• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فرقہ قادیانی کاپس منظر

شمولیت
اکتوبر 04، 2012
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
78
پوائنٹ
0
قرآن احادیث اور اجماع امت سب کا اس بات پر اتفاق ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ آخری نبی ہیں، اسی بات کو قرآن میں تقریباً سو سے زائد جگہ بیان کیا گیا ہے، مگر اس کے ساتھ ساتھ نبی کریم ﷺ نے یہ بھی پیشین گوئی کی تھی کہ:
لا تقوم الساعۃ حتی یبعث دجالون کذّابون قریبا من ثلاثین کلھم یزعم انہ رسول اللہ۔
(بخاری:۲/۱۰۵۴۔ مسلم۲/۳۹۷)
ترجمہ: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک کہ تیس کے قریب دجال اور کذاب پیدا نہ ہوں، جن میں سے ہر ایک یہ دعویٰ کرے گا کہ وہ اللہ کا رسول ہے۔
یہ پیشین گوئی بھی پیدا ہوئی، آپﷺکے آخری ایام میں ہی مسیلمہ کذاب نے نبوت کا دعویٰ کردیا، اسی طرح یمن کے ایک باشندہ اسود عنسی اور ایک مکار عیار عیسائی عورت سجاح بنت حارث عراقی نے آپﷺ کی نبوت کے بعد اپنی نبوت کا اعلان کردیا، اس کے بعد بھی لوگوں نے نبوت کا دعویٰ کیا، پھر اٹھارہوں صدی کے اواخر میں بھی ایک شخص نے نبوت کا دعویٰ کیا، جس کو لوگ مرزا غلام احمد قادیانی کے نام سے جانتے ہیں۔
۱۸۵۷ء میں برطانوی سامراجیوں نے جس مکر و فریب، عیاری ہتھکنڈوں سے مسلمان حکمرانوں کو تخت وتاج سے محروم کیا اور خود تمام احتیارات و اقتدار پر قابض ہوگئے، ان کو ڈر تھا کہ کہیں یہ مسلمان پھر ہم سے اقتدار نہ چھین لیں، اس خطرے کے پیش نظر انہوں نے مسلمانوں کو کمزور کرنے کے لئے ان میں انتشار و افتراق کے بیج بونے شروع کردئے، ان میں سے ایک مرزا غلام احمد قادیانی بھی تھا، جس سے انہوں نے اسلام کے بنیادی عقائد پر ضرب لگائی، کبھی نبوت کا دعویٰ کروایا اور کبھی انبیاء علیہم السلام کو برا بھلا کہلوایا اور کبھی قرآن و حدیث کو غلط ثابت کروانے کی کوشش کی اور پھر آخر میں جہاد جس سے برطانوری حکومت کو ڈر تھا کہ ہماری حکومت کو جہاد سے یہ چھین نہ لیں، اس کے لئے انہوں نے مرزا غلام احمد کی زبان سے کہلوایا کہ جہاد اب ختم ہوگیا اور اس بات کا مرزا صاحب نے کئی بار اعلان کیا کہ ہر وہ شخص جو مجھ سے بیعت کرے کہ وہ مجھ کو مسیح موعود جانتا ہے اسی میں یہ عقیدہ بھی ہے کہ اب اس زمانہ میں جہاد حرام ہوگیا ہے۔
کبھی کہا کہ:
چھوڑدو اے دوستو جہاد کا خیال دین کے لئے حرام ہے اب جنگ و قتال بند ہو چکا ۔ جہاد کا حکم منع ہو گیا ،
بہر حال انگریز نے اپنے مقصد کو پورا کیا اور مسلمانوں کی فکری وحدت میں انتشار پیدا کردیا اور بالآخر انگریزوں نے ایک عرصۂ دراز تک بر صغیر پر حکومت کی۔
 

الیاسی

رکن
شمولیت
فروری 28، 2012
پیغامات
425
ری ایکشن اسکور
736
پوائنٹ
86
عموما یہ سمجھا جاتا ہے کہ قادینیوں کو پیسے ملتے ھیں اس لیے قادیانی بنتا ہے ایسی کوئی بات نھیں ان کی پاس بھی اپنی کفر پر دلایل ھوتے ھیں قرآن وحدیث سے نوبل انعام یافتہ لوگ بھی قادیانی ہے ان کہ پیسے کی کیا ضرورت ؟؟ میرای مقصد یہ ہے کہ صرف پیسہ نھیں بلکہ لوگوں کو گمراہ کرنے کیلیے ان کی پاس بڑے دلایل موجود ہے اس لیے مسلمان کو مطالعہ کرکے ہر دم تیار
رھنا چاھیے
 
Top