عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
روز مرہ کی زندگی میں خواتین کو بہت سارے خصوصی مسائل کاسامنا کرنا پڑتا ہے جن میں سے بیشتر کاتعلق نسوانیت کے تقاضوں،عبادات اور معاشرتی مسائل سے ہوتا ہے۔ عموماً خواتین ان مسائل کوپوچھنے میں جھجک محسوس کرتی ہیں جبکہ ان مسائل کا جاننا پاکیزہ زندگی گزارنے کے لیے انتہائی ضروری ہے ۔کیونکہ پاکیزگی او رطہارت کسی بھی قوم کا طرۂ امتیاز ہے۔ معاشرے اور خاندان میں عورت کی اہمیت او رمقام مسلمہ ہے۔ اگر آپ معاشرہ کو مہذب دیکھناچاہتے ہیں تو عورت کومہذب بنائیں۔زیر نظر کتاب فتاوی المرأة کا اردو ترجمہ ہے جو سعودی عرب کے کبار علماء و مفتیان کرام شیخ ابن باز، شیخ محمدبن صالح العثیمین ، شیخ عبد اللہ الجبرین کے فتاویٰ کا مجموعہ ہے جسے طباعت کے عالمی ادار ے دار السلام نے ترجمہ کروا کے حسن طباعت سے آراستہ کیا ہے۔ یہ کتاب تمام مسلمان گھرانوں کی اہم ضرورت ہے او ر خواتین کے لیے گراں قدر تحفہ ہے ۔ اللہ تعالیٰ مولاناعبد المالک مجاہد او ر رفقاء کی جہو دکو شرف قبولیت سے نوازے۔(آمین) (م۔ا)
Last edited: