• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فرقہ بندیوں پردعوت فکر

شمولیت
جنوری 27، 2013
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
61
پوائنٹ
34
وعتصموابحبل اللہ جمیعا ولا تفرقوا
منفعت ایک ہےاس قوم کی نقصان بھی ایک
ایک ہی سب کانبی دین بھی ایمان بھی ایک
حرم پاک بھی اللہ بھی قرآن بھی ایک
کچھ بڑی بات تھی ہوتے جومسلمان بھی ایک
فرقہ بندی ہے کہیں اورکہیں ذاتیں ہیں
کیازمانے میں پنپنےکی یہی باتیں ہیں
[علامہ اقبال]
آج ھم اسلام کے دعویدار ھونے کے ساتھ فرقہ بندیوں اور گروہ بندیوں میں بٹے ھوۓ ھیں
کہیں مالکی، حنفی، شافعی، حنبلی، جعفری، ھیں
کہیں چشتی، قادری، نقشبندی، اور سہروردی،
تو کہیں بریلوی، دیوبندی، وہابی، جماعتی، اسراری، عثمانی، مسعودی اور توحیدی
کہیں رضوی، تبلیغی، عطاری، حیاتی اور مماتی
بیان کردہ چند فرقوں کے نظریات اور مسائل ایک دوسرے سے بالکل مختلف ھیں جو ان فرقوں کے لیڈروں کے اقوال و ملفوظات سے اخذ کیۓ گیۓ ھیں
ان اقوال و ملفوظات سے میں اور آپ اختلاف کر سکتے ھیں لیکن کیاکوئ مسلمان اللہ کی کتاب (قرآن) اور رسول اللہ صلي الله عليه وسلم کے اقوال و افعال (احادیث) سے اختلاف کرسکتا ھے؟
تو کیوں نہ ھم سب اکٹھےھو کر اللہ کی رسی (قرآن اور حدیث) کوتھام لیں فرقہ بندیاں ختم کردیں
 
T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
حبل اللہ سے مراد صرف قرآن ہے ہاں حدیث اس کی وضاحت کرتی ہے۔ ہم نام نہاد اہلِ حدیث نے بھی تو '' محمدی '' ہونے کا دعوٰی کیا ہے۔ کیوں کہ جن احادیث کو ہم نہیں مانتے ان کو دوسرے مانتے ہیں اور جن کو ہم مانتے ہیں ان کو وہ نہیں مانتے ۔ اس میں تو ہم سب شریک ہیں۔ اور ہم سب کی اس جرم میں آخرت میں اللہ کے دربار میں سخت پکڑ ہو گی۔ مجھے سمجھ نہیں آتی اگر ایک مسلمان قرآن کے احکامات پر عمل کرتا ہو مگر فروعی مسائل میں جن کی حیثیت اصول کی نہیں کسی امام کی پیروی کرتا ہو تو کون سا '' فرقہ '' وجود میں آ جاتا ہے۔ کیا ہم امام بخاری کی کہی ہوئی بات آنکھے بند کر کے نہیں مانتے ؟
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463

محترم بھائی!
احادیث کی تحقیق کے لیے ہر دور میں محدث موجود رہے ہیں۔اہل حدیث کا معیار صحیح احادیث ہے۔
صحیح حدیث اور صرف قرآن و حدیث پر چلنا جرم تو نہیں ، اللہ سے امید ہے کہ اللہ تعالی آخرت میں ہمیں کامیابی سے ہمکنار کرے۔آمین
آپ کے اشکال کے لیے ضروری ہے کہ آپ مطالعہ کریں ، ایسا نہ ہو کہ ہر ہر مسئلے میں آپ کو نقص محسوس ہوتا رہے۔
 
lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
اگر ایک مسلمان قرآن کے احکامات پر عمل کرتا ہو مگر فروعی مسائل میں جن کی حیثیت اصول کی نہیں کسی امام کی پیروی کرتا ہو تو کون سا '' فرقہ '' وجود میں آ جاتا ہے۔
؟

کوئی مثال دیں اپنی بات کی - کون سے فروعی مسائل ہیں جن میں امام کی پیروی ضروری ہے - اور اگر کوئی فروعی مسئلہ قرآن یا صحیح احادیث کے خلاف آ گیا تو پھر کس امام کی پیروی ھو گی​
 
T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
کوئی مثال دیں اپنی بات کی - کون سے فروعی مسائل ہیں جن میں امام کی پیروی ضروری ہے - اور اگر کوئی فروعی مسئلہ قرآن یا صحیح احادیث کے خلاف آ گیا تو پھر کس امام کی پیروی ھو گی​
اس لنک میں تینوں کتابوں کو ڈاؤنلوڈ کر کے مطالعہ کریں۔
forum.mohaddis.com/attachments/munkareen-e-hadith-part-1-pdf.1240/
forum.mohaddis.com/attachments/ahle-hadith-part-2-pdf.1241/
forum.mohaddis.com/attachments/questions-answers-part-3-pdf.1242/
 
T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
ہماری مسجدوں سے لوگ صرف اس لیے دور ہو رہے ہیں کہ ہر کوئی دینِ اسلام کو اپنی ہی نظر سے دیکھتا ہے۔ ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جو ابھی تک نماز پڑھنے سے محروم ہیں۔ جانتے ہیں کس لیے ؟ دیوبندی اپنی نماز کے طریقے کو صحیح سمجھتے ہیں۔ اہلِ حدیث اپنی نماز کو۔ ان سب کا بار ہمارے ان نام نہاد جاہل اہلِ حدیث اور دیوبندیوں اور دوسروں کو پر ہو گا اور یہ سب اللہ کے قہر سے بچ نہیں سکتے۔ کیوں کہ ان سب کو اپنی اپنی مذہبی دوکان پیاری ہے۔ میری آنکھیں تو کھل گئی مگر میں ابھی تک آپ لوگوں کی واپسی کا ماتم کر رہا ہوں۔ امتِ محمدیہﷺ آگے ہی بہت فتنوں کا شکار ہے۔ اللہ کے لیے لوگوں میں مزید تشویش پیدا مت کرو۔
 
T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
کوئی مثال دیں اپنی بات کی - کون سے فروعی مسائل ہیں جن میں امام کی پیروی ضروری ہے - اور اگر کوئی فروعی مسئلہ قرآن یا صحیح احادیث کے خلاف آ گیا تو پھر کس امام کی پیروی ھو گی​
کیا ہم امام بخاری کی کہی ہوئی بات آنکھے بند کر کے نہیں مانتے ؟
 
T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
محترم بھائی!
احادیث کی تحقیق کے لیے ہر دور میں محدث موجود رہے ہیں۔اہل حدیث کا معیار صحیح احادیث ہے۔
صحیح حدیث اور صرف قرآن و حدیث پر چلنا جرم تو نہیں ، اللہ سے امید ہے کہ اللہ تعالی آخرت میں ہمیں کامیابی سے ہمکنار کرے۔آمین
آپ کے اشکال کے لیے ضروری ہے کہ آپ مطالعہ کریں ، ایسا نہ ہو کہ ہر ہر مسئلے میں آپ کو نقص محسوس ہوتا رہے۔
میں نے اہلِ حدیث اور دوسرے مکتبہ فکر کی کتابوں کا بہت مطالعہ کیا ہے۔ مگر اس مطالعہ سے میری تشویش ہی میں اضافہ ہوا ہے۔ اور مجھے ان کتابوں میں زہریلا اور نفرت انگیز مواد ہی زیادہ ملا ہے۔
 
  • پسند
Reactions: Dua
Top