ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
فضائل القرآن از ابن کثیرؒ میں ’سبعہ احرف‘ پر مشتمل احادیث
عمران اسلم
اِس میں دو رائے نہیں ہیں کہ قرآن کریم کا نزول ’سبعہ اَحرف‘ پر ہوا ہے۔ جس کی تائید ان اَحادیثِ مبارکہ سے ہوتی ہے جن سے کتب اَحادیث وتفاسیر بھری پڑی ہیں۔ امام ابن کثیرنے اپنی مشہور زمانہ تفسیر ’تفسیر القرآن العظیم‘ میں اس سلسلہ میں وارد ہونے والی متعدد اَحادیث کو یکجا کیا ہے۔ ذیل میں ہم ’تفسیر ابن کثیر‘ میں سبعہ اَحرف کے ضمن میں نقل شدہ تمام اَحادیث کو پیش کرنے کے بعد سبعہ اَحرف سے متعلق امام موصوف کا مؤقف واضح کرنے کی سعی کریں گے۔٭ حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
’’أَقْرَأَنِيْ جِبْرِیْلُ عَلـٰی حَرْفٍ فَرَاجَعْتُہٗ فَلَمْ أَزَلْ أَسْتَزِیْدُہٗ وَیَزِیْدُنِيْ حَتَّی انْتَہٰی إِلـٰی سَبْعَۃِ أَحْرُفٍ‘‘ (صحیح البخاري: ۴۷۰۵)
’’مجھے جبریل نے ایک حرف پر قرآن پڑھایا تومیں نے ان سے مراجعت کی اور میں مزید طلب کرتارہا اوروہ (قرآن کے حرفوں میں) اِضافہ کرتے رہے یہاں تک کہ وہ سات حرفوں تک پہنچ گئے ۔‘‘