فہرست (سوالات) [فتاوی مکیہ]
سوال:1۔ کیا رمضان المبارک میں عمرہ کی فضیلت سے متعلق کوئی حدیث وارد ہوئی ہے؟
سوال:2۔کیا مکۃ المکرمہ میں رہ کر رمضان المبارک کے روزے رکھنے کی فضیلت میں کوئی حدیث آئی ہے؟ اسی طرح کیا کثرت طواف کی فضیلت میں بھی کوئی صحیح حدیث مروی ہے؟
سوال:3۔ جو شخص اپنے سفر حج و عمر میں ایسے سامان لہوولعب لے جائے جو شرعاً حرام ہوں تو اس کا کیا حکم ہے۔؟
سوال:4۔اضطباع کب کیا جائے؟میقات ہی سے یا طواف قدوم شروع کرتے وقت۔ نیزکیا اپنے دونوں کندھوں کو طواف کی دونوں رکعتیں پڑھنے سے پہلے ڈھکے گا یا بعد میں۔ نیز اضطباع صرف طواف میں مشروع ہے یا طواف اور سعی دونوں میں اور اگر کسی نے اضطباع چھوڑ دیا تواس کا کیا حکم ہے؟
سوال :5۔کیا آبِ زمزم پینے کی فضیلت میں صحیح احادیث آئی ہیں اور وہ حدیثیں کیا ہیں؟ اور کیا زمزم کا پانی پیتے وقت کوئی دعا مشروع ہے؟دوسرے شہروں میں اسے منتقل کرنا جائزہے کہ نہیں، اور کیا اس سے نجاست کا ازالہ اور غسل جنابت کیا جاسکتا ہے۔؟
سوال:6۔جو شخص حجر اسماعیل کے اندر سے طواف کرے کہ حجر اسماعیل اس کے دائیں اور کعبۃ اللہ اس کے بائیں ہو تو اس کے اس طواف کا کیا حکم ہے؟
سوال:7۔خانہ کعبہ کے پردے کو پکڑ کر لٹکنے اور اس سے چمٹنے کا کیا حکم ہے؟
سوال:8۔ہمارے لئے اس جگہ کی تحدید فرمائیں جہاں طواف کی دو رکعتیں پڑھی جاتی ہیں؟
سوال:9۔ طواف قدوم کے ابتدائی تین چکروں میں جو رمل کیا جاتا ہے(یعنی اکڑ کر ہلکی دور لگائی جاتی ہے) یہ مردوں کے ساتھ خاص ہے یا کہ مرد و عورت دونوں کے لئے عام ہے اور رمل پورے چکر کو شامل ہے یا کہ چکر کے بعض حصے کو؟
سوال:10۔طواف وسعی کے دوران دو یا ان سے زیادہ لوگوں کا آپس میں علمی بحث و مباحثہ کرنا کیسا ہے؟
سوال:11۔طواف وسعی کے ہر چکر کے لئے الگ الگ دعا کا اہتمام کرلینا کیسا ہے؟ نیز مطوف کے پیچھے بلند آواز سے دعاؤں کا پڑھنا کیسا ہے جس میں مرد عورتیں دونوں شامل ہوتے ہیں جبکہ اس آواز کی وجہ سے طواف کرنے والوں اور نمازیوں کو تشویش ہوتی ہے؟
سوال:12۔رکن یمانی اور حجر اسود کے درمیان کون سی دعا طواف کرنے والوں کے لیے مشروع ہے۔؟
سوال نمبر :13۔ملتزم پر ٹھہرنےکا کیاحکم ہےاگر وہاں ٹھہرنا مشروع ہے تو اس جگہ کون سی دعا مستحب ہے اور بالتحدید کعبہ شریف کا کون سا حصہ ملتزم ہے؟
سوال:14۔صفا اور مروہ کے پاس کون سا ذکر اور دعا مشروع ہے؟ کیا وہاں پر دُعا اور تکبیر کہتے ہوئے دونوں ہاتھ اٹھائےجائیں گے؟(اگر ہاں تو) اس کا طریقہ کیا ہے؟ صفا او رمروہ پر کتنی مقدار چڑھنا کافی ہوگا؟ کیا عورتیں یا جس کے ساتھ عورتیں ہوں دونوں سبز نشانات کے درمیان ان کا دوڑنا صحیح ہے؟کیاسعی کے دوران کوئی خاص دعا مشروع ہے نیزدونوں سبز نشانات کے درمیان دوڑنے کی حکمت کیاہے؟
سوال:15۔کیا یہ جائز ہےکہ سعی سے فارغ ہونے کے بعد ہم اپنے بالوں کو مروہ ہی پر کٹا لیں؟ کیا سر کے بعض حصے کا حلق و قصر کافی ہے اور جو گنجا ہو یا اپنا سر اس سے قبل منڈا چکا ہو اسے کیا کرنا چاہیے؟کیا طواف سعی کرنے والوں کو اجازت ہے کہ اگر سعی و طواف کے دوران تھک جائیں تو بیٹھ کر آرام کرلیں؟ حلق و تقصیر میں کون سا عمل افضل ہے؟ دلیل سے بیان فرمائیں؟
