• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فاتحہ خلف الامام پر امام ابوحنیفہ رحمة اللہ کا رجوع ؟ ایک قول کی تحقیق.

شمولیت
مئی 28، 2016
پیغامات
202
ری ایکشن اسکور
58
پوائنٹ
70
السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ! !!!!
آج محدث مبارکپوری رحمة اللہ کی کتاب "تحقیق الکلام" سامنے سے گزری ابھی صفحہ نمبر ٦ پر ہی پہنچے تھے کہ علامہ شعرانی کا ایک قول پڑھنے کو ملا. علامہ صاحب نے لکھا کہ امام ابو حنیفہ اور امام محمد رحمة اللہ تعالی نے اپنے پہلے قول سے رجوع کر لیا تھا اور امام کے پیچھے سورح فاتحہ پڑھنے کے قائل ہو گیے. اس قول کا حوالہ دیا گیا ہیں "غیث الغمام صفحہ نمبر ٥٦"
مجھے اس قول کی تحقیق چاہیے اور اس کتاب کی بھی کہ حنفیہ کے یہاں اس کتاب کا کیا مکام ہیں کتنی معتبر ہیں.
اور اس کتاب کا لنک بھی چاہیے میں نے ڈھونڈا لیکن مجھے یہ کتاب نہیں ملی.
محترم شیخ @اسحاق سلفی صاحب
محترم شیخ @خضر حیات صاحب
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ! !!!!
آج محدث مبارکپوری رحمة اللہ کی کتاب "تحقیق الکلام" سامنے سے گزری ابھی صفحہ نمبر ٦ پر ہی پہنچے تھے کہ علامہ شعرانی کا ایک قول پڑھنے کو ملا. علامہ صاحب نے لکھا کہ امام ابو حنیفہ اور امام محمد رحمة اللہ تعالی نے اپنے پہلے قول سے رجوع کر لیا تھا اور امام کے پیچھے سورح فاتحہ پڑھنے کے قائل ہو گیے. اس قول کا حوالہ دیا گیا ہیں "غیث الغمام صفحہ نمبر ٥٦"
مجھے اس قول کی تحقیق چاہیے اور اس کتاب کی بھی کہ حنفیہ کے یہاں اس کتاب کا کیا مکام ہیں کتنی معتبر ہیں.
اور اس کتاب کا لنک بھی چاہیے میں نے ڈھونڈا لیکن مجھے یہ کتاب نہیں ملی.
محترم شیخ @اسحاق سلفی صاحب
محترم شیخ @خضر حیات صاحب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم بھائی !
میں نے تحقیق الکلام کا مذکور مقام دیکھا ،جس میں علامہ شعرانی کے حوالہ سے عبارت دیکھی ، عبارت کے آخر میں " غیث الغمام " لکھا ہوا ہے،
اب دو باتیں سمجھ لیں ؛
پہلی یہ کہ علامہ عبدالوہاب الشعرانی مصر کے مشہور صوفی اور فقہی لحاظ سے شافعی المسلک عالم تھے ، عبد الوهّاب بن أحمد بن علي الأنصاري المشهور بـالشعراني، العالم الزاهد، الفقيه المحدث، المصري الشافعي الشاذلي الصوفي. يسمونه الصوفية بـ "القطب الرباني". (898 هـ - 973 ھ)
یعنی دسویں صدی کے صوفی ہیں ۔
ـــــــــــــــــــــــ
دوسری بات یہ کہ " غیث الغمام " دراصل لکھنؤ انڈیا کے مشہور حنفی عالم علامہ عبدالحئ رحمہ اللہ کا اپنی کتاب "امام الکلام " پر حاشیہ ہے ،
علامہ عبدالحئؒ (1264 - 1304 ھ) کے دور کے ہیں ،(یعنی تیرھویں صدی کے عالم ہیں )
اور غیث الغمام کا ای بک نسخہ دستیاب نہیں ، اس کی صرف ہارڈ کاپی بازار سے ملے گی
جبکہ امام الکلام کا (ebook ) نسخہ نیٹ پر موجود ہے ،
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اب رہی تیسری بات کہ فاتحہ خلف الامام میں ائمہ حنفیہ کا کیا موقف ہے تو آپ معروف محقق علامہ ارشادالحق اثری کی تفصیلی کتاب"توضیح الکلام "
توجہ سے پڑھیں ۔
ــــــــــــــــــــــــــ
 
Top