عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
مترