• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فتنے اور فرقے علماء سوء پیدا کرتے ہے !!!!

عبداللہ کشمیری

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 08، 2012
پیغامات
576
ری ایکشن اسکور
1,656
پوائنٹ
186
حقیقت یہ ہے کہ فرقہ اور فتنہ پیدا کرنا نہ تو کسی جاہل آدمی کا کام ہے اور نہ کوئی سیدھا سادہ عالم ہی یہ کام انجام دے سکتا ہے ، یہ کام ہوتے ہے نہایت ہئ زہن چالاک اور عیار و مکار علماء سوء کے ۔ وہ لوگوں سے اپنی پرستش کرانے کی خاطر اور اپنی پیری مریدی کی خاطر اپنے حلوے مانڈے نذرانے اور بڈے بڈے مفادات کی خاطر طرح طرح کے عقیدے گھڈتے ہے طرح طرح کے مسائل ایجاد کرتے ہیں ، طرح طرح کے فتوے جاری کرتے ہیں ۔ طرح طرح کے رسوم و رواج کو فروغ دیتے ہیں ۔ اور اسی طرح وہ اپنے حمایتیوں مریدوں اور متبعین کا ایک گروہ اور ایک جماعت تیار کرلیتے ہیں ۔ اور پھر یہ سلسلہ آہستہ آستہ دراز سے دراز تر ہوتا چلا جاتا ہیں ۔ اور پھر جس فرقے ، گروہ کے قائد اور سرکردہ لوگ جتنے زیادہ عیار مکار چالاک دجل و فریب کے ماہر اور مکرو فریب کے جال میں سیدھے سادے بھولے بھالے عوام کو پھسانے والے ہوتے ہے ۔ اتنے ہی زیادہ اس گروہ کی تعداد تیزی سے بڈھتی چلی جاتی ہے ۔ دنیاوی اعتبار سے یہ گروہ کافی قامیاب نظر آتا ہے ۔ اعدادی اعتبار سے سے بھی ہر طرف ان کا غلبہ نظر آتا ہے ۔ لیکن حقیقی معنوں میں اس گروہ کی حیسیت خس و خاشاک کوڈے کچرے کت ڈھیر سے زیادہ کی نہیں ہوتی اسلام اور اللہ کے رسول ﷺ اس قسم کے گروہ اور اس قسم کے مکار و عیار علماء کو کس نگاہ سے دیکھتے ہے ۔ اور ان کے متعلق کیا فتویٰ صادر کرتے ہیں زیر کی احادیث اس پر روشنی ڈالتی ہے :::

۱۔ ترجمہ : میرے بعد ایسے امام ہونگے جو میری راہ پر نہیں چلیں گے اور نہ میری سنتوں پر چلیں گے بلکہ ان مین ایسے ایسے لوگ پیدا ہوں گے جن کے جسم ضرور انسانوں کے ہوں گے لیکن ان کے دل شیاطین کے ہوں گے ۔۔ ( مسلم )

۲۔ ترجمہ : ثوبان ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : مجھے اپنی امت پر سب سے زیادہ گمراہ اماموں کا خوف ہے اور جس وقت میری امت میں تلوار رکھ دی جائے گی تو ان سے قیامت تک نہ اٹھائی جائے گی ( ابو داؤد،ترمذی ) :::

۳۔ ترجمہ : ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ۔ آخری زمانہ میں ایسے لوگ نکلیں گے جو دین کے ساتھ دنیا کو طلب کریں گے ۔ نرمی ظاہر کرنے کے لئے لوگوں کے لئے بھیڑ کی کھال پہن لیں گے ان کی زبان شکر سے زیادہ شیریں ہوگی اور ان کے دل بھیڑیوں جیسے ہوں گے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کیا وہ میرے ساتھ مغرور ہوتے ہے اور کیا وہ مجھ پر جراَت کرتے ہے میں اپنی زات کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں ان لوگوں پر ایسا فتنہ مسلط کروں گا جو عقلمند آدمی کو حیران کردے گا ( ترمذی ) !!

اللھم ارنا الحق حقا وارزقنا اتباعہ وارنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابہ
 
Top