کلیم حیدر
ناظم خاص
- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,747
- ری ایکشن اسکور
- 26,381
- پوائنٹ
- 995
نمبر11:
خطیب بغدادی رحمہ اللہ (ثقہ ،عادل اور انصاف پسند معتدل) کی کتاب ’’تاریخ بغداد‘‘ انتہائی معتبر کتابوں میں سے ہے اس میں عام طور پر سندوں کا التزام کیا گیا ہے ۔اس کتاب میں امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کےحق میں اور مخالفت میں بہت سی روایات جمع کی گئی ہیں۔ جن میں سے بعض صحیح وحسن ہیں ،بعض موضوع وباطل ہیں اور بعض ضعیف ومردود ہیں ۔لہذا اس کتاب کی ہر روایت کی ہر سند کاتحقیقی جائزہ لینا ضروری ہے اور سند کے صحیح یا حسن ثابت ہوجانے کے بعد ہی اس کاحوالہ دینا چاہیے۔اس کتاب میں بعض اقوال بے سند بھی موجود ہیں مثلا خطیب بغدادی کاقول کہ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا تھا،بےسند ہے اور بے سند ہونے کی وجہ سے ناقابل اعتماد ہے۔