عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف کا نام
ناشر
مملکت سعودی عرب کو اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق بخشی ہے کہ اس نے کبار علما کا ایک مستقل بورڈ قائم کر رکھا ہے جو مختلف فتاوٰی جات کے ذریعے پوری دنیا کے مسلمانوں کی رہنمائی کے فر ائض سرانجام دے رہا ہے۔ شیخ ابن باز جب حیات تھے وہ اس بورڈ کے سربراہ تھے اس کے علاوہ ان کا ساتھ الشیخ عبدالرزاق عفیفی اور متعدد معتبر علمائے کرام دیتے تھے۔ ان فتاوٰی جات کی اہمیت کے پیش نظر ادارہ دار السلام نے ان کو اردو قالب میں پیش کیا ہے جس کو ہم ’کتاب و سنت ڈاٹ کام‘ پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ کتاب کو دو جلدوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلی جلد کا اردو ترجمہ مولانا عبدالرحمٰن کیلانی نے کیا ہے جس میں عقیدہ، طہارت، نماز، زکوٰۃ، روزے، حج، نکاح و طلاق، رضاعت اور لباس وغیرہ جیسے موضوعات پر سوالات کے کتاب و سنت کی روشنی میں جوابات دئیے گئے ہیں۔ جبکہ دوسری جلد کا ترجمہ کرنے کی سعادت محترم عطاء اللہ ساجد کو حاصل ہوئی ہے اور نظر ثانی کے فرائض مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوری نے ادا کیے ہیں۔ پہلی جلد میں عقیدہ پر بہت تھوڑے فتوے شامل کیے گئے تھے اس لیے اس کمی کو دوسری جلد میں پورا کیا گیا ہے اور عقیدے کے بہت سے سوالات کے جوابات شامل کیے گئے ہے خصوصاً مسئلہ تکفیر پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔ علاوہ ازیں متعدد فرقوں اور بدعات سے متعلق بھی فتوے شامل کتاب ہیں۔(ع۔م)
اس کتاب فتاوی بن باز رحمہ اللہ جلد1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب فتاوی بن باز رحمہ اللہ جلد2 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
فتاوی بن بازرحمہ اللہ
مصنف کا نام
عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور
تبصرہ

Last edited: