• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ جلد1

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
(23) انسانی جسم و اعضاء سے متعلقہ مسائل
کیا چھوٹے قد والا آدمی فتنہ ہے؟ اگرہے تو احادیث کی روشنی میں قد کی کتنی بلندی ہے؟
اللہ تعالیٰ نے انسان کو دو ہاتھ دیئے ہیں قدرتی طو رپر دائیں ہاتھ میں قوت زیادہ ہے لیکن اگر فطری طور پر کسی کے بائیں ہاتھ میں دائیں ہاتھ والی طاقت ہو تو اس کے لیے دائیں ہاتھ والے کام کرنا جائز ہیں؟
(24) بدعات و رسومات
وسیلہ کسے کہتے ہیں؟
وسیلہ کی کتنی اقسام جائز او رکتنی ناجائز ہیں؟
مُردے کو لے جاتے وقت کلمہ شہادت پڑھنا کیسا ہے؟
آدمی کے فوت ہونے سے تقریباً ایک ہفتہ بعد لواحقین، اہل محلہ اور گاؤں کے لوگوں کو کھانے کی دعوت دیتے ہیں۔ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
وفات کے تیسرے دن قل، ہر جمعرات کو ختم اور آخر میں رقم چہلم ادا کی جاتی ہے کیا ایسی محافل میں شرکت جائز ہے؟ نیز ان رسوم کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
وضاحت فرمائیں کہ یہودیوں نے تو اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا مگر نصاریٰ نے کیسے اپنے نبی یعنی حضرت عیسیٰ کی قبر کو سجدہ گاہ بنا لیا؟
ایک شخص نے مندرجہ ذیل باتیں ایک اخبار میں شائع کی ہیں۔ ان باتوں کا خلاصہ یہ ہے کہ خلفائے راشدین سے میلاد کے سلسلے میں بعض فضاول نقل کیے ہیں کیا یہ درست ہیں؟
ہمارے یہاں اگر کسی آدمی یا عورت کا انتقال ہوتا ہے تو دوسرے دن اس گھر عورتوں کا درس قرآن ہوتا ہے او رقرآن بھی پڑھا جاتا ہے۔ کیا یہ از روئےکتاب و سنت صحیح ہے؟
مُردے کی تجہیز و تکفین کے بعد میت والے گھر میں جو ٹینٹ وغیرہ لگاتے ہیں او رپھر وہاں پر موجود لوگوں کو کھانا وغیرہ ملتا ہے۔ کیا اس کا قرآن و حدیث سے کوئی ثبو ت موجود ہے؟
محرم یا غیر محرم کے مہینے میں کالا لباس پہن کر نماز ادا ہوجائے گی یا نہیں؟ کیونکہ ہم نے سنا ہے کہ سیاہ لباس دوزخی لوگوں کا لباس ہے؟
آج کل دعوت ولیمہ میں ’’نیدرہ‘‘ لیا جاتا ہے۔ لوگوں سے پیسے وصول کئے جاتے ہیں جو باقاعدہ لکھے جاتے ہیں، نہ دینے والے کو بُرا بھلا کہا جاتا ہے ۔کیا یہ جائز ہے؟
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام گانے کی طرز پر نعت یا نظم پڑھنے والے اور غیر محرم عورتوں کو قرآن پاک پڑھانے والے مردوں کے متعلق؟ آیا یہ دو شخص گنہگار ہیں یا ثواب کے حقدار ہیں؟
کیاعیدمیلاد النبیﷺ جائز ہے؟
کسی بھی آدمی کے فوت ہوجانے پر تین دن تک افسوس کے لیے بیٹھا جاتا ہے، اگر کوئی آدمی وہاں آکر دعا مانگنے کو کہتا ہے تو ہاتھ اٹھا کر دعا مانگی جاتی ہے کیا یہ شرعاً درست ہے؟
قطبی ستارے کی دین اسلام میں کیا اہمیت ہے؟ کچھ لوگ قطبی ستارے کی وجہ سے شمال کی جانب پاؤں نہیں کرتے کہ اس ستارے میں نبی کریمﷺ کا نور رہا ہے۔
مقلد حضرات: (اتخذوا احبارھم و رھبانھم اربابا من دون اللہ) (التوبۃ:31) کے شرک میں ملوث ہیں۔ کیونکہ ایک طرف حدیث نبویﷺ ہوتی ہے۔ حدیث کو چھوڑ دیتے ہیں او رامام کے قول پر عمل کرتے ہیں۔ کیا یہ شرک نہیں؟
اگر کوئی آدمی فوت ہوجائے تو پھر جب کوئی اس کا افسوس اور تعزیت کرنے آئے تو کیا میت کے لیے ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا درست ہے یا نہیں؟
گاؤں میں جو شادی بیاہ ہوتے ہیں لڑکا بارات لے کر سر پر سہرا باندھ کر او رہاتھوں میں 2 عدد گانے باندھ کر آتا ہے بعض اہل حدیث مولوی اس شکل میں نکاح پڑھا دیتے ہیں۔ کیاسہرا بندھا رہے تو نکاح پڑھنا درست ہے؟
ماہ محرم خصوصاً یکم محرم تا 10 محرم میں عام طور پر بیاہ شادی نہیں کی جاتی۔ کیااس کی کوئی شرعی حیثیت ہے؟ دیگر یہ کہ شہادت امام حسین ؓ کے بعد کن کن صحابہ، تابعین، تبع تابعین و ائمہ کرام، فقہاء اور علمائے کرام کی شادیاں اس ماہ میں ہوئیں؟
نکاح کے موقع پر سہرا یعنی نظم پڑھنا کیسا ہے؟
شریعت میں شادی کی تقریب کیسے منانے کا حکم ہے؟
دفع بلا یا برکت کی نیت سے بخاری شریف کی تلاوت کرنا سنت ہے یا بدعت؟
ختم قرآن ، ختم بخاری شریف وغیرہ یا کسی کتاب کی تکمیل پر جشن منانا او رکھانا کھلانا کیسا ہے؟
نئے سال کے آغاز پر تقریر کرنا یا نظم یا مقالہ شائع کرنا ےکیسا ہے؟
چونکہ آج کل ختم کا رواج عام ہے جو موحد کہلواتے ہوئے بھی کھا جائے اس کا کیا حکم ہے؟
میں اکثر جگہوں پر حدیث لکھی دیکھتا ہوں (من تعلق تمیمۃ فقد أشرک) حدیث مذکور کا درجہ کیا ہے؟
بعض عورتیں اپنے ملنے جلنے والیوں او رمحلہ والیوں کو اکٹھا کرکے قرآن خوانی کرواتی ہیں۔ جو کام رسول اللہ ﷺ نے نہیں کیا او رنہ اس کے کرنے کا حکم دیا ہو وہ دین میں پیدا کرنا کیا بدعت نہیں ہے؟
اگر کوئی مصیبت آجائے یا کوئی اور وجہ ہو تو آیت کریمہ پڑھواتی ہیں۔ کیا آیت کریمہ کا پڑھوانا جائز ہے
22رجب کو بعض لوگ کونڈے دیتے ہیں۔ یہ کب او رکس تاریخ سے ایجاد ہوئے ان کی اصل کیا ہے۔ نیز ان کا شرعاً کیا حکم ہے؟
جنازےپر اعلان کرنا کہ تیسرے دن (قل والے دن) 10 بجے تیجہ، ساتواں، دسواں وغیرہ سب کچھ اکٹھا ہی ہوگا۔ سب حضرات وقت پر پہنچ جائیں کیا یہ اعلان کرنا درست ہے؟ جبکہ تیجے والے دن ایک دو مولوی کھڑے ہوں۔ قرآن مجید کی ایک دو سورتیں پڑھیں اور اجتماعی دعا کروا دیں۔ کیا صورت ثانی مسنون ہے؟ او رکیا اہل حدیث عالم یا لوگوں کو اس جیسے اجتماع میں شرکت کرنا درست ہے؟
ایک عورت کابیٹا سخت بیمار ہے۔ اس نے محلے کی تمام ہم مسلک عورتوں کو اکٹھا کرکے سورۃ یٰسین ستر ستر بار پڑھوا کر دعا منگوائی ہے کیا قر|آن و حدیث میں اس کا کوئی جواز ہے؟
میت کو قبر میں دفن کرنے کے بعد قبر پر سورہ بقرہ کے ابتدائی اور آخری رکوع کی تلاوت کرنا اور اسمائے الٰہی پڑھنا کیسا ہے؟ کیا میت کی بخشش کیلئے اس موقع پر جنازے والی دعائیں پڑھی جاسکتی ہیں؟
(1)میت کو قبر میں دفن کرنے کے بعد قبر پر اذان دینا کیسا ہے؟ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قبر پر اذان دی گئی جو کہ باعث نزاع بنی ہوئی ہے؟(2) کیا شیطان (ابلیس) قبر میں میت کے پاس آتا ہے یا نہیں؟
(3) کیا شیطان قبر میں سوال و جواب کے وقت میت کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا ہے؟ قبر پر اذان دینے سے شیطان بھاگ جاتا ہے او رمیت کو جواب دینے میں آسانی ہوجاتی ہے۔ یہ دلیل بھی پیش کرتے ہیں۔؟

ہمارےعلاقہ میں جب کوئی موت واقع ہوتی ہے تو میت کی کفنی پر شہادتیں لکھ کر سینہ پر رکھنا، نمک اور چوہارے وغیرہ تقسیم کرنا، قبر پر چالیس دن لالٹین وغیرہ جلانا پھر چالیسواں کرتے ہیں کیا بغیر ختم پڑھے ایسی چیزوں کا کھانا جائز ہے؟
کیا شادی کے موقعہ پر مختلف قسم کی رسومات دلہن او ردولہا کے اقرباء ادا کرتے ہیں انکی شرعی حیثیت کیا ہے؟
کیا نکاح میں ڈھول او رباجے وغیرہ بجانے جائز ہیں؟
کیا قرآن خوانی کا ثواب مردوں کو پہنچتا ہے؟
میت کو ثواب پہنچانے کے مشروع طریقے کون سے ہیں؟
(الف) کیا میلاد خود اللہ تعالیٰ نے منایا ہے؟ بریلوی مولوی حضرات کہتے ہیں کہ قرآن حکیم میں ہے کہ یحییٰ کے یوم ولادت کےبارے میں اللہ جل مجدہ کا سورہ مریم میں ارشاد ہے: ’’ان پر سلام ہو جس دن وہ پیدا ہوئے۔‘‘ اس سے میلاد ثابت ہوتاہے۔ (ب) امام جلال الدین سیوطی نے ’’الحاوی للفتاویٰ‘‘ میں ایک باب رقم کیا ہے کہ حضورﷺ نے خود اپنا میلاد منایا۔ اس لحاظ سے یہ سنت رسول اللہ ﷺ ہے۔ امام سیوطی ایک روایت کے حوالے میں فرماتے ہیں کہ مدنی دور میں حضورﷺ نے بکرے ذبح کرکے فقراء و مساکین کو کھلائے۔ تو کیا میلاد منانا سنت ہے؟
کیا میت کی وفات کے بعد پہلی عید یا شب برأت وغیرہ کو خاص طور پر غم منانا میت کے گھر افسوس کے لیے جانا بدعت ہے؟ لیکن یہ بدعت کب سے شروع ہوئی؟
22۔اگست 1994ء کا پرچہ پڑھا۔ اس میں آپ نے ڈاڑھی تراشنے والے مؤذن کے بارے میں فتویٰ دیتے وقت فقہ حنفیہ کی کتب سے بھی حوالہ دیا ہے بھلا قرآن و حدیث کی موجودگی میں فقہ حنفی کی کتابوں کے حوالے کی ضرورت ہی کیا ہے؟
آجکل بعض نوجوان نعرہ لگاتے ہیں : ہم بیٹے کس کے ؟ ساجد کے، ہم فرزند کس کے ؟ ساجد کے، کیا اپنے آپ کو کسی کی طرف منسوب کرنا جائز ہے؟
ایک لڑکا ہاتھ میں لوہے کی چھڑی پکڑے نکاح کرواتا ہے کہا جاتا ہے کہ یہ چھڑی دافع بلیات ہے کیا ایسی چھڑی کی موجودگی نکاح میں خلل تو نہیں ڈال سکتی؟
مروجہ قرآن خوانی کے بارے میں فرمائیں کہ کیا نبیﷺ سے اس طرح قرآن ختم کرنا ثابت ہے اور لوگ چندہ اکٹھا کرکے مٹھائی وغیرہ منگوا کر ختم پڑھتے ہیں۔ کیا یہ درست ہے؟
میت کے وارث جمعرات وغیرہ کا ختم دیتے ہیں دعوت اس طرح دی جائےکہ بغیر کچھ پڑھے۔ آپ نے کھانا کھانا ہے، جائز ہے یا نہیں؟
تعزیت کا مسنون طریقہ کیا ہے۔ مطلب یہ کہ کوئی دوست فوت ہوجائے تو دس دن بعد یا مہینہ یا سال بعد اس کے رشتہ داروں کے پاس تعزیت یا فاتحہ خوانی کے لیے جانا ، جائز ہے یا نہیں؟
شادی کے موقع پر کوئی تحفہ نیوندرہ دینا اسلام میں جائز ہے یا نہیں؟
میت کو غسل دےکر کفن پہنا کر کفن پرکوئی سورت وغیرہ لکھنا جائز ہے یا نہیں؟
جنازے کو قبرستان لے جاتے وقت بلند آواز سے کلمہ شہادت وغیرہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
جنازہ پڑھ کر او رمیت کو دفن کرکے ستر قدم پر ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا چاہیے یانہیں؟
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
(25) دور حاضر کے جدید مسائل اور ان کا شرعی حکم
ایک مسلمان انسان مرنےسے قبل وصیت کرجائے کہ مرنے کے بعد اس کے اعضاء کسی اور کو لگا دیئے جائیں تو کیا یہ شرعاً درست ہے؟
حدیث میں ہے کہ ماں کے پیٹ میں کیاہے؟ لڑکی یا لرکا ہے؟ اس کا علم صرف اللہ کو ہی ہے۔ لہٰذا شرعی حکم مطلوب ہے؟
’’بیمہ زندگی‘‘ کی شرعی حیثیت قرآن و سنت کی روشنی میں کیا ہے؟
خاندانی منصوبہ بندی کس حد تک کرنا جائز ہے؟
جمعہ کی چھٹی ضروری ہے؟ یا کسی اور دن بھی چھٹی کی جاسکتی ہے؟
(جلد نمبر 50، شمارہ 17، احکام و مسائل کے کالم میں، ص8) پر سوال کہ خاندانی منصوبہ بندی کس حد تک کرنا جائز ہے؟ تو اس کے جواب میں لکھا گیا ہےکہ اسلام منصوبہ بندی کا قائل نہیں۔ میرے ناقص مطالعہ کے مطابق صحابہ کرام ؓ حضور اکرم ﷺ کے زمانہ میں عزل کیا کرتے تھے اور یہ بھی منصوبہ بندی کی ایک شکل ہے اور بعض صحابہ کرامؓ اس کو جائز سمجھتے تھے۔ اس کے متعلق جو روایتیں ملتی ہیں ان پر آپ بحث کریں کہ ان کا مطلب یہ ہے؟
(1).....پارلیمنٹ کی رکنیت اور موجودہ جمہوری نظام کے ماتحت کوئی سرکاری عہدہ قبول کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟
(2)......رکنیت پارلیمنٹ اور عام سرکاری عہدے جب دونوں ایک ہی نظام کے تحت ہوں تو ان میں فرق کرنا اور پہلے کو کفر اور دوسرے کو جائز تصور کرنا کیسا ہے؟
(3).... مروجہ سیاسی نظام کے تحت ہونے والے انتخابات میں ووٹ ڈالنا جائز ہے؟
(4).... جو حضرات انتخابات میں حصہ لینے اور ووٹ ڈالنے کو کفر گردانتے ہیں ان کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟
(5)..... موجودہ صورت حال میں بعض احباب ’’اخف الضررین‘‘ یا ’’اھون البلیتین‘‘ کو قبول کرنے کا کوئی تصور شرعاً موجود ہے؟ خاص طور پر ایسے حالات میں جب اس کے سوا کوئی چارہ ہی نہ ہو اور اسے وقتی طور پر چند شرعی مصالح کا لحاظ کرتے ہوئے قبول کرلیا جائے؟
(6)...... یہ بھی بتائیں اگر شیخ عبدالرحمٰن عبدالخالق کی اسی موضوع پر کتاب کا اردو ترجمہ چھپوا دیا جائے تو کیا مفید ہوگا؟
آج کل بازاروں میں دکان، مکان، جان، مال میں خیروبرکت کے لیے قرآن کے مخصوص الفاظ فریم کئے ہوئے ملتے ہیں۔ کیا ان فریموں کو اپنی رہائش یا کاروباری جگہ پر لٹکایا جاسکتا ہے؟
شیزان شربت کا استعمال کرنا درست ہے یا نہیں؟
جائے استعجاب ہے کہ بھارتی مسلمان علمائے کرام سیکولرازم کو اسلام کی حقیقی تعبیر گردانتے ہیں اور مسلمان عوام کو اس بات کی تلقین کرتے ہ یں کہ انتخابات میں سیکولر جماعتوں کو ہی ووٹ دیں۔ اشکال یہ ہے کہ اسلام کا سیاسی پہلو عالمی ہے یا علاقائی؟ یعنی اس کی تعبیر اپنے اپنے ملک کے معروضی حالات کو پیش نظر رکھ کر کی جانی چاہیے یا تمام اقوام عالم پر یکساں اصول لاگو ہوگا؟
(1)..... تامرگ بھوک ہڑتال کرنا اسلام میں جائز ہے یا ناجائز؟
(2)..... کیا تامرگ بھوک ہڑتال کرنے والے کی حمایت کرنا جائز ہے؟
(3)..... اگر ناجائز ہے تو اس کی سزا کیا ہوگی؟
(4)..... علمائے کرام کا تامرگ بھوک ہڑتال کے بارے میں خاموشی اختیار کرنا کیسا ہے؟
کیا جماعت لاؤڈ سپیکر میں کرانا جائز ہے یا نہیں؟
حکومت ہماری تنخواہ سے جبراً جی پی فنڈ کی کٹوتی کرتی ہے۔ اس پر سالانہ سُود لگاتی ہے۔ کیا مذکورہ فنڈ بمع سُود لے سکتے ہیں یا نہیں نیز لینے کی صورت میں سود والی رقم کن جگہوں پر لگائی جاسکتی ہے؟
عمرو کی بیوی کے ہاں جب بھی بچہ پیدا ہوتا ہے، آپریشن کے ساتھ ہوتا ہے۔ گذشتہ 20 یا 22 ماہ کے عرصہ میں اس کے تین اپریشن ہوچکے ہیں۔ اب کی باربچہ کی پیدائش کے بعد لیڈر ڈاکٹر نے سختی سے کہا کہ آئندہ کم از کم پانچ سال کا و قفہ انتہائی ضروری ہے۔ کیا وقفہ کے لیے کوئی مصنوعی طریقہ اپنانا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟
جب کسی مفتی صاحب سے شرعی احکام کے متعلق فتویٰ لیا جاتا ہے تو وہ فتویٰ دینے سے پہلے اپنی ذات مدرسہ کے نام پر مقررہ فیس لے کر فتویٰ دیتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟
وضاحت فرمائیے کہ ہومیوپیتھی طریقہ علاج اپنانا، اس کی پریکٹس کرنا کس حد تک جائز ہے؟ اس میں درج ذیل امور وضاحت طلب ہیں: (1) ان ادویات کی تیاری میں الکحل ایک بنیادی عنصر ہے۔ (2) باوجودیکہ ان ادویات میں الکحل ڈالی جاتی ہے او رانہیں اسی میں محفوظ کیا جاتا ہے لیکن یہ نشہ آور نہیں ہوتیں نیز اکثر ادویات سے الکحل اڑ جاتا ہے۔
کیا ہومیوپیتھک ادویات جن میں 90 فیصد الکحل ہے۔ استعمال کی جاسکتی ہے یا نہیں؟ جب کہ بعض ایلوپیتھک ادویات میںبھی ’’خمر‘‘ موجود ہوتی ہے۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہ کا کچھ حصہ ان کی ملازمت گریڈ اور تنخواہ کے لحاظ سے جبراً کاٹ لیا جاتا ہے جسے جی۔ پی فنڈ کہا جاتا ہے او رپھر بنکوں کے طریق کار کے مطابق اس پر سالانہ منافع یاسُود بھی جمع ہوتا رہتا ہے۔ یہ رقم اس سرکاری ملازم کو ریٹائرمنٹ کے موقعہ پر۔ اصل مع زائد ادا کی جاتی ہے۔ اب جواب طلب امور یہ ہیں کہ (1) کیا کاٹی گئی مقدار سے زائد وصول کرنا اس ملازم کے لیے شرعاً جائز ہے؟ (2) ناجائز ہونے کی صورت میں اگر خود وصول نہ کرے گا تو متعلقہ محکموں کے افسران کھا جاتے ہیں؟ (3)لیکن جو شخص اسے وصول کرچکا ہو اب وہ اس رقم کو کہاں خرچ کرے؟
کیاجی پی فنڈ کا سود وصول کرنا چھوڑنے سے چھوٹی برائی ہے؟ تعاقب نمبر(1) از حافظ عبدالسلام بھٹوی
تعاقب از ڈاکٹر عطاء محسن حیدر آباد سندھ (1)
جواب تعاقب نمبر(1) از حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ ’’مسلک اہلحدیث اور ظاہری مذہب میں نمایاں فرق ہے۔‘‘
تعاقب از حافظ عبدالسلام بھٹوی حفظہ اللہ....(2)(پراویڈنٹ فنڈ کے مسئلہ میں تعاقب پر ایک نظر)
’’پراویڈنٹ فنڈ پر زائد رقم کی حقیقت..... (ایک فتویٰ کے دفاع کا جائزہ)
تعاقب از ڈاکٹر عطاء محسن (2) ’’’پراویڈنٹ فنڈ کے فتویٰ پر‘‘
تعاقب از ڈاکٹر عبیدالرحمٰن چوہدری..... (2) ’’پراویڈنٹ فنڈ‘‘ کے فتویٰ پر
جواب تعاقب از حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ (2) بعنوان ’’مسلک اہلحدیث ظاہریت اور خارجیت سے الگ راہ اعتدال ہے۔
’’پراویڈنٹ فنڈ‘‘ کی قانونی حیثیت کی یاددہانی کو قانوناً اس کی کیا حیثیت ہے؟
بعض نجی ادارے او رحکومت اپنے ملازمین کو ریٹائر ہونے پر گریجوٹی اور پنشن دیتے ہیں۔ اس کے شرعی یا غیر شرعی ہونے پر روشنی ڈالیں؟
بینک میں رکھی گئی رقم پر وصول شدہ سُودی رقم کا مصرف کیا ہے؟
خلیج عرب میں امریکہ اور اس کے حواری ممالک کی افواج چھ سال قبل عراق کویت جنگ کے حوالے سے آئی تھیں اورانکا مقصد خلیجی ممالک کا تحفظ بتایا جاتاتھا لیکن اب یہ کہا جارہا ہے کہ یہ امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے ہیں اور واپس نہیں جائیں گی۔ حدیث میں ہے یہود و نصاریٰ کو ’’جزیرہ عرب‘‘ سے نکال دو۔ کیا خلیج میں امریکی افواج کی موجودگی اس ارشاد مقدس کی صریحاً خلاف ورزی نہیں؟
مرغی خانوں میں جو مرغیاں رکھی جاتی ہیں۔ خصوصاً برائلر وغیرہ ان کی خوراک میں تحقیق سے ثابت ہوا ہےکہ دم مسفوح وافر مقدار میں ہے اور اپریشن کا خون بھی ملایا جاتا ہے تو جس جانور کی نشوونما ہی حرام سے ہو اس کے متعلق کتاب و سنت میں کیا حکم ہے؟
عورت شرعاً گاڑی چلا سکتی ہے یا نہیں؟
اسلام کے آغاز میں امۃ (لونڈی) کےمسائل تھے۔ اس وقت اس کی ازدواجی حیثیت کس نوعیت کی تھی؟ موجودہ دور میں عرب متمول جنسی تسکین کی خاطر لونڈی کے متعلق دور نبویﷺ کے احکام کا سہارا کیسے لیتے ہیں؟
گزارش ہے کہ مروجہ ہڑتال، احتجاجاً کاروبار اور تجارتی مراکز بند رکھنا، جلوس نکالنا، سڑکوں پر پتلے اور ٹائر جلانے کی کتاب وسنت کی روشنی میں کیا حیثیت ہے؟
کیا حرام جانوروں کے اعضائے بدن انسانی جسم کو لگائے جاسکتے ہیں یا نہیں؟
بعض لوگ پاؤں او رہاتھوں میں مہندی لگا لیتے ہیں ایسا کرنا جائز ہے یا کہ نہیں؟
کیا محکمہ انکم ٹیکس میں نوکری کرنا جائز ہے اور جو سہولتیں حاصل ہیں ان سے استفادہ جائز ہے
ہماری مساجد کو جو لوگ چند دیتے ہیں ان میں اکثریت صرف جمعہ پڑھنے والوں کی ہوتی ہے۔ کیا ان سے یہ چندہ لینا جائزہے او راس مسجد میں جو ان پیسوں سے تعمیر ہو نماز پڑھ سکتے ہیں؟
کیا دینی امور پر اجرت جائز ہے؟
کافر حکومت کی جتنی بھی ہمیں سہولتیں حاصل ہیں، انہیں استعمال کرسکتے ہیں؟
کیا دینی مدرسین دو ماہ سالانہ تعطیلات کی تنخواہ کے شرعاً مستحق ہوتے ہیں یا نہیں بعض دفعہ مدرس خود برموقعہ امتحان سالانہ استعفاء دےدیتا ہے۔ اور بعض دفعہ انتظامیہ کی طرف سے مدرسین کو جواب مل جاتا ہے ۔ دوسری صورت میں کسی مدرس کو ایام رخصت کی تنخواہ مل جاتی ہے او رکسی کو محرومی کا شکار ہونا پڑتا ہے۔ لہٰذا بتائیں کس صورت میں محروم ہوتا ہے اور کس صورت میں حقدار؟
کیا بونس لینا جائز ہے؟ کیا یہ بھی لاٹری یا انعامی سکیم کی ایک شکل ہے؟
جانوروں کی مصنوعی نسل کشی جائز ہے یا ناجائز؟
(1)....کیا بولی کی کمیٹی سُود ہے اگر ہے تو اس کی کون سی شکل ہے؟(2).... اگر کوئی امام اس کمیٹی میں شرکت کرتا ہے تو اسے مسجد کا امام بنانا اور اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے؟
کیا دوکانداری میں جھوٹ بول کر سودا گاہک کو فروخت کرنا جائز ہے؟
انشورنس بیمہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ متقدمین اور متاخرین علماء اہل حدیث و علمائے دیوبند سے جو انشورنس کے حق میں ہیں او رجو علماء بیمہ کے خلاف ہیں ان کے دلائل کہاں تک درست ہیں؟ نیز غیراسلامی حکومت میں انشورنس کی کیا صورت ہوگی؟
بنک میں ڈرافٹ اور بعض تجارتی حضرات کے ہاں ہنڈی کا ذریعہ چل رہا ہے۔ ہنڈی میں رقم ایک دن یا کم یا زیادہ جلدی پہنچانے کی ضمانت دی جاتی ہے۔ بنک کے ریٹ سے زیادہ ریٹ دیتے ہیں۔ کیا یہ سودی کاروبار میں شامل ہے؟
کیا انشورنش کروانا جائز ہے؟
عمو ماً لڑکیاں شادی کے بعد اپنے نام کے ساتھ موجود والد کے نام کو ہٹا کر شو ہر کا نام لگا دیتی ہیں۔ کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟
شاہ خرچ اور عیاش طبع حکمران غریب عوام پر مستقل ٹیکسوں کی بھرمار او ربجلی، گیس اور فون بلوں پر مسلسل اضافہ کرتے جارہے ہیں۔ کیا عوام کا بھی جہاں بس چلے بجلی ، گیس ، فون یا ٹیکسوں میں چوری کرلیں؟
محمد فاضل (سمن آباد) چاہتے ہیں کہ اپنی زمین اپنی زندگی میں اپنی اولاد کے مابین تقسیم کردیں۔ اس تقسیم کا طریقہ کیا ہوگا؟ کیا بیٹی کو بیٹے کے برابر حصہ ملے گا یا بیٹے کے حصے کا نصب ملے گا؟
حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہ کا کچھ حصہ کاٹ لیتی ہے اور ریٹائرمنٹ کے وقت اس کل جمع شدہ رقم میں مزید رقم ملا کر ملازم کو دیتی ہے۔ آیا یہ زائد رقم سُود ہے؟
حکومت ملازمین کو مکان کرائے پر لے کردیتی ہے او رملازم کی تنخواہ سے کرایہ الاؤنس کے علاوہ پانچ فیصد کٹوتی مکان کی چھوٹی موٹی مرمت کے لیے کرتی ہے۔ ملازم جو مرمت کرواتا ہے اس کی رسید دفتر میں جمع کروانے سے خرچ شدہ رقم وصول کرلیتا ہے لیکن بعض لوگ مرمت نہیں کرواتے اور جعلی رسیدیں جمع کروا کر رقم وصول کرلیتے ہیں۔ آیا جعلی رسیدیں جمع کروا کر رقم حاصل کرنا جائز ہے؟
قرآن شریف میں آیا ہے کہ خزانے اللہ کے پاس ہیں بقدر ضرورت......... الخ لیکن کیا اللہ کی رضا اسی میں ہے؟ کہ وقت کا انتظار کیا جائے اور معاشی تکلیف برداشت کی جائے یا خوب محنت کی جائے اور نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیا جائے؟
ووٹنگ کے ذریعے جو حکومت منتخب ہوتی ہے اور جو جمہوریت ہے کیا یہ اسلامی ہے؟
عورت کی ملازمت دور حاضر میں کیسی ہے جب کہ پُرفتن دور ہے؟
کیا بیمہ کرانا جائز ہے؟ جبکہ اسٹیٹ لائف والے کہتے ہہیں کہ ہم آپ کی رقم سے کاروبار وغیرہ کرکے منافع میں سے آپ کو دیتے ہیں۔
جسم ہمارے پاس اللہ تعالیٰ کی امانت ہے۔ کیا کسی کو خون ، گردے، آنکھ یا جسم کا کوئی بھی حصہ عطیہ کرنا جائز ہے یا نہیں، اگر پاس کوئی مر رہا ہو تو کیا اس کو خون دینا چاہیے یا نہیں؟
کیا موجودہ حالات میں جب کہ یونیورسٹی او رکالج میں مخلوط تعلیم کا رواج ہے ۔ کسی اہل حدیث کے لیے ان مخلوط اداروں میں تعلیم حاصل کرنے یا پڑھانے میں گناہ تو نہیں؟
بچوں کی اچھی تربیت کرنے کی وجہ سے برتھ کنٹرول کی کون سی صورت جائز ہے۔ آپریشن انجکشن یا مرد کا عزل کرنا جائز ہے یا نہیں؟
اولاد میں 2 یا 3 سال کا وقفہ کرنے کا اقدام کیسا ہے؟ جب کہ نیت یہ ہو کہ بچے کی تربیت بہتر ہوجائے اور صحت بھی نیز بیوی اتنی مشقت اٹھانے کی ہر سال متحمل نہ ہو؟
اپنی زندگی میں اپنے جسمانی اعضاء وقف کرجانا مثلاً میری آنکھیں، گُردے وغیرہ میرے مرنے کے بعد ان اعضاء سے محروم لوگوں کو لگا دیئے جائیں۔ آیا جائز ہے؟
انجکشن کے ذریعے گائے یا بھینس وغیرہ میں بچوں کی پیدائش کا طریقہ جائز ہے یا نہیں؟
