• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فارقلیط

فارقلیط

مبتدی
شمولیت
دسمبر 08، 2012
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
0
وِلادت: ۲۶، جولائی، ۱۹۵۹ء بمقام: احمدآباد، گجرات، انڈیا،
تعلیم
: بی۔اے۔ (فارسی)ایم۔اے۔(اُردو) بی۔ایڈ۔ اور ڈپلوما اِن ای۔کامرس،
ملازمت:( ۱) بحیثیت مدرس:۱۹۸۰ء تا ۱۹۸۴ء(۲) بحٰثیت حوالہ جاتی معاوِن(ریفرنس اسسٹنٹ)شعبۂ اُردو،گجراتی لغات، اُردو اکادمی، گاندھی نگر، حکومتِ گجرات ۱۹۸۴ء تا ۱۹۹۰ء(۳) بحیثیت مدیر مُعاوِن(اسسٹنٹ ایڈیٹر) گجراتی روزنامہ ’’گجرات ٹو ڈے‘‘۱۹۹۱ءتا ۲۰۰۴ء (۴) بحیثیت پرنسپل ۲۰۰۴ء تا حال شاہ پور اُردو اِسکول نمبر ۴(میونسپل اسکول بورڈ، احمدآباد، گجرات، انڈیا)
خدمات:گجراتی روزنامہ گجرات ٹوڈے کےلیے ۲۰۰۰ سے زائد مضامین کا مختلف زبانوں سے گجراتی زبان میں ترجمہ، قرآنِ پاک کا اُردو سے گجراتی اور ہندی زبانوں میں ترجمے، سیرت المصطفیٰ، کیمیائے سعادت، طبقات الاولیاء،غنیۃ الطالبین ، سیرتِ اویس قرنی جیسی
درجنوں اُردو کتابوں کے گجراتی زبان میں تراجم جو احمدآباد سے شائع ہو چکے ہیں۔
رُکنیت:رُکن تا حیات اور ٹرسٹی دَارُ العلوم شاہِ عالم، احمدآباد، رُکن تا حیات گجراتی ساہتیہ پریشد،احمدآباد، فاؤنڈر ممبر الاخلاص فاؤنڈیشن ، احمدآباد۔آنریری کنٹرولر ایگزامینیشن، اِسلامک اسٹڈیز اینڈ ٹیلنٹ سرچ پروگرام،
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
ماشاءاللہ بھائی جان۔ آپ کا پروفائل تو بہت رعب دار ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی فورم پر آمد کو ہم سب کے لئے نافع بنائے۔ آمین۔
ویسے فارقلیط کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ یہ لفظ کبھی سنا نہیں۔
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289
ویسے فارقلیط کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ یہ لفظ کبھی سنا نہیں۔
میرے علم کے مطابق تو یہ فارسی نام ہے۔ حضرت سلیمان فارسی رضی اللہ عنہ کی سوانح حیات پر برسوں قبل ایک مشہور اردو ناول شائع ہوا تھا جس میں سیرت النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کا بھی ایک معتدبہ حصہ شامل تھا۔ جہاں تک مجھے یاد ہے اس ناول میں ہیرو کا نام ایمان لانے سے قبل فارقلیط ہی بیان ہوا تھا۔
میں نے اپنے کئی واقفکار ادیبوں سے گذارش کی تھی کہ اردو ادب کے اس قدر اہم ترین ناول کو عصر حاضر کی عام فہم زبان میں منتقل کر کے اردو داں نوجوانوں کے لیے پیش کیا جائے مگر ۔۔ اے بسا آرزو کہ خاک شد
 

فارقلیط

مبتدی
شمولیت
دسمبر 08، 2012
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
0
فارقلیط کے معنیٰ کیا ہیں ؟:
لفظ فارقلیط دراصل انگریزی لفظPARACLETEکا معرب ہے۔ جس کے معنیٰ روح القدس ، وکیل یا شفاعت کنندہ کے ہوتے ہیں۔(بحوالہ یوحنّا:۲۶:۱۶:۱۴ )اور اوکسفرڈ اُردو انگلش ڈکشنری) بائبل میں یہ لفظ حضور نبی کریمﷺ کی بعثت کی پیشین گوئی کے طور پر استعمال ہوا ہے۔ دیوبند ،انڈیا سے شائع ہونے والے ایک مشہورِ زمانہ اُردو ماہنامہ ترجمان دیوبند میں ایک صاحب فارقلیط عثمانی کے نام سے مضامین لکھا کرتے تھے۔ڈکشنری آف بائبل، قصص القرآن مرتبہ حفظ الرحمٰن سیوہاروی اور سید ابو الاعلیٰ مودودی کی تصنیفات میں لفظ فارقلیط کی مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں۔
 