سوال:16۔حرم شریف میں امام کے قریب رہنا نماز ی کے لیے افضل ہے کہ بالائی منزلوں میں؟ اور مطاف میں اذان سے آدھا گھنٹہ یا اس سے بھی زیادہ پہلے ہم دیکھتے ہیں کہ صف اوّل کے خواہشمند اور سبقت لے جانے والے لوگ (آکر بیٹھ جاتے ہیں) جب کہ ان کے اس طرح بیٹھنے سے طواف کرنےوالوں کو تنگی ہوتی ہے۔ اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟
سوال :17۔قراءت امام کی متابعت کی غرض سے رمضان المبارک میں تراویح کے اندر مقتدیوں کا مصحف لے کر کھڑے ہونا کیسا ہے؟
سوال:18۔ اگر عورت حالت حیض و نفاس میں(حج و عمر کی) نیت کرتی ہے تو اسے کیا کرنا چاہیے اور اگر احرام باندھنے کے بعد یا طواف کرلینے کے بعد حیض آجائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
سوال:19۔ حائضہ عورت کا داخلہ مسجد میں جائز ہے یا کہ نہیں؟
سوال:20۔ غیر معتکف کے لئے مسجد حرام میں کسی ایسی جگہ کا متعین کرلینا کیسا ہے جہاں رمضان المبارک کے پورے مہینے نماز پڑھے، ساتھ ہی ساتھ وہ حرم کے ستون کے پاس بستر و تکیہ وغیرہ بھی رکھے رہتا ہے؟
سوال:21۔جو شخص سعی کو طواف پر مقدم کردےاس کا کیا حکم ہے؟ اسی طرح اس شخص کا کیا حکم ہے جو سعی مردہ سے شروع کرکے صفا پر ختم کرتا ہے؟
سوال:22۔ صفا اور مروہ پر یا مطلقاً دعا کے بعد اپنے چہرے پر ہاتھوں کا پھیرنا کیسا ہے؟
سوال:23۔چونکہ تراویح کے دوران عورتوں کو طواف سے روکا جاتا ہےتو کیا مردوں کے لیے تراویح پڑھتے رہنا افضل ہے یاکہ طواف کرنا؟
سوال:24۔معتمر کے لیے نفلی نمازیں افضل ہیں یا کہ نفلی طواف؟
سوال:25۔آخری عشرہ (حرم شریف کے اندر)وتر دوبارہ پڑھی جاسکتی ہے اور میری خواہش ہوتی ہے کہ امام ساتھ پوری نماز پڑھنے کی فضیلت حاصل ہو۔ پھر ایسی صورت میں ہم کیا کریں؟ نقض وتر (یعنی وتر کو توڑ کر شفیع بنانے ) کا ثبوت؟
سوال:26۔ہم دیکھتے ہیں کہ بعض نمازی حرم شریف میں قدرت کے باوجود عین کعبہ کی طرف متوجہ نہیں ہوتے۔اس کا کیا حکم ہے؟
سوال :27۔جو شخص حرم میں تھا اور کعبہ شریف کو نہ دیکھ سکنے کی وجہ سے نمازیوں کی طرح اپنا رخ کرکے نماز ادا کرلی لیکن نماز ختم ہونے کے بعد معلوم ہوا کہ ان کا رخ عین کعبہ کی طرف نہیں تھا تو ان لوگوں کی نمازوں کا کیا حکم ہے؟
سوال:28۔ کیا قنوت وتر کی دعا سے ثابت ہے؟ دعائے قنوت رکوع سے پہلے ہےیا بعد میں اور کیا قنوت وتر اور اسی طرح عام دعاؤں میں ہاتھ اٹھایا جائے گا؟
سوال:29۔ مسجد حرم میں نمازی کے آگے سے گزرنا کیسا ہے؟خواہ گزرنے والا مرد ہو یا عورت اور خواہ نمازی فرض اداکررہا ہو یا نفل پڑھ رہا ہو، خواہ مفرد ہو یا مقتدی ؟
سوال:30۔جو عورتیں رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرتی ہیں ان کے لیے افضل گھروں میں نماز پڑھنا ہے ہے یا مسجد حرام میں؟ خواہ یہ فرض نمازیں ہوں یاتراویح۔ (سائل کی مراد گھروں سے ان کی جائے قیام ہے)
سوال :31۔دعائے ختم القرآن نماز کے اندر مشروع ہے کہ نہیں؟
سوال:32۔قرآت قرآن کریم کا ایصال ثواب مُردوں یا زندوں کے لیے کیا جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟
سوال :33۔ نماز (قیام اللیل) کے دوران مسجد حرام میں حلقہ بنا کر بیٹھ کر بات چیت کرنا، ہنسی مذاق کرنا او رکھانا پینا کیسا ہے ؟
