• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فتاوی علماء اھل حدیث میں تحریف قرآن کا الزام سچائ یا کتابت کی غلطی¿¿¿

شمولیت
جنوری 19، 2017
پیغامات
82
ری ایکشن اسکور
33
پوائنٹ
40
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!!
آج ہی ایک پوسٹ پڑھی جس میں یہ لکھا گیا ھے کہ فتاوی علماء اھل حدیث میں ایک آیت لکھی گئ ھے جو کہ غلط ھے اور الزام تحریف قرآن کا ھے مجھے کتاب نہیں مل رہی اس لیے کوئ بھائ اسکا تسلی بخش جواب دے.
جزاک اللہ خیر
 

اٹیچمنٹس

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یہ کتابت کی ہی غلطی معلوم ہوتی ہے.
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
یہ کتابت کی غلطی ہی معلوم ہوتی ہے!
کیونکہ جس لفظ کا اضافہ ہوا ہے، وہ''إن'' کا عمومی استعمال تاکید کے لئے ہوتا ہے،
اس سے آیت کے حکم اور مفہوم میں فرق نہیں آتا،
اور نیچے ترجمہ بھی پڑھیں تو معلوم ہو گا کہ ترجمہ میں حرف تاکید یعنی ''ان'' کا مفہوم شامل نہیں!
مزید کے قرآن میں الذین سے قبل کئی جگہ ''إن'' کا تاکید کے لئے آیا ہے!
مثلاً :
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنْذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنْذِرْهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ (سورة البقرة 06)
بے شک جو لوگ انکار کر چکے ہیں برابر ہے انہیں تو ڈرائے یا نہ ڈرائے وہ ایمان نہیں لائیں گے (ترجمہ احمد علی لاہوری)
جو لوگ کافر ہیں انہیں تم نصیحت کرو یا نہ کرو ان کے لیے برابر ہے۔ وہ ایمان نہیں لانے کے (ترجمہ فتح محمد جالندھری)
اس ترجمہ میں دیکھیں، کہ ایک ترجمہ میں تاکید کا مفہوم ترجمہ میں شامل ہے، جبکہ دوسرے میں تاکید کا مفہوم ترجمہ میں شامل نہیں!
لیکن دونوں تراجم میں آیت کا حکم و مفہوم ایک ہی ہے!
یعنی کہ اس ''إن'' کےحرف سے مفہوم میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہو رہی، تو اس حرف کو دانستہ کسی مقصد کے لئے شامل کرنا بعید از قیاس ہے!
دوم کہ قرآن مجید میں (شاملہ کی سرچ کے مطابق) 84 بار
''إِنَّ الَّذِينَ'' کے الفاظ آئے ہیں، لہٰذا کاتب کے قلم کا ''الَّذِينَ'' کے جگہ ''إِنَّ الَّذِينَ'' کو سبقت لے جانا قرین از قیاس ہے!

شیوخ سے التماس ہے کہ کہ کوئی خطا ہو تو اصلاح فرمائیں! جزاک اللہ ۔
 
Last edited:
شمولیت
جنوری 19، 2017
پیغامات
82
ری ایکشن اسکور
33
پوائنٹ
40
جزاک اللہ خیرا ابن داود بھائ
لیکن اس غلطی کو صحیح کرنا چاھیے اسکی اصلاح کی جائے.اللہ کمی کوتاہی معاف فرمائے آمین
 
Top