• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فرق کہاں ہے؟

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
یہ جوجو حضرات مجهے سمجهانے لگ پڑے هیں. ان کی ایک بار پهر توجہ درکار هے. میں نے طالبان اور بلوچ لڑنے والوں کی کبهی حمایت نہیں کی.
یہ بات یاد رهے کہ میں کسی بهی انسان کی موت پر بغلیں نہیں بجا سکتا. اور میں نے صرف مسلمان نہیں لکها..انسان لکها هے. مجهے هر انسان کی موت پر اتنا هی دکه هوتا جتنا میرے همسائے میں کسی متقی کے موت پر هو سکتا هے..
میں نے بات مختصر اسلوب میں سمجهانے کی کوشش کی تهی لیکن لگتا هے حضرات کو مختصر بات سمجه نہیں آتی یا پهر انہوں نے آنکهوں پر گهوڑے کے وه شیڈ لگائے هیں جس سے اس کو صرف سیدها نظر آتا هے اور قسم کهائی هے کہ هر حال میں اپنے مرشد اور لیڈر کا دفاع ان پر واجب هے .

بات یہ هے کہ براہ کرم مجهے طاهرالقادری اور طالبان کا فرق نہ سمجهائیں..میں یہ عرض کر رها تها کہ جو لوگ کل تک آپریشن کی حمایت کر رهے تهے وه آج کیوں خفا هیں..کیا آپریشن میں صرف طالبان هی مارے جائیں گے؟

وهاں کے آپریشن میں کیا عورتیں بچے اور بوڑهے نہیں مارے جائیں گے؟ وه انسان نہیں هیں؟ وه مسلمان نہیں هیں؟
یا پهر ان کا قصور یہ هے کہ وه مال روڈ پر نہیں مرتے ؟ کسی ٹی وی کیمرے کا رپورٹر ان کی لائیو کوریج نہیں کرتا؟

یا پهر ان کا لیڈر کینیڈا کا شہری نہیں هے اور فتوے برائے فروخت نہیں لکهتا؟

مجهے لاهور میں مرنے والوں کو اتنا هی دکه هے جتنا آپ کو هے...لیکن مجهے وزیرستان میں مرنے والے بچوں اور عورتوں کا بهی اتنا هی دکه هے..مجهے خضدار میں مرنے والوں کا اتنا هی دکه هے..کبهی جائیے اور دیکه لیجیے کہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے کتنی عورتیں اور بچے رل رهے هیں؟ کبهی جائیے اور دکهیے کہ سوات کے آئی ڈی پیز کیمپوں میں کس طرح زندگی بسر کر رهے هیں..

لاهور میں پولیس نے گولیاں چلائیں اور آٹه لوگ مارے گئے..جہاں جہاز سے بمباری هو گی.ٹیینگ گولے برسائیں گے وهاں کتنے معصوم مریں گے؟؟؟؟

کسی ٹی وی سکرین کا دانشور لاهور کے کسی آے سی بنگلے میں بیٹه کر ویڈیو کانفرنس پر ایک هی سانس میں وزیرستان آپریشن کی حمایت کرے گا اور لاهور پر ٹسوے بہائے گا تو میں سوال پوچهوں گا؟

باقی جہاں تک طاهرالقادری اور طالبان کا تعلق هے. تو بڑے افسوس کے ساته بتا رها هوں ک میرے لیے ان دونوں کوئی فرق نہیں هے.

دونوں اپنے اپنے مخصوص فرقے کی تعبیر کو دین سمجهتے هیں..دونوں نظام کو لپیٹنے کے درپے هیں...

اور دونوں فرقہ پرست هیں...
یدِ بیضاء​
 

علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
فرق تو کہیں نہیں
امیر جماعت الدعوہ پروفیسر حافظ محمد سعید نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی حملہ کے بعد حکومتی اداروں کے پاس صرف یہی راستہ باقی بچتا تھا یہ بروقت اور اچھا فیصلہ ہے ہم حکومت اور فوج کے اس فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں تاہم ہم فوج اور دیگر اداروں سے اپیل کرتے ہیں اس آپریشن میں انتہائی احتیاط برتی جائے تاکہ بے گناہ شہری متاثر نہ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعظم کو چاہئے کہ وہ قوم کو بتائیں کہ یہ آپریشن کیوں شروع کیا گیا ہے۔
http://forum.mohaddis.com/threads/امیر-جماعت-پروفیسر-حافظ-محمد-سعید-نے-آپریشن-ضرب-عضب-کی-مکمل-حمایت-کا-اعلان-کیا-ہے.23564/
جمعیت اہلحدیث اور سابق فوجیوں کی تنظیم نے شمالی وزیرستان آپریشن کی حمایت کر دی


لاہور (خصوصی نامہ نگار+ خبر نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان اور سابق فوجیوں نے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن’’ضربِ عضب‘‘ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ مرکز اہلحدیث106 راوی روڈ میں منعقدہ پارٹی کے مرکزی قائدین کا مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت پروفیسر ساجد میر نے کی۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات ناکام ہونا بدقسمتی کی بات تھی۔ شدت پسندوں نے اپنے من مانے ایجنڈے کی خاطر ملک کو جتنا بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے اسکے پیش نظر اب آپریشن کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جا نا ضروری ہے۔قوم کا ہر فرد اس آپریشن کی کامیابی کا متمنی ہے اور افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں سابق فوجیوں نے شدت پسندوں کیخلاف جاری پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کی بھرپور اور غیرمشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے امن مذاکرات کی ناکامی پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ کاروائی کے نتیجہ میں پاکستان میں امن کے قیام کی راہ ہموار ہو گی۔اس بات کا فیصلہ سابق فوجیوں کی تنظیم پیسا کے صدر لیفٹننٹ جنرل(ر) علی قلی خان کی قیادت میں اجلاس میں کیا گیا جس میں وائس ایڈمرل(ر) احمد تسنیم، ایئر مارشل (ر) مسعود اختر، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم اکبر، برگیڈیر (ر) میاں محمود، بریگیڈیئر سید مسعود الحسن اور دیگر افسران و جوانوںنے شرکت کی۔سابق عسکری قیادت نے کہا کہ تمام اہم سیاسی جماعتوں کی جانب سے آپریشن کی حمایت خوش آئند ہے جبکہ طالبان کو اندازہ ہو جانا چاہئے کہ بندوق کی نوک پر 20کروڑ عوام کو اپنے مخصوص برانڈ کی شریعت پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔سابق عسکری ماہرین نے مطالبہ کیا کی شمالی وزیرستان کے متاثرین کی ہر ممکن دیکھ بھال کی جائے ۔پیسا نے متاثرین کی دیکھ بھال کیلئے ایک فنڈ قائم کر دیا ہے ۔پہلا امدادی قافلہ ہفتہ کو روانہ کر دیا جائے گا۔عطیات عسکری بینک، اے ڈبلیو ٹی پلازہ، مال روڑ راولپنڈی برانچ کے اکائونٹ نمبر 0101239067 میں جمع کروائے جا سکتے ہیں۔اسلام آباد سے ثناء نیوز کے مطابق سرپرست اعلیٰ سپریم شیعہ علماء بوڈرقائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کیلئے جمعہ 20جون کو’’یوم دعا‘‘منانے کااعلان کیاہے ۔ گزشنہ روز عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابلیسی قوتیں آپریشن کوناکام بنانے پرتلی ہوئی ہیں ۔پوری قوم مجاہدین وطن کی پشت پرسیسہ پلائی دیواربن جائے ۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/lahore/19-Jun-2014/310214
 
Top