فارقلیط

مبتدی
شمولیت
دسمبر 08، 2012
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
0
فارقلیط کے معنی
مضمون وصیّت کے اِس نمایاں پہلو کے ما سوا ایک اور روشن اور واضح بات اس وصیت یا بشارت میں وہ جملہ ہے جس میں موعود ہستی کو ایک خاص وصف کے ساتھ یا د کیا گیا ہے یہ وصف اگرچہ جدید ایڈیشنوں میں ’’مددگار‘‘، ’’وکیل‘‘، معزی‘‘ اور ’’شفیع‘‘ ہے لیکن قدیم یونان، فرنچ، لیٹن اور انگریزی تراجم میں ’’پیرا کلیوتاس ‘‘ اور عبرانی (حبرو) اور عربی تراجم میں ’’فارقلیط ‘‘ پایا جاتا ہے جو عربی ’’احمد‘‘ کے ہم معنیٰ اور مرادف ہے ۔قصص القرآن مرتبہ مولانا حفظ الرحمٰن سیوہاروی جلد :چہارم صفحہ نمبر ۲۴۳
 

فارقلیط

مبتدی
شمولیت
دسمبر 08، 2012
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
69
پوائنٹ
0
جی نہیں فارسی نام تو نہیں ہے۔ کسی لفظ کے معنیٰ کی تعیین میں ناول کا حوالہ کیسے معتبر مانا جا سکتا ہے۔افسانہ کے تو لفظی معنیٰ ہی سراسر جھوٹ کے ہیں اور ناول افسانہ ہی کی بڑی شکل ہے۔ گویا افسانہ اگر چھوٹا جھوٹ ہے تو ناول بڑا جھوٹ ۔ یہ اور بات ہے کہ اردو کے کچھ معتبر ناول نگاروں نے تاریخی موضوعات پر خامہ فرسائی کی ہے۔ عبدالحلیم شرر کا ناول فردوس ِ بریں اور مولانا صادق حسین سردھنوی کے ناولوں کا اس ضمن میں ذکر کیا جا سکتا ہے۔
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289
فارقلیط کے معنی کی تفصیل فراہم کرنے کا بہت شکریہ بھائی۔ اردو انسائکلو پیڈیا احباب سے میں گذارش کروں گا کہ اس لفظ کو بھی شامل کر لیا جائے۔
جی نہیں فارسی نام تو نہیں ہے۔ کسی لفظ کے معنیٰ کی تعیین میں ناول کا حوالہ کیسے معتبر مانا جا سکتا ہے۔افسانہ کے تو لفظی معنیٰ ہی سراسر جھوٹ کے ہیں اور ناول افسانہ ہی کی بڑی شکل ہے۔ گویا افسانہ اگر چھوٹا جھوٹ ہے تو ناول بڑا جھوٹ ۔ یہ اور بات ہے کہ اردو کے کچھ معتبر ناول نگاروں نے تاریخی موضوعات پر خامہ فرسائی کی ہے۔ عبدالحلیم شرر کا ناول فردوس ِ بریں اور مولانا صادق حسین سردھنوی کے ناولوں کا اس ضمن میں ذکر کیا جا سکتا ہے۔
غالباً آپ نے غور نہیں کیا کہ راقم نے اس نام کے معنی کے تعیین میں کسی حوالہ کو معتبر قرار دینے کی کوشش نہیں کی بلکہ صرف اتنا کہا تھا کہ "میرے علم کے مطابق۔۔۔"
اور میرے اسی ناقص علم کے مطابق ۔۔۔ شاید اس فورم کے علاوہ بھی کسی اور جگہ میں نے اپنی "ٹھوس و معتبر علمیت" کا کوئی دعویٰ پیش نہیں کیا ہے :)
ویسے "چھوٹا جھوٹ" اور "بڑا جھوٹ" کی اصطلاح کے حوالے سے اردو ادبی تنقید کے ایک مخصوص رویے پر آپ کی خاصی گرفت کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔ :)
اور ہاں ، تاریخ و سیرت کے موضوع پر مبنی جس ناول کا میں نے اوپر ذکر کیا تھا وہ عبدالحلیم شرر ہی کا ناول "جویائے حق" ہے۔
 
Top