عابدالرحمٰن
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 18، 2012
- پیغامات
- 1,124
- ری ایکشن اسکور
- 3,234
- پوائنٹ
- 240
السلام علیکمفارقلیط کے معنی کی تفصیل فراہم کرنے کا بہت شکریہ بھائی۔ اردو انسائکلو پیڈیا احباب سے میں گذارش کروں گا کہ اس لفظ کو بھی شامل کر لیا جائے۔
غالباً آپ نے غور نہیں کیا کہ راقم نے اس نام کے معنی کے تعیین میں کسی حوالہ کو معتبر قرار دینے کی کوشش نہیں کی بلکہ صرف اتنا کہا تھا کہ "میرے علم کے مطابق۔۔۔"
اور میرے اسی ناقص علم کے مطابق ۔۔۔ شاید اس فورم کے علاوہ بھی کسی اور جگہ میں نے اپنی "ٹھوس و معتبر علمیت" کا کوئی دعویٰ پیش نہیں کیا ہے :)
ویسے "چھوٹا جھوٹ" اور "بڑا جھوٹ" کی اصطلاح کے حوالے سے اردو ادبی تنقید کے ایک مخصوص رویے پر آپ کی خاصی گرفت کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔ :)
اور ہاں ، تاریخ و سیرت کے موضوع پر مبنی جس ناول کا میں نے اوپر ذکر کیا تھا وہ عبدالحلیم شرر ہی کا ناول "جویائے حق" ہے۔
واضح رہے کہ موصوف گجراتی ہیں اور گجراتی زبان ہی ان کی مادری زبان ہے
گجراتیوں میں چھوٹا جھوٹ اور بڑا جھوٹ مستعمل ہے
اگر کوئی یوپی،دہلی یا لکھنوی اس لفظ کا استعمال کرتا تو گرفت کیجاسکتی تھی۔
مگر با ذوق صاحب اپنے تنقید وتبصرے پر نظر ثانی فرمالیں جو واقعی انسائیکلو پیڈیا میں شامل ہونے کی حق دار ہے ذرا ملاحظہ فرمائیں۔
(۱) یہاں علم نہیں بلکہ معلومات کے مطابق زیادہ مناسب رہیگا۔
(۲) رویے نہیں زاویہ
(۳) تاریخ و سیرت نہیں بلکہ تاریخ و سیر مستعمل ہے ۔ لفظ سیرت نبی کریمﷺ کے ساتھ استعمال ہوتا ہے اس لئے جہاں نبی کریم ﷺ کی سیرت پاک کا ذکر کرنا مقصود ہوتا ہےتو وہاں اسلامی تاریخ و سیرت کا استعمال ہوتا ہے اور جہاں مطلق تاریخ بیان کرنا مقصود ہوتا ہے تو وہاں لکھا جا تا ہے کتب تاریخ و سیر
(۴) اور لفظ تعیین نہیں بلکہ تعین زیادہ مناسب رہیگا۔
بس یہی اس فورم کی خاص شناخت ہے کہ ان کا کوئی رکن یا ممبر کسی کی کھینچائی کردے تو وہ منا سب ہے اور کوئی ان کی گرفت کرلے تو طوفان آجا تا ہے مجھے اس سے کوئی مطلب نہیں کہ فارقلیط صاحب کون ہیں کیا ان کا مسلک ہے بس میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ نو وارد ہیں اور اس لئے ابھی ان کی دلداری کی جائے نہ کہ مہمان نوازی ؟
ویسے فارقلیط صاحب میں انڈین ہوں اور احمدآباد ہمارا آنا جانا رہتا ہے مصطفےٰ سیٹھ اٹالین بیکری والے اور بہت سارے معروف اشخاص میرے والد محترم مفتی عزیزالرحمٰن بجنوریؒ سے خوب واقف ہیں۔ فقظ والسلام
عابدالرحمٰن بجنوری