• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فجر اور عصر کے علاوہ دیگر نمازوں کے بعد مسنون اذکار نہیں پڑھنے چاہئیں؟

شمولیت
جون 21، 2019
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
41
شیخ یونس رحمہ اللہ اپنی شرح بخاری میں فرماتے ہیں کہ امام بخاری کا... باب الذکر بعد الصلاۃ کے عنوان سے ترجمۃ الباب قائم کرنے کا مقصد: ان فقہاء کا رد ہے جو یہ کہتے ہیں کہ فرض اور سنت نمازوں کے درمیان اذکار کے ذریعے فصل کرنا مکروہ ہے. مطلب یہ کہ مختصر دعاء اور وہ بھی اپنی جگہ پر بیٹھے بٹھائے کرکے نوافل میں مشغول ہو جانا صحیح نہیں ہے. مولانا زکریا رحمۃ اللہ علیہ کے حوالے سے یہ بات بھی نقل کرتے ہیں کہ مسنون اذکار جو صحیح یا حسن حدیث سے ثابت ہوں، ان کا اہتمام فرض نمازوں کے بعد ہونا چاہیے انتہی. نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا متعدد احادیث میں دبر کل صلاۃ مکتوبۃ سے تعبیر کرنا اس امر کا متقاضی ہے کہ نماز فرض کے بعد مسنون اذکار ہوں. البتہ نفل کے بعد بھی کچھ دعاء و اذکار کرنا براءت اصلیہ کے قاعدہ کے مطابق درست ہے. لیکن اولی وہی ہے کہ کچھ اذکار کا اہتمام فرض نمازوں کے بعد بھی کر لیا جائے. واللہ اعلم.
IMG-20210516-WA0004.jpg
Screenshot_20210516-043511.jpg
 
Top