انجکشن لگا کر بھینس، گائے وغیرہ سے دودھ حاصل کرنا (دوہنا ) جائز ہے یا حرام؟
محترم جناب حافظ ’’ثناء اللہ‘‘ مدنی صاحب! ........السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ: زید نے اپنی رفیقہ حیات سے عزل کے متعلق بات کی تو اس نے کہا یہ ممنوع فعل ہے۔ زید نے کہا کہ عزل تو صحابہ کے فعل سے ثابت ہے۔ اہلیہ نے کہا نبیﷺ نے فرمایا ہے کہ عزل خفیہ طور پر قتل اولاد ہے جب تک آپﷺ کے اس فرمان کی تنسیخ ثابت نہیں کرو گے میں نہیں مانوں کی میں نے اسے کہا ڈاکٹروں کے بقول بچے کی پیدائش سے تمہاری جان کو خطرہ ہے جواب میں کہنے لگی میں اپنی جان کی خاطر ایکدوسری جان کا حق زندگی تلف کرکے اپنی آخرت کیوں برباد کروں؟ اندریں حالات دونوں میں سے کس کا نظریہ درست ہے؟
بیل سانڈ بکرے وغیرہ، جو جانور خصی کئے جاتے ہیں ان کی کیا دلیل ہے۔ مسلم و غیر مسلم دونوں خصی کرسکتے ہیں؟ کوئی مسلمان بھی یہ کام کرسکتا ہے وضاحت فرمائیں؟
اپنے ذاتی مسائل و وسائل کو سامنے رکھتے ہوئے وقت کے تقاضوں کے مطابق موجودہ بچوں کی صحیح طور پر تعلیم و تربیت کی خاطر کیا مزید بچے پیدا نہ کرنے کی شریعت میں گنجائش ہے؟
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
(26) قبروں اور قبرستان سے متعلقہ مسائل
قبروں پر ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا کیسا ہے؟
قبر پر نشانی لگانا کیسا ہے؟ مثلاً پتھر لگا دینا یا برتن گاڑ دینا؟ لکڑی گاڑ دینا؟ نام لکھنا وغیرہ؟
تدفین کے وقت قبر کے اندر رشتہ داروں کا ذرہ ذرہ مٹی جمع کرکے تھوڑی سی رکھنا کیسا ہے؟
مزاروں پر اور فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کا سلسلہ کب شروع ہوا؟
مسلمانوں کے قبرستان کی بے حرمتی گناہ ہے یا نہیں؟
اگر کوئی شخص کسی مسلمان کی بلا وجہ یابربنائے دشمنی و انتقام قبر کھود ڈالے تو ایسے شخص کی شریعت اسلامیہ میں کیا سزا ہے؟
اگر کوئی شخص کسی شخص کو اپنی والدہ کی قبر کھودتے ہوئے دیکھے تو وہ اس شخص سے کیا سلوک کرسکتا ہے؟ کہاں تک اسے بدلہ یاسزا کا حق ہے؟
عذاب قبر روح کو یا میت کو یا دونوں کو ہوتا ہے؟
ایک آدمی دنیاوی قبر کے عذاب کا منکر ہے۔ کہتا ہے کہ برزخی قبر میں عذاب ہوتا ہے اسی طرح مومن کی برزخی قبر کشادہ ہوتی ہے۔ دنیاوی قبر نہیں۔ یہ عقیدہ اسلام کی نظر میں کیسا ہے؟
قبر میں میت سے تین مشہور سوال : من ربک؟ ما دینک؟ من نبیک؟ کا پوچھا جانا صحیح حدیث سے ثابت ہے؟
قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانا یا دیئے جلانا کیسا ہے؟
آپ کی خدمت میں جناب پروفیسر حافظ محمد سعید صاحب امیرمرکز الدعوۃ والارشاد کی ایک تقریر کا کچھ حصہ ارسال ہے۔ جس میں انہوں نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ قبروں پر پھول چڑھانا، قبر کو سجدہ کرنا وغیرہ شرک نہیں؟ متن ساتھ منسلک ہے آپ سے استفسار ہے کہ:
(1)کیا یہ مؤقف درست ہے؟
(2) کیااہل کتاب مشرک نہیں ہیں؟
(3) کیاقبر پر پھول چڑھانا اور سجدہ کرنا کسی صورت میں بھی شرک نہیں ہے؟
میرے ایک دوست کی والدہ کی قبر کسی بدبخت نے تین فٹ گہرائی تک ٹریکٹر سے جان بوجھ کر کھود دی ہے۔ ہمارا دل چاہتا ہے کہ اسے فوراً موت کے گھاٹ اتار دیں۔ ہم شرعی لحاظ سے اسے کس حد تک سزا دے سکتے ہیں؟
قبر پر زیادہ مٹی (بوجہ حضورﷺ کا فرمان قبروں کو اونچا نہ کرو) (مفہوم) نہ ڈالی جائے۔ اور شدید بارش سے پانی کے بہاؤ میں پانی قبر کے اندر چلا جائے اور قبر بیٹھ جائے تو کیا یہ مردہ کےلیے عذاب ہوگا
کیا قبر پر قرآن پڑھنا زبانی یا ناظرہ درست ہے؟ نیز یہ بتائیں کہ ایصال ثواب کا کیا طریقہ ہے؟
ایک گھرانے نے اپنی بہو کی وفات کے وقت بطور ثواب قبر میں عورت کے سینے پر قرآن مجید رکھ کر دفنا دیا ہے کیا اسلام میں جائز ہے؟ او رکیا اب قبر کو اکھاڑ کر قرآن مجید نکالنے کی اجازت ہے یا کہ نہیں؟
ہر مسلمان کو قبر میں دفنانا ضروری ہے لیکن جو میت پانی میں ختم ہوجائے یا کوئی درندہ کھا جائے یا آگ میں جل جائے، تو اس سے قبر کاسوال، جواب یا عذاب، ثواب او رقیامت کو قبروں سے اٹھنا کیسا ہوگا؟
کیا انسان مرنے کے بعد اپنے رشتہ دار کے پاس پہنچ جاتاہے؟ او ران کو پہچان لیتا ہے وضاحت فرمائیں؟
کیا قبر میں حساب و کتاب کے وقت حضور اکرمﷺ حاضر ہوتے ہیں۔ اگر نہیں تو پھر فی ھذا الرجل سے کیا مراد ہے؟
کیا رسول اللہ ﷺ کی قبر مبارک پر حاضر ہوکر الصلوٰۃ والسلام علیک یارسول اللہ پڑھنا افضل ہے یا درود ابراہیمی؟
قبرستان میں جاکر مرحومین کی بخشش کے لیے کون کون سی دعائیں پڑھنا مسنون ہیں؟ اور قبر کے کس حصے پر کھڑے ہوکر دعائیں پڑھیں؟
کیا پختہ قبر بنوائی جاسکتی ہے یا نہیں؟ اگر کوئی شخص مرنے سے پہلے وصیت کرگیا ہو کہ اس کی قبر پختہ بنوائی جائے تو کیا ا س کی اس وصیت کو پورا کرنا اس کے ورثاء کا فرض ہے؟
کیا عورت قبرستان میں جاسکتی ہے؟
کیا قرآن مجید قبرستان میں لے جاکر قبر پربیٹھ کر پڑھنا یا زبانی قبر کے پاس پڑھنا جائز ہے یا کہ نہیں؟
ایک آدمی مرزائی مرگیا اور اسی حالت میں فوت ہوگیا۔ بعض مسلمانوں نے اس کے جنازہ میں شرکت بھی کی اور اسے دفن بھی مسلمانوں کے قبرستان میں ہی کیا گیا۔ ان مسلمانوں کے متعلق کیا حکم ہے؟ کیا قبرستان سے نکال دیا جائے یا نہیں؟
مردہ بھائی کے لیے اس کی تدفین کے بعد کے ایام میں دعائے مغفرت کا مسنون طریقہ کیا ہے ۔ کیااس کے لیے دعا کرتے وقت کسی وقت ہاتھ اٹھانے کا جواز ہے؟
گاؤں کے مشرق کی طرف قبرستان ہے میت کو قبرستان میں لے جانے کے لیے میت کے پاؤں قبرستان کی طرف کریں یا خانہ کعبہ کی طرف؟
اگر عورتیں قبرستان میں جاکر شرک اور واویلا نہ کریں تو ان کا قبرستان میں جانا جائز ہے؟
نماز جنازہ سے فارغ ہوچکنے کے بعد میت کے لیے دعا مانگنا شرعاً کیسا ہے؟
عذاب قبر کی کیفیت کیسی ہوتی ہے حالانکہ روح تو علیین یا سجین میں ہوتی ہے او رجسم قبر میں ہوتا ہے کیا عذاب قبر ایک نئے برزخی جسم کے ساتھ آسمان پر نہیں ہوتا؟ جیسا کہ نبیﷺ نے معراج کی رات کچھ لوگوں کو عذاب میں مبتلا دیکھا تھا۔ حالانکہ قیامت سے پہلے تو عذاب نہیں ہوسکتا؟
قبرستان جاکر السلام علیکم پکارنا جب کہ مردے بھی نہیں سنتے، جائز ہے؟
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مختلف مکاتب فکر کے ملاحظے او رمطالعہ اور ایک عرصہ تک ذہنی طور پر گومگو کی حالت کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اسلام کی اصل روح کو صرف ’’مسلک اہل حدیث‘‘ ہی سمجھتا ہے۔ اب میں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ انشاء اللہ اسی مسلک کی روشنی میں اپنی گناہ گار زندگی کے لیے استفسار کروں گااور دین حق پر چلنے کے لیے سماجی و مذہبی راہنمائی حاصل کروں گا۔ اس سلسلہ میں آپ میری راہنمائی فرمائیں مثلاً : (1) نماز، روزہ وغیرہ کے متعلق کتابوں کی نشاندہی (2) اہل بدعت کی خرافات کے ردّ پر کون سی کتابیں پڑھنی چاہیں؟ (3) قبور پر جانے کے شرعی احکامات کیا ہیں؟
قبرستان میں نماز کی ممانعت سے اتفاق ہے مگر غالباً مشکوٰۃ کی شرح مظاہر حق میں یہ بات دیکھی کہ بیت اللہ میں سابق انبیاء کی 70 کے قریب قبریں ہیں۔ جس طرح عام قبرستان مسمار کرکے مدرسہ تعمیر ہوا ہو نیز نئی مثال دارالحکومت اسلام آباد کے پرانے قبرستان میں عام مساجد ہوں گی۔ تفصیل لکھیں؟
ہمارے آباء و اجداد کی قبریں ہم نے اپنے گھر میں بنوائی تھیں اور لوگ اب ان کی پوجا و پرستش کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن ہم ان کا نام و نشان مٹانا چاہتے ہیں کیا شریعت محمدیﷺ میں ایسا کرنا جائز ہے؟
قبر کے ساتھ سیٹ پر نام، وفات، عمر،پتہ لکھنا جائز ہے یا نہیں؟
کیا عورتوں کا قبرستان پر جانا جائز ہے؟
میت پر رونے ، پیٹنے او ربال نوچنے کے متعلق قرآن مجید اور احادیث مبارکہ سے وضاحت کریں؟
کیا نماز جنازہ کے بعد قبر تیار ہونے کے بعد قبر کی سرہاندی پر کھڑے ہوکر ( الم ذالک الکتاب لا ریب فیہ تا مفلحون) (البقرہ:2) او رٹانگوں کی طرف (ھو اللہ الذی لاإلٰہ الا ھو.......تا ......وھو العزیز الحکیم) (الحشر:59) پڑھنے کےبعد ایک بار سورہ فاتحہ اور گیارہ بار سورہ اخلاص پڑھتے ہیں۔ کیا یہ طریقہ جائز ہے؟
میرے والد صاحب تقریباً ڈیڑھ دو ماہ پہلے فوت ہوئے تھے او رپکی سلیں میت کے اوپر گر گئی تھیں۔ ہم نے اسی طرح قبر پر مٹی ڈال دی۔ کیا دوبارہ قبر بنا دی جائے؟
کیا مٹی ڈالنے سے پہلے قبر پر سلیں یا پھٹے ڈالنا ضروری ہیں یا اسی طرح میت پرمٹی ڈال دی جائے؟
جب مُردوں کو سلام کہا جائے تو کیا وہ سنتے ہیں، اگر سنتے ہیں تو جواب دیتے ہیں یا نہیں؟
قبرستان میں جاکر ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا کیسا ہے؟
جنازہ کو دفنانے کے بعد اجتماعی دعا کا کیا حکم ہے؟
فوت شدہ آدمی کے گھر تین دن کے بعد تعزیت کی خاطر جانا درست ہے یا نہیں؟
قبر کی مضبوطی کے لیےاکیلی ایک پوہڑی، پتھر لگا کر درجوں میں سیمنٹ بھرنا جائز ہے یا نہیں؟
قبرستان میں جو درخت ہوں انہیں اپنے استعمال میں لایا جاسکتا ہے یا نہیں۔ خصوصاً جو متبرک سمجھے جاتے ہوں؟
قبر پر قرآنی آیات یافوت شدہ کا نام و تاریخ وفات وغیرہ تحریر کرنا کیسا ہے؟
قبر پر پودے لگائے جاسکتے ہیں یا نہیں؟
بعض ملحدین عذاب قبر کا انکار کرتے ہیں او رکہتے ہیں کہ سارے عذاب قیامت کے دن دیئے جائیں گے نیز یہ دلیل پیش کرتے ہیں کہ فرعون اور آل فرعون کو ہر روز صبح و شام عذاب دیا جاتاہے جب کہ فرعون کی لاش مصر یاپھر فرانس میں رکھی گئی ہے او رجو سیلاب میں بہ گیا یا جو جل گیا۔ اس کے بارے میں کیاکہا جائے گا؟
٢٧تاریخ حالات و واقعات
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ایک قوم جادو ٹونے سے انسان کو بکرا اور مچھر بنا دیتے تھے۔ ایک دن اللہ تعالیٰ نے حضرت جبرئیل کو ان کے پاس بھیجا تاکہ ان کا امتحان لیا جائے۔ چنانچہ حضرت جبریل ایک انسان کی شکل میں زمین پر آئے اور ایک چرواہے سے پوچھا کہ اس وقت جبریل کہاں ہوں گے؟ اس نے اپنی لٹھ اپنے چاروں طرف گھمائی او رکہا کہ نہ وہ آسمان پر ہے او رنہ ارد گرد یا وہ تم ہو یا میں ہوں۔ یہ بات سن کر حضرت جبریل نے اللہ تعالیٰ کو سارا واقعہ سنایا۔ اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ اس قوم کو تباہ کردیا جائے کیا یہ واقعہ صحیح ہے یا غلط ؟
اللہ تعالیٰ نے کتنے نبی زندہ آسمان پراٹھائے؟ ہمیں حضرت ابراہیم ، حضرت ادریس اور حضرت آدم کے متعلق بتائیں کہ ان کی قبریں کہاں ہیں؟
اویس قرنی کون تھا، کیا تھا؟
کیااس کو رضی اللہ عنہ کہنا جائز ہے؟
کیا اویس قرنی کی قبر بہاولپور میں ہے۔؟
کیا حضرت امام حسین ؓ کا دور بھی خلافت راشدہ میں شمار کیا جاسکتا ہے؟
کیا رسول اللہ ﷺ نے یزید بن معاویہ کو کسی حدیث میں جنتی کہا ہے؟
صحابہ ؓ نے حضرت حسینؓ کو کوفہ کے سفر سے کیوں روکا؟
امیریزید کے ہتھ پر جلیل القدر اور خانوادہ نبوت کے کتنے افراد نے بیعت کی؟
قصہ ہاروت و ماروت کی قرآن کی روشنی میں وضاحت فرمائیے؟
کچھ لوگوں کو کہتے سنا گیا ہے کہ اصحاب کہف کا کتا بھی جنت میں جائے گا۔ کیا یہ درست ہے؟
اویس قرنی، شمس تبریز او رمنصور حلاج کا اصل واقعہ او راس کی گرفت قرآن و سنت میں کریں؟
حجر اسود کیا واقعی جنت سے لایا گیا تھا، اگر نہیں تو اس کی تاریخ کیا ہے؟
حضورﷺ کی بیٹی حضرت فاطمہؓ نے کتنی عمر میں وفات پائی؟
حضرت عمرؓ، حضرت علیؓ، حضرت عثمان ؓاور حضرت حسین ؓ کو قتل کروانے والے کون تھے؟ اور وہ کیا چاہتے تھے؟
اگر قتل حسینؓ میں یزید ملوث نہیں تو کیاا س نے قاتل حسینؓ کو سزا دی جبکہ وہ حکمرانی کے منصب پر فائز تھا؟
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
(28) حکومت، سیاست، قیادت و سیادت او رحکمران
ہمارے مولوی صاحب سیدنا حضرت حسینؓ کو امام کہنے سے منع کرتے ہیں او رکہتے ہیں امام حسنؓ کہنا جائز ہے۔ جو مولوی صاحب یہ کہتے ہیں ان کی اقتداء کرنی چاہیے یا نہیں؟
کچھ حضرات دانستہ یا نادانستہ یزید بن معاویہ کو گالیاں دیتے ہیں جبکہ میں نے ایک اہلحدیث عالم سے سنا ہے کہ وہ ایک ایسے غزوہ میں شریک تھے جس کے متعلق نبیﷺ نے فرمایا: ’’جتنے صحابی بھی اس جنگ میں شریک ہیں وہ سب جنتی ہیں۔‘‘ کیا یہ درست ہے؟
(1)....... مسجد کی خطابت کے لیے موجودہ زمانے میں کیا کوئی علمی معیار ہونا چاہیے یا نہیں؟
(2) .....کیاایک حافظ قاری کی موجودگی میں ایک جاہل شخص کا از خود امامت کے لیے آگے بڑھنا اور امامت کا فریضہ ادا کرنا درست ہے؟
(3).... یہ روایت سنی تھی کہ ایک بار حضرت علیؓ نے ایک شخص کو وعظ کرتے سنا تو اس سے دریافت کیاکہ کیا تم ناسخ و منسوخ کا علم جانتے ہو؟ جواباً اس نے نفی کا اظہار کیا تو سیدنا علیؓ نے فرمایا: ’’وعظ نہ کرو خود بھی گمراہ ہوگے اور دوسروں کو بھی گمراہ کرو گے‘‘ کیا یہ روایت درست ہے؟
ہمارے ملک میں بہت سی دینی جماعتیں اور تنظیمیں ہیں مثلاً جمعیت اہل حدیث، غرباء اہل حدیث، حزب اللہ، مرکز الدعوۃ والارشاد، جماعت المسلمین، مرکزی جمعیت اہل حدیث، اشاعۃ التوحید والسنۃ (عبدالسلام رستمی) وغیرہ۔
ان کی جماعت سازی کی شرعی حیثیت کیاہے؟
ان جماعتوں کے امیر کی حیثیت کیاہے؟
خلافت اسلامیہ کے احیاء کے لیے انفرادی دعوت و جہاد کرنا چاہیے یا کسی تنظیم سے مل کر؟
اسلام میں بیعت کی کیاحیثیت ہے؟(1) ڈاکٹر اسرار کی بیعت شرعی نقطہ نظر سےکیسی ہے؟ (2) تبلیغی جماعت کی بیعت شرعی لحاظ سے کیسی ہے؟ (3) پیر بھائیوں کی بیعت کی شرعی حیثیت کیسی ہے؟ (4)آج کے دور میں کس کے ہاتھ پر بیعت کی جائے؟ (5) کیاکلمہ پڑھ لینے کے بعد بھی کسی کا بیعت ہونا ضروری ہے؟
کیا زندگی میں کسی کا بیعت ہونا صحیح ہے؟ جیسے عموماً لوگ پیرومرشد پکڑتے ہیں۔ بیعت ہونا صحیح ہے یا نہ
19 جولائی1996ء شمارہ نمبر 27 میں آپ کا فتویٰ شائع ہوا تھا۔ جس میں آپ نے بیعت کو بدعت قرار دیا ہے۔ آج کے دور ناگوار میں ایک اکیلا آدمی برائیوں کے طوفان کے سامنے کیسے سینہ تان کے کھڑا ہوسکتا ہے؟ کسی جماعت میں امیر جماعت کی بیعت کے بغیر ڈسپلن قائم ہونا ممکن نہیں۔ اس کے علاوہ شاہ اسماعیل شہید نے بھی سید احمد شہید کی بیعت کی تھی۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں کہ ایک اکیلا آدمی کیا کرے؟
موجودہ غیر شرعی اور غیر اسلامی حکومت (بوجہ مغرب زدہ اور بے پردہ شیعہ عورت کی سربراہی) کے ساتھ جو لوگ تعاون بالواسطہ یا بلا واسطہ کررہے ہیں تاکہ حکومت مستحکم رہے ایسے لوگوں کے بارے میں دین متین میں قرآن و سنت کے مطابق کیا حکم ہے؟
عورت کی حکومت سے تعاون کرنے والے عوام کے بارے میں کیاحکم ہے؟
(1).... نسوانی حکومت سے تعاون کرنے والے علماء کے بارے میں کیا حکم ہے؟
(2).... عامۃ المسلمین جو کہ نفاذ شریعت کے لیے متفکر ہیں انہیں تعاون کرنے والے لوگوں سے کیا رویہ اختیار کرنا چاہیے؟
(3)..... ایسی حکومت سے تعاون کرنے والے کے ساتھ عامۃ المسلمین کو کیسا برتاؤ کرنا چاہیے؟
(4)....... علمائے حق کو ایسی حکومت سے تعاون کرنے والے عوام کے ساتھ کیسا تعلق رکھنا چاہیے؟
(5)..... علمائے حق کو ایسی حکومت سے تعاون کرنے والے علماء کے بارے میں کیااقدامات کرنے چاہیئں؟
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
(29) معاشرتی و دیگر آداب
میرے ہاں خدا تعالیٰ نے بچہ دیا ہےح جس کے پلید بال اب تک نہیں اتروائے ۔ میرے والدین مجھے بعض مزاروں پر جاکر بال اتروانے کا کہہ رہے ہیں اور شرک کرنے کے لیے مجبور کررہے ہیں ان حالات میں شرعی لحاظ سے مجھے کیا کرنا چاہیے۔
داڑھی کے بال منڈوائے جاسکتے ہیں یا نہیں؟
کھڑے ہوکر پانی پینا درست ہے یا غلط؟ او رکیایہ سنت ہے یا آداب میں سے ہے؟
کیا کسی کی اس لیے جاسوسی کرنا کہ اسے بدنام کیا جائے یا رسوا کیا جائے، جائز ہے؟
کیاداڑھی کو خضاب لگانا ضروری ہے؟
ہمارے استاد محترم جو ایک مدرسہ میں شعبہ تدریس سے وابستہ ہیں ان کے بقول داڑھی صرف گال ٹھوڑی پر ہوتی ہے اور جو بال گھنڈی پر اگتے ہیں چونکہ گردن کے بال ہوتے ہیں وہ داڑھی میں شامل نہیں تو داڑھی کے بالوں کی حد کیا ہے؟
حافظ ثناء اللہ صاحب کے ایک فتویٰ ’’مقدار لحیۃ‘‘ پر تعاقب
جواب تعاقب از حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ
کیاپگڑی وغیرہ پہننا تعبدی عبادت ہے یا عادات سنن میں سے ہے؟
کیابالوں کے درمیان سے مانگ نکالنا سنت ہے ، میں نے سنا تھاکہ جس حدیث میں مانگ نکالنا آتا ہے وہ ضعیف ہے؟
تعزیت کے آداب و دعا بتائیں؟
مُردے کونہلاتے ہوئے اس کے پیر کس سمت رہیں؟
قبلے کی سمت پیروں کی صریح ممانعت ہو تو بتائیں؟
مسجد ڈبل سٹوری ہے۔ امام کی رہائش نہ ہونے کی وجہ سے کیا مسجد کی تیسری منزل پر رہائش بنائی جاسکتی ہے؟
علماء نے حقوق اللہ میں توبہ کی تین شرائط بیان کی ہیں لیکن اگر حقوق الناس سے ہو تو مزید ایک شرط بڑھا دی ہے کہ اس مظلوم بھائی کے حق کو ادا کرے یا اس سے معافی مانگے۔ بصورت دیگر اسےمعافی نہ ہوگی لیکن یہاں چند اعتراضات کرسکتے ہیں وہ یہ کہ قرآن کی آیت : (ان اللہ لا یغفران یشرک بہ ویغفر ما دون ذٰلک لمن یشآء) او ربنی اسرائیل کے جس آدمی نے سو قتل کئے تھے اس نے بھی مقتولین کے ورثاء وغیرہ سے معافی نہ مانگی۔ ان نصوص سے ثابت ہوتا ہے کہ بندوں سے معافی مانگے بغیر بھی اللہ سےس توبہکی جائے تو اس کی توبہ قبول ہوگی ذرا اس کی وضاحت فرمائیں؟
عورت کا سر کے بال کٹوانا کیسا ہے؟ اس سوال کے جواب پر حافظ ثناء اللہ مدنی او رمولانا ابوالأشبال بہاری کا ایک دلچسپ مذاکرہ علمیہ۔
عورت سر کے بال نہ کٹوائے (اس فتویٰ پر وارد چند اعتراضات کا جواب)
طالب علموں کو حاضری کے جواب میں اکثر لبیک کہتے ہوئے سنا گیا ہے۔ کیا ایسا کہنا درست ہے؟
بعض لوگ جن کے مکان برسر بازار ہوتے ہیں وہ اپنے مکان یا دکان کے سامنے بازار یا سڑک کی زمین پر تجاوز کرکے اپنا قبضہ کرلیتے ہیں جس سے بازار یاگزر گاہ عام کو تنگ کردیتے ہیں۔ ان کے لیے شریعت میں کیا حکم ہے؟
میں نے اپنے داماد سے دس گیارہ سال سے پردہ کرایا ہوا ہے یعنی اپنی نوحیں بھاوجوں سے پردہ کرایا تھا۔ بعد میں میرے بیٹوں نے میری نوحوں بھاوجوں نے ہر ایک سے پردہ نہیں کیا وہ کہتے ہیں اس اکیلے سے پردہ نہیں ہونا چاہیے میں شریعت کے حکم سے یہ قانون ردّ نہیں کرسکتا۔ شریعت کی رو سے مجھے ان کی بات ماننی چاہیے یا ان کو میری بات ماننی چاہیے؟
کیا جھوٹی قسم اٹھا کر ناحق او ربے گناہ آدمیوں کو مجرم بنانے والا امام مسجد امامت کے قابل ہے اور اس کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے۔
کیا آدمی اپنی داڑھی سفید رکھ سکتا ہے یا وہ کالی کرے؟ سنا ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: داڑھی کو رنگنا بہتر ہے سفید داڑھی سے۔
ماہنامہ محدث....... مارچ 2000ء میں آپ کا ایک فتویٰ شائع ہوا ہے جو مشترکہ غسل خانہ اور بیت الخلاء میں وضوء کے متعلق ہے۔ آپ کے ارشاد کردہ جواب کی روشنی میں مندرجہ ذیل امور کے متعلق مزید رہنمائی درکار ہے۔
ایسے غسل خانہ میں داخل ہونے او رنکلنے کی دعا کہاں پڑھی جائے؟
وضوء کے لیے ’’بسم اللہ‘ کہاں پڑھے گا؟
کیا دل میں ’’ بسم اللہ‘‘ اور ادعیہ ماثورہ پڑھ لینے سے سنت پر عمل ہوجائے گا؟
کیا داڑھی کے سفید بالوں کو رنگنا شرعاً ضروری ہے؟
کیا مسلمان معاشرے میں دیندار اور دنیا دار ہونے کے حوالے سے کوئی طبقاتی تقسیم ہے یا نہیں؟
سنا ہے کہ اگر اخبارات ، کتابوں یا رسالوں میں کسی جگہ بھی اللہ کا یا نبیﷺ کا نام آجائے تو اسے دیوار میں دبا دینا چاہیے یا پانی میں بہا دینا چاہیے یا جلا دینا چاہیے۔ کیا مذکورہ طریقے درست ہیں؟
ٹیڑھی مانگ اور انگریزی حجامت (جسے بودا کہتے ہیں) کا شرعی حکم ارشاد فرمائیں؟
اگر کسی فتنہ کے بڑھ جانے کا اندیشہ ہو تو فتنہ کے ختم ہونے تک قریبی عزیز سے قطع تعلق کرسکتے ہیں؟
اگر سر کے بال قینچی سے چھوٹے کروالیے جائیں، مشین نہ لگائی جائے تو یہ جائز ہے یا نہیں؟
زیر ناف بال اگر کوئی چالیس دن کے اندر نہ اتار سکے تو اس کا کفارہ کیا ہے؟
اگر زیر ناف بال اتارتے وقت کوشش کے باوجود کوئی باہ رہ جائے تو کیا اس کا کوئی کفارہ ہے؟
زیر ناف بال ناف کے انتہائی نیچے سے اتارے جائیں گے یا کچھ جگہ چھوڑ کر، نیز بال اتارنے کی حد کیا ہے۔ یعنی کہاں سے کہاں تک اتارے جائیں گے؟
کسی پر غسل واجب ہو او راس نے غسل نہ کیا ہو یا غسل نہ کرسکے تو کیا ایسے اس کی نماز ہوجائے گی۔ نیز غسل واجب ہونے کی صورت میں قرآن کی تلاوت کرسکتا ہے؟
اسکولوں میں کسی ٹیچر کی آمد پر طلباء کا اس کے بیٹھنے تک کھڑے رہنا اسی طرح کسی عالم کی آمد پر لوگوں کا کھڑے ہونا یا قومی ترانہ گائے جانے کے وقت نظریں جما کر کھڑے ہونا، شرعاً جائز ہے یا حرام؟
داڑھی رکھنے کے متعلق اللہ اور اس کے رسولﷺ کیا فرماتے ہیں؟ کیا یہ فرض ہے کہ سنت او راگر سنت ہے تو مؤکدہ یا غیر مؤکدہ۔
پردہ کے احکام کیا ہیں۔ کن کن سے پردہ ضروری ہے۔ کیا بہنوئی سے پردہ ضروری ہے یا کہ نہیں؟
عورت کسی غیر مرد کو سلام کہہ سکتی ہے یا نہیں؟ کسی دوکان پر کوئی چیز خریدنے کے لیے جائے تو وہاں سلام کہنے کا کیا حکم ہے؟
کیا عورت غیر آدمی کو السلام علیکم کہہ سکتی ہے؟ جس طرح عورت دوکان میں یا کسی کے گھر میں داخل ہو وہاں آدمی بھی ہیں اور عورتیں بھی؟
صبح کی نماز کے بعد سورج نکلنے سے پہلے سونے کے بارے میں صحیح حدیث سے وضاحت فرمائیں کہ واقعی سونا منع ہے او رپھر اپنا عمل بھی ارشاد فرمائیں؟
خط لکھنے کا شرعی طریق کیا ہے؟
داڑھی کو رنگنے والی کالی مہندی وغیرہ لگانا جائز ہے یا نہیں؟
(1)کیا قبروں کو مسمار کرکے رہائش اختیار کی جاسکتی ہے؟
(2)دوران رہائش اگر عبادت کی جائے تو درست ہوگی قبروں والی جگہ پر مویشی رکھے جاسکتے ہیں
ایک شخص شادی شدہ ہے جب اس کی بیوی ماہواری سے ہوتی ہے یا دلیوری سے فراغت کے بعد سوا مہینہ یا چالیس دن تک وہ اپنی بیوی سے صحبت نہیں کرسکتا۔ یا بیمار ہوتی ہے یاشہر سے باہر گئی ہوئی ہوتی ہے۔ ان دنوں میں آدمی کو اگر بہت زیادہ خواہش ہو تو وہ اس سلسلہ میں کیا کرے؟
شروع کے زمانہ اسلام میں لونڈی رکھنےکا رواج تھا لیکن آج کے معاشرتی ماحول میں کیا لونڈی رکھی جاسکتی ہے ؟ اس کا طریقہ کار کیا ہوگا؟
رخساروں اور داڑھی پر جو بال اُگیں وہ داڑھی ہے لیکن ٹھوڑی سے اوھر نچلے ہونٹ کے بالکل نیچے عنفقہ چھوٹی داڑھی کیا یہ بھی داڑھی میں شامل ہے؟
جبڑے کی ہڈی سے پرے جو بال اُگیں ان کا کیا حکم ہے۔ آنکھوں کی نچلی ہڈی کے بال مونڈنا جائز ہے؟
بعض لوگ کہت ےہیں کہ ناف کے بالکل قریب سے بال موندنا شرو عکریں خصیوں تک۔ تحت السرہ بھی کسی حدیث میں آیا ہے یا تکونی حصے سے خصیوں تک بال صاف کئے جائیں؟
’’چہرہ عورت کا‘‘ پردہ کے بارے میں تفصیلاً قرآن و حدیث سے جواب چاہیے اور عرض یہ ہے کہ صاف صاف چہرے کے پردے کے لیے کیوں نہیں کہا گیا؟
غیر محرم عورت کے جنازے کو غیر مرد اٹھا سکتا ہے یا نہیں؟
حدیث شریف میں ہے جو کسی مسلمان بھائی سے اختلاف کی وجہ سے تین دن تک کلام نہیں کرتا تو اس کی کوئی عبادت بھی قبول نہیں ہوتی ہم لوگ باہمی اختلافات کی وجہ سے طویل عرصہ تک جیت چیت نہیں کرتے تو کس زمرہ میں آتے ہیں؟
بغیر وضو دین کی باتیں کرنی جائز ہیں یانہیں؟
اگر درود شریف کی بے ادبی ہوجائے تو اس کا کیا حل ہے؟
بعض لڑکیاں اُلٹی مانگ نکالتی ہیں یعنی سر کے بالوں کا ’’چیر‘‘ درمیان میں نکالنے کی بجائے انگریزوں کی طرح نکالتی ہیں۔ کیا شریعت میں اس کی کوئی ممانعت تو نہیں؟
ملاقات کے وقت مصافحہ کرنے اور سلام کہنے کا حکم تو ہے کیا واپسی کے وقت سلام کہنا اور مصافحہ کرنا کسی حدیث سے ثابت ہے؟ مصافحہ ایک ہاتھ سے کرنا چاہیے یا دو سے؟
زید کلمہ گو پاکستانی ہے، باپ دادا مسلمان ، شناختی فارم پر مذہب اسلام درج ہے کبھی کبھی شراب بھی پی لیتا ہے کہ ہر کلمہ گو نے بالاخر جنت میں جانا ہے کیا ایسا شخص اگر توبہ کے بغیر فوت ہوجائے تو ساتواں چالیسواں اور قرآن خوانی اسے فائدہ دے سکتے ہیں؟
شرعاً حکم ہے کہ زیر ناف بال ایک ماہ کے اندر اندر ہر ماہ صاف کئے جائیں۔ اس میں تشریح طلب درج ذیل مسائل ہیں: (1).....زیر ناف سے کیا مراد ہے؟ (2)..... ہاتھ کانپتے بوڑھے آدمی کے بابت کیا حکم ہے (3).... شوگر کے مریض کا شرعی حکم کیا ہے؟ (4) ....کتنے عرصہ کے اندر بالوں کی صفائی ضروری ہے؟
ایک اہلحدیث بھائی اپنے والدین کو کافر قرار دیتا ہے ۔ کیا وہ اپنے والدین کی وراثت میں حصہ دار ہوسکتا ہے۔
اپنے والدین کو کافر قرار دینے کےبعد وہ شخص اپنے والدین کے مکان میں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ مستقل قیام کرسکتا ہے؟
کیا وہ شخص اپنے والدین کی بجلی، پانی، گیس، ٹیلی فون استعمال کرسکتا ہے؟ جبکہ ان کا بل اس کے کافر قرار دیئے جانے والے والدین نے ادا کرنا ہوتا ہے؟
ایک اہلحدیث شخص اپنے والد کو کافر قرار دیتا ہے کیا وہ شخص اپنے بہنوئی کو اپنے والد سے ملاقات کرنے سے منع کرسکتا ہے اور اپنے بہنوئی کی والد سے ملاقات کی صورت میں اپنی بہن کو اس سے خلع دلوا سکتا ہے؟
داڑھی کا شرعاً کیا حکم ہے،منڈانا یا کٹانا شرعاً کیسا ہے؟
داڑھی کی مقدار شرعی کیا ہے؟
کوئی شخص داڑھی منڈائے یا کٹائے اس کو امام بنانا جائز ہے؟
کیاداڑھی سفید رکھنا غلط ہے۔ داڑھی رنگنے کے متعلق فرمان رسول ﷺ کی وضاحت کیا ہے؟
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
(30) حقوق العباد اور معاشرتی برائیاں وغیرہ
ایک شخص عابد کی شادی پروین اختر سے ہوئی ، پروین اختر سے عابد کی ایک لڑکی پیدا ہوئی۔ بعد میں عابد فوت ہوگیا۔ پروین اختر کے والدین کچھ عرصہ بعد اپنی بچی پروین اختر کو مع بچی کے لے جاتے ہیں۔ کچھ عرصہ والدین، پروین اختر کو گھر بٹھائے رکھتے ہیں، بعد میں اس کی شادی کسی دوسری جگہ کردیتے ہیں۔ اب بچی کے دادا (عابد کے والد) نے اپنے پوتی کو اس کے ننھیال سے لینے کا مطالبہ کیا تاکہ اس کی کفالت کریں۔ کیا وہ اس کے حق دار ہیں؟
زید نے اپنی حقیقی بیٹی بکر کو دے دی کہ یہ آپ کی بیٹی ہے جہاں چاہیں اس کانکاح کردیں جب کہ یہ بزرگ عالم دین او رعمر تقریباً 65 برس ہے۔ بکر نے اس کی شادی کردی۔ بچی اب اس سے پردہ بھی نہیں کرتی او ریہ بزرگ تنہائی میں ا س کے گھر آتے جاتے ہیں لوگوں کے منع کرنے کے باوجود جواب میں یہ کہتے ہیں کہ میں نامرد ہوں او رباز نہیں آتے۔ کیا ایسا آدمی کسی جماعت کا امیر یا امام بن سکتا ہے؟
ایک لڑکا آٹھویں جماعت میں فیل تھا۔ دسویں جماعت کے امتحان کے لیے رشوت دے کر پیپر حل کروائے اب وہ ایک گورنمنٹ پرائمری سکول میں استاد ہے (1) وہ اپنے اس فعل پر نادم ہے لہٰذا یہ رشوت والا گناہ کیسے دور کیا جاسکتا ہے ؟ (2) کیا اس کی تنخواہ حرام ہوگی؟
حقوق العباد کے بارے میں آتا ہے کہ جب تک بندہ معاف نہ کرے اللہ تعالیٰ بھی معاف نہیں کرے گا۔ اب اتنی طویل زندگی میں ایک آدمی کو یہ پتہ نہیں ہوتا کہ اس نے کس کس کی چغلی کھائی ہے۔ کس سے لڑائی کی ہے وغیرہ وغیرہ۔ اگران تمام باتوں کی بذریعہ اخبار معافی مانگ لی جائے تو کیا یہ حق ادا ہوجائے گا؟
اگر کوئی آدمی مرتے وقت اپنی اولاد وغیرہ کو وصیت کرجائے کہ فلاں شخص میرا جنازہ نہ اٹھاوے او رنہ ہی مجھ پر نماز پڑھے تو کیا ایسی وصیت درست ہوگی او راسے پورا کرنا ضروری ہوگا؟
کیا جھوٹی کہانیاں (جو کہ مختلف دائجسٹوں وغیرہ میں شائع ہوتی ہیں) پڑھنا جائز ہے کہ نہیں؟
کیاعورت کا بال کٹوانا جائز ہے؟ یاد رہے کہ عورت صرف اپنے خاوند کی خوشنودی کے لیے ایسا کرلے؟
عورت کے لیے ناخن پالش لگانے کا کیا حکم ہے؟
جواب تعاقب از حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ بعنوان (ناخن پالش کے فتویٰ پر چند اعتراضات کا جائزہ)
اسلام میں ذات پات کی کوئی تقسیم ہے؟ نیز پیشے کی بناء پر اسلام میں عزت و شرف و ذلت و رسوائی ہے
کیا رشتہ داری کے لیے برہمن اور اچھوت اور شودر کا تصور اسلام دیتا ہے؟ اگریہ سب کچھ اسلام میں نہیں تواہل حدیثوں میں یہ امراض کیوں ہیں؟
ایسے تمام معاملات جو غیر شرعی ہوں، ان میں والدین کا حکم مانا جائے یا نہ؟
مقام خاص کی بدنظری، بوس کنار،زنا، لفاطت کیا یہ صرف حقوق اللہ میں داخل ہیں یا حقوق العباد میں؟ کیونکہ متعلقین سے معاف کرانا فتنہ کا باعث ہے۔
میرا بھتیجا جو 15 سال کا ہے نماز باقاعدگی سے نہیں پڑھتا کوئی دعا یا دم بتائیں جو اس پر اثر انداز ہو؟
شادی میں لین دین ، اساتذہ کا شاگرد سے معاوضہ اور تحائف کی امید او رمال پر نظر کا ہونا۔ ان چیزوں کا شرعی حکم درکار ہے؟
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
(31) نکاح او راس کے متعلقات
حضرت عائشہؓ کا نکاح صحاح ستہ وغیرہ کتب میں درج ہے کہ سات سال کی عمر میں ہوا اور 9 سال کی عمر میں رخصتی ہوئی۔ کیا یہ صحیح ہے؟
کسی عورت کا کہنا کہ میرا خاوند میرا سارا دودھ پی لیتا ہے ۔ میرا بچہ بھوکا رہتا ہے۔ میرا نکاح باطل ہوا ہے کہ نہیں؟
شغار کا نکاح یعنی وٹہ سٹہ کا نکاح جائز ہے یا نہیں؟ او رجانبین سے مہر بھی مقرر کیا گیاہے
(32) جہاد و قتال
موجودہ زمانے میں جہاد سب پر فرض ہے یا نہیں؟ ’’اگر ہے تو کیااس کے لیے کوئی شخص ساری زندگی اس میں وقف کرسکتا ہے؟‘‘
خلیج عرب میں امریکہ اور اس کے حواری ممالک کی افواج کئی سال قبل عراق کویت جنگ کے حوالے سے آئی تھیں او ران کی آمد کا مقصد صرف سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کا تحفظ اور دفاع بتایا گیا تھا او راب امریکی اتحادی افواج عراق پر قبضہ کرچکی ہیں نیز اسرائیل نے مستقبل کے ’’عظیم تر اسرائیل‘‘ کےنقشہ میں مدینہ منورہ کو بھی اس کا حصہ دکھایاہے جبکہ حدیث میں ہے’’جزیرہ عرب سے یہود و نصاریٰ ‘‘ کو نکال دو‘‘ کیا خلیج میں امریکی افواج کی موجودگی اس ارشاد مقدس کی صریح خلاف ورزی نہیں؟
