہ ایک نیکی ہے وگرنہ یہ کوئی آسان کام نہیں۔باقی نیت کا صحیح اللہ تعالیٰ جانتے ہیں۔

لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ طرح کا تکلّف ہے اور اسلام میں تکلّف کوئی پسندیدہ شے نہیں، فرمانِ باری ہے:
﴿ قُل ما أَسـَٔلُكُم عَلَيهِ مِن أَجرٍ‌ وَما أَنا۠ مِنَ المُتَكَلِّفينَ ٨٦ ﴾ ... سورة ص
کہہ دیجئے کہ میں تم سے اس پر کوئی بدلہ طلب نہیں کرتا اور نہ میں تکلف کرنے والوں میں سے ہوں (86)


كنا عِندَ عُمَرَ فقال : نُهينا عنِ التكَلُّفِ.
الراوي: أنس بن مالك المحدث:ا لبخاري - المصدر: صحيح البخاري - الصفحة أو الرقم: 7293

سیدنا انس﷜ سے مروی ہے کہ ہم سیدنا عمر بن الخطاب﷜ کے پاس تھے تو انہوں نے فرمایا کہ ہمیں تکلّف سے منع کیا گیا ہے۔

قرآن کریم کے ترجمہ میں اس طرح کا تکلف اختیار کرنے سے بہت ممکن ہے کہ صحیح معنیٰ ادا نہ ہو سکے۔

واللہ تعالیٰ اعلم!
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
میرے خیال میں بغیر مطالعہ اور بغیر مترجم کو جانے، ان کے بارے میں ایسے کلمات نہایت ہی نامناسب ہیں۔
ہمیں اس بات سے اختلاف ہو سکتا ہے کہ غیرمنقوط ترجمہ کی افادیت ہے یا نہیں۔
لیکن کسی کی نیت پر شک کرنا درست نہیں۔
یہ قرآن کی خدمت کا ایک انداز ہے، اور بعض اوقات اس کی افادیت عام مترجم قرآن سے فقط ایک خاص رخ سے زیادہ بھی ہو جاتی ہے۔
قرآن کو چاول کے ایک دانے پر لکھنے یا سونے کے پانی سے لکھنے کی بھی بظاہر کوئی افادیت نظر نہیں آتی۔
لیکن بہرحال لوگ کرتے ہیں اور اگر وہ اخلاص سے قرآن کی خدمت کے لئے کرتے ہیں، تو یقیناً ان کا اجر اللہ تعالیٰ کے ہاں ہے۔
ہم کسی کو فقط افادیت کے لحاظ سے جج نہیں کر سکتے۔


شاکر صاحب آپ کی بات بالکل ٹھیک ہہے
بالکل یہ صحیح بات ہے بغیر پڑھے اور مطالعہ کو جانے اس طرح کا موقف نامناسب ہے قطع نظر اس امر کے یہ کام مفید ہے یا نہیں اور کیا یہ ترجمہ کہیں سے مل سکتا ہے
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
320
پوائنٹ
127
غیر منقوطترجمہ نمایش کیلیے تو ہوسکتا ہے استفادہ کیلیے نہیں
 

abulwafa

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 22، 2015
پیغامات
32
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
13
احمد رضاں خاں کے ترجمہ اور تفسیر کے بارے میں پڑہا تها اس فورم میں ۔ اسکے بارے میں بتائے
 
Top