سوال :34۔ رمضان المبارک یا غیر رمضان المبارک میں عمرہ کرنے والوں پر طواف وداع واجب ہے یا نہیں اور اس بارے میں احتیاط کیا ہے؟
سوال:35۔احرام کی دو رکعتوں سے متعلق اگر کسی فرض نماز کا وقت نہیں ہے تو کیاآپﷺ سے کوئی خاص نص وارد ہے؟
سوال:36۔جو شخص رمضان المبارک میں عمرہ کے بعد چند دن مکۃ المکرمہ میں مقیم رہا اس کے حق میں تکرار عمرہ افضل ہے یاکہ ایک عمرہ کے بعد بار بار طواف کرتےرہنا۔اسی طرح ایام حج میں اس کے لئے کیا افضل ہے؟
سوال:37۔جو شخص حج و عمرہ کے لیے آیا اور مکۃ المکرمہ کی دوسری مساجد میں بھی نمازیں ادا کرتا ہے تو کیا اسے وہی زیادہ اجر حاصل ہوگا جو مسجد حرام میں نماز پڑھنے سے حاصل ہوتا ہے؟
سوال:38۔آپ ہمارے ان اماموں اور مؤذن بھائیوں کو کیا نصیحت فرماتے ہیں جو وزارۃ الحج والاوقاف اور جماعت مسجد کی موافقت کے بغیر کسی کو اپنا قائم مقام بنا کر سفر پر جاتے ہیں اور یہ بھی معلوم رہے کہ بسا اوقات ایسے شخص کے ذمہ یہ کام سونپا جاتا ہے کہ جو اس کا اہل نہیں ہوتا۔ اسی طرح بعض ملازمین و کارکنان حکومت بغیر اجازت کے اپنے ذمے کا کام چھوڑ کر طلب ثواب اور نماز کی فضیلت کے حصول اور عمرہ کی غرض سے چلے جاتے ہیں؟
سوال: 39۔ جب ہم نے قرآن پاک ختم کرلیا تو کیا ہمارے لیے دعائے ختم القرآن مشروع ہے؟ نیز شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ کی طرف دعائے ختم القرآن کی نسبت کہاں تا صحیح ہے۔؟
سوال:40۔ اگر کوئی شخص مسعی کے پیچھے کی گئی توسیع میں نماز پڑھتا ہے تو کیا اس کا اجر مسجد حرام میں نماز پڑھنے والے کے برابرہے؟
سوال : 41۔اس عورت کا کیا ہے جو مکۃ المکرمہ پہنچنے کے بعد حائضہ ہوگئی اور اس کے اہل و عیال مکہ سے سفر سے کرنا چاہتے ہیں۔کیاوہ لوگ اس کا انتظار کریں یا سفر کر جائیں؟خواہ سفر کی مسافت قصر کی ہو یا اس سے کم؟
سوال:42۔مکۃ المکرمہ میں شدت ازدھام کی وجہ سے اگر نمازی زمین پر سجدہ نہ کرسکے تو اس کا کیا حکم ہے؟
سوال :43۔حالت احرام میں عورت کا سونے کی انگوٹھی وغیرہ پہننا کیسا ہے جبکہ بسا اوقات غیر محرم کے سامنے اسے (مجبوراً) ظاہر بھی کرتی ہے۔
سوال:44۔مطاف میں ازدھام کی صورت میں عورت کا نفلی طواف کرنا افضل ہے یا مردوں سے دور رہ کر دوسری عبادات میں مشغول رہنا؟
سوال: 45۔اجنبی مردوں کی موجودگی میں حج و عمرہ کرنے والی عورت کا چہرہ کھلا رکھنا کیسا ہے؟
سوال : 46۔حالت احرام میں عورت کے لیے برقعہ اور نقاب پہننے کا کیا حکم ’
سوال :47۔ کچھ لوگ امام کےسا تھ گیارہ رکعت پڑھ کر الگ ہوجاتے ہیں یہ کہتے ہوئے کہ اللہ کے رسولﷺ رمضان یا غیر رمضان میں گیارہ رکعت سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے؟
سوال : 48۔آپ ایسے شخص کو کیا نصیحت فرماتے ہیں جو اجروثواب کی غرض سے مکہ جاتا ہے لیکن حرم شریف آتے جاتے اس کی عورتیں پردہ وغیرہ کا لحاظ نہیں کرتیں اور اس پر وہ ان کی نگرانی بھی نہیں کرتا؟
سوال :49۔مسجد حرام میں بچوں کے ساتھ لے جانا کیسا ہے جبکہ اس سے نمازیوں اور تلاوت کرنے والوں کو تشویش ہوتی ہے؟
سوال :50۔ ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے سے آپ عام مسلمانوں اور خاص طور پر عمرہ کرنے والوں کو کیا نصیحت فرماتے ہیں؟