(33) ناچ، گانا، آلات موسیقی او ران کے متعلقات
مندرجہ ذیل احادیث جو گانے بجانے کے متعلق ہیں ان کی صحت کے بارے میں مطلع فرمائیں:
(1)ترمذی میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’گانا بجانے والیوں کی خرید و فروخت نہ کرو! نہ اس پیشہ کی تعلیم کرو۔
(2)نبیﷺ نے فرمایا: گانا دل میں اس طرح نفاق پیدا کرتا ہے جس طرح پانی کھیتی کواگاتا ہے آخر زمانہ میں کچھ لوگوں کو مسخ کرکے بندر اور خنزیر بنا دیا جائے گا عرض کی گئی کیاکلمہ توحید ، نماز اور حج بھی ادا کرتے ہوں گے تو پھر ان کے ساتھ ایسا معاملہ کیوں ہوگا؟ فرمایا وہ گانے بجانے کے آلات اور ناچنے گانے والیاں اپنا لیں گے اس لیے ان کی صورتوں کو مسخ کردیاجائے گا۔
گانا بجانا، ریڈیو، ٹی وی یاٹیپ ریکارڈ پر سننے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
کیا قوالی سننا اسلام میں جائز ہے یانہیں؟
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
(34) مسکرات و نشہ آور اشیاء او ران کا شرعی حکم
حقہ اور سگریٹ نوشی حلال ہے یا حرام؟
کیا حقہ اور سگریٹ نوشی اسلام میں حلال ہے یا حرام؟
چھالیہ، نسوار کھانا یا سگریٹ پینا شرعی لحاظ سے کیسا ہے؟
شیخ الحدیث حضرت مولانا حافظ بنیامین صاحب حفظہ اللہ نے ہومیوپیتھک میں الکحل کی وجہ سے دوائیوں کو استعمال نہ لانے کا مشورہ دیا ہے لیکن آج کل لوگوں کا رجحان ہومیو پیتھک کی طرف زیادہ ہے، اس کے بارے میں مزیدوضاحت چاہتا ہوں؟
کسی دوائی میں اگرالکحل کی آمیزش ہوتو ایسی دوائی کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟
(35) گناہ، جرائم اور ان کے متعلقات
کسی شخص کو اس کے گناہ یاد آئیں او راسے لذت محسوس ہو تو اسے کیا کرنا چاہیے؟ جب کہ وہ ان گناہوں سے توبہ کرچکا ہو؟
ہم نے اپنے لیےایک نیا مکان بنایاہے۔ وہاں پر بجلی لے جانا چاہتے ہیں۔ واپڈا والے ہم سے دس ہزار روپے بطور رشوت مانگ رہے ہیں۔کیا یہ گناہ ہے؟
کیاقاتل و مقتول دونوں دوزخی ہیں؟ اس لیےکہ مقتول کا ارادہ تھا کہ مجھے موقعہ ملا تو میں ماروں گا؟ لیکن اس کو موقعہ نہ مل سکا۔
چوہا مارنے کے لیے ایک آلہ (کڑکی یا پنجرہ) استعمال کیا جاتا ہے۔ بعض دوائیں گولیوں کی شکل میں ملتی ہیں کیا یہ دھوکا ہے کہ اس پر گناہ لازم آتا ہو؟
جو مسلمان خود کشی کرلے کیا وہ ہمیشہ جہنم میں رہے گا؟ جیسے نبی ﷺ نے فرمایا: ( من تردی من جبل فقتل نفسہ فھو فی نار جہنم خالدا مخلدا فیھا ابدا الخ)
عاق نامہ بوجہ نافرمانی کی اصل صورت کیا ہے؟
رمضان المبارک میں ہرنیک عمل کا ثواب ستر درجے بڑھ جاتا ہے کیا اسی طرح گناہ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔؟
ہمارے ملک میں بعض سنگین جرائم کے ثبوت کےلیے وعدہ معاف گواہوں پر اعتماد کرکے دوسروں کو سزا دی جاتی ہے تو کیا شرعی لحاظ سے وہ سزا کا مستوجب ہوگا یا نہیں؟
ایک آدمی نے امانت کے طور پر مدرسہ کے ریال تبدیل کرنے کے لیے مجھے دیئے اور وہ جیب تراش نے نکال لئے۔ منتظمین مدرسہ مجھ سے واپسی کا مطالبہ کررہے ہیں میں ایک غریب طالب علم ہوں میرے لیے شٍرعی حکم کیا ہے؟
ایک آدمی نے بھینس کے ساتھ زنا کیا ہے۔ آپ اس کے بارے میں بتائیں کہ اس کا کیا کیا جائے؟
گناہ اور جرم میں کیا فرق ہے؟ کیا گنہگار مجرم بھی ہوسکتا ہے او رمجرم گنہگار بھی؟
(الف) ایک شخص کی حقیقی بیٹی عمر تقریباً چھ سات سال ہے۔ رات کو باپ کے ساتھ لیٹی ہوئی تھی۔ باپ بُری نیت سے (شہوت کی نیت سے) اس کے جسم پر ہاتھ پھیرتا رہا۔ جس سے کپڑوں کے اندر ہی منی خارج ہوگئی۔ اس کی بیوی اس پر حرام ہوگئی یا نہیں۔ (ب) ایک شخص کی بیٹی عمر تقریباً 13؍14 سال ہے۔ بالغ نہیں ہے۔ باپ باہر سے گھر آتا ہے تو جب بڑی بچی ملتی ہے تو دل میں بُرا خیال آجاتا ہے کیااس وجہ سے اس کی بیوی اس پر حرام ہوگئی؟
بندہ شہد کا کاروبار کرتا ہے ۔ کسی شخص کا شہد لگاہوا چوری کرلیا گیا ۔اس شخص نے الزام لگا دیا کہ شہد تو نے چوری سے اتار لیاہے۔ میں نے اپنے بے گناہی کا ثبوت دینےکے لیے کوشش کی لیکن وہ نہ مانا اور زبردستی میری داڑھی مونڈھ ڈالی۔ ایسے شخص کے ساتھ مجھے کیا سلوک کرنا چاہیے؟
ڈاک خانے کا لفافہ یاپوسٹل ٹکٹ جو مہر لگانے کے بعد ردی نہ ہوا ہو۔ دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے یانہیں
ایک شادی شدہ نوجوان نے کسی دوسری منکوحہ عورت سے مراسم پیدا کرلیے او راس کے بطن سے دو بچیاں اس کے نطفہ سے پیدا ہوئیں لیکن اس کا خاوند انہیں اپنی سمجھتا ہے تو کیا (1)..... یہ بچیاں حلال ہیں یا حرام؟ (2)...... اس نوجوان کی اپنی اہل کتاب سہیلی سے شادی ہوسکتی ہے؟ (3).... شرعاً اس نوجوان کی کیا سزا ہے؟ سہیلی کی کیا سزا ہے؟ او ران بچیوں کے متعلق اسلام کیا کہتا ہے؟
جو گناہ تصوراتی طور پر سرزد ہو او رعملاً اس کا ارتکاب نہ ہواہو۔ کیا وہ قابل گرفت ہے؟
کیا خاوند اپنی بیوی کے مادر زاد منہ میں ڈال سکتا ہے۔ اگر یہ گناہ کسی سے ہوجائے تو اس کے ازالے کا طریقہ کیا ہے؟
ایک نوجوان کو کسی غیر محرم مسلمان عورت سے محبت ہوگئی مگر بُری نگاہ سے نہیں بلکہ پاکیزہ جائز طریقے سے نکاح کا خواہاں ہے۔ تو کیا بندہ کا یہ فعل غیر شرعی تو نہیں؟
ایک لڑکا جس کی عمر 12 یا 14 سال ہے، اس نے کسی بکری سے بُرا فعل کرلیا ہے جب کہ بکری چند روز تک بیانے والی ہے۔ اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
تنگ کرنے والی بلی کومارنا جائز ہے؟
ایک شخص نے ایک سانپ کو زندہ آگ میں جلا دیا۔ بعد میں اسے پتہ چلا کہ شریعت میں اس طرح کے فعل سے منع کیا گیاہے۔ اب اس عمل کا کفارہ کیا ہوگا؟
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
(36) متعلقات خواب اور تعبیر الرؤیا
میں نے خواب دیکھا جس میں پہلے کچھ لوگوں کے چہرے دیکھے، پھر ایک سبز طوطا جسکے منہ میں زردی مائل سرخ رنگ کا مرغی کا چوڑا جوطوطے سے چھوٹنے کی کوشش میں ہے مگر طوطا بلند ہوتے دیکھا؟
نبی پاکﷺ کی زندگی میں یا بعد میں کسی صحابی نے آپﷺ سے کوئی مسئلہ دریافت کیا ہو؟ نیز ایسے ہی صحابی، تابعی یا کسی عام امتی نے حضورﷺ سے خواب میں مسئلہ دریافت کیا ہو ہمارے لیے حجت ہوسکتا ہے؟ اس کی شرعی حیثیت کیا ہوگی؟
مرنے والے کا دنیا والوں کےساتھ رابطہ ختم ہوجاتا ہے کیااسکا خواب میں آنا اور اچھے یا بُرے حال میں دیکھنا حقیقتاً کوئی اہمیت رکھتا ہے یازندہ لوگوں کے بارے میں خواب میں خیالات کا اظہار بھی کرتا ہے؟
خوابوں کی تعبیر کیسے معلوم کی جائے؟ کیا اس کے متعلق قرآن و حدیث میں کوئی راہنمائی ہے؟ اگر اس موضوع پر کوئی صحیح کتاب ہو تو اس کا نام تحریر فرمائیں؟
اُمہات المؤمنین میں سے کسی کی امتی کو خواب میں زیارت ہوسکتی ہے یا نہیں؟ جیسا کہ حافظ عبدالمنان وزیرآبادی مرحوم کے متعلق واعظین بیان کرتے ہیں کہ انہیں حضرت عائشہؓ کی زیارت ہوئی تھی۔ کیا عقلاً نقلاً اس طرح کا واقعہ پیش آسکتا ہے یا نہیں؟
نبی پاکﷺ کا خواب میں ملنا کیساہے۔ کسی نیک متقی بندے کو زیارت ہوسکتی ہے یا نہیں جبکہ کئی امامان دین اس کے خلاف ہیں؟
کیا نبی کریمﷺ کی خواب میں زیارت ممکن ہے؟ اور جب کہ ہماری زبان غیر عربی ہے۔ ہم حالت خواب میں آپﷺ سے کس طرح گفتگو کریں گے؟
(37) موت اور اس کے متعلقات
اچانک موت جس سے اللہ کے نبیﷺ نے پناہ مانگی ہے اگر کوئی نیک آدمی اچانک حادثہ میں فوت ہوجاتا ہے تو ایسی موت شہاد ت کی موت تصور کریں گے یا کہ بُری موت ہے؟
 
Top