• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

{فصل لربك وانحر} کی تفسیر میں ”التمہید“ میں منقول اثر علی رضی اللہ عنہ میں تحریف

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,806
پوائنٹ
773
دسویں دلیل:حماد کے شاگر ''مهران بن أبى عمر العطار'' کی روایت

تمہید میں منقول علی رضی اللہ عنہ کی اسی روایت کو حمادبن سلمہ کے ایک اور شاگرد "مهران بن أبى عمر العطار" نے بھی نقل کیا اور ان کی روایت میں سینے پر ہاتھ باندھنے کی صراحت ہے ۔ چنانچہ:


امام ابن جرير الطبري رحمه الله (المتوفى310)نے کہا:
حدثنا ابن حميد، قال: ثنا مهران، عن حماد بن سلمة، عن عاصم الجحدري، عن عقبة بن ظهير، عن أبيه، عن علي رضى الله عنه{فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ}قال: وضع يده اليمنى على وسط ساعده اليسرى، ثم وضعهما على صدره
صحابی رسول علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ نے {فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ} (الکوثر:2/108)کی تفسیرمیں فرمایاکہ:اس سے (نمازمیں) دائیں ہاتھ کو اپنے بائیں ہاتھ کے بازو (کہنی سے ہتھیلی تک کے حصہ ) کے درمیان رکھ کر پھرانہیں اپنے سینے پررکھنا مراد ہے۔[تفسير الطبري:ت شاكر 24/ 652 ، صحیح المتن بالمتابعات لاجل ابن حمید]

یہ روایت بھی اس بات کی دلیل ہے کہ تمھید میں منقول علی رضی اللہ عنہ کی اس تفسیری روایت میں وہی لفظ درست ہے جو سینے پر ہاتھ باندھنے پر دلالت کرے اور نہ کہ ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے پر ۔

مزید دیکھئے: انوار البدر فی وضع الیدین علی الصدر: ص310۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,806
پوائنٹ
773
خلاصہ کلام یہ کہ ان دس دلائل کی روشنی میں یہ بات قطعی طور پر ثابت ہوتی ہے کہ اس روایت کے اخیر میں صحیح لفظ ’’الثندوہ‘‘ ہی ہے اور ’’تحت الثندوۃ‘‘ کا مطلب چھاتی کے نیچے یعنی سینہ مراد ہے جیساکہ اسی روایت کے دیگر طرق پوری صراحت کے ساتھ سینے کا ذکر ہے۔لہٰذا یہ رویات ناف کے نیچے نہیں بلکہ سینے پر ہاتھ باندھنے کی دلیل ہے ۔ والحمدللہ
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,806
پوائنٹ
773
اس روایت سے متعلق مزید تفصیل :

تمام طرق پر بحث
رواۃ کی توثیق
سند میں اضطراب کے دعوے کی تردید
متن میں اضطراب کے دعوے کی تردید


کے لئے ہماری کتاب ”انوار البدر فی وضع الیدین علی الصدر“ کا مطالعہ کریں۔
 

آزاد

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
363
ری ایکشن اسکور
920
پوائنٹ
125
اس روایت سے متعلق مزید تفصیل :

تمام طرق پر بحث
رواۃ کی توثیق
سند میں اضطراب کے دعوے کی تردید
متن میں اضطراب کے دعوے کی تردید


کے لئے ہماری کتاب ”انوار البدر فی وضع الیدین علی الصدر“ کا مطالعہ کریں۔
پاکستان میں رہ کر کیسے کریں جناب؟
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,806
پوائنٹ
773
پاکستان سے بھی ان شاء اللہ یہ کتاب جلد ہی چھپنے والی ہے ۔
بلکہ پاکستانی نسخہ میں کچھ اہم اضافے بھی ہوں گے ۔
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,806
پوائنٹ
773
پاکستان سے بھی ان شاء اللہ یہ کتاب جلد ہی چھپنے والی ہے ۔
بلکہ پاکستانی نسخہ میں کچھ اہم اضافے بھی ہوں گے ۔
اب یہ کتاب پاکستان سے چھپ چکی ہے۔
مکتبہ بیت السلام لاہور
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اب یہ کتاب پاکستان سے چھپ چکی ہے۔
مکتبہ بیت السلام لاہور
کتاب حاصل کرنے کے خواہشمند حضرات کے لیے گزارش ہے کہ محترم شیخ @ابو مریم صاحب کے بقول یہ کتاب اردو بازار میں تمام سلفی مکتبات پر دستیاب ہے ۔
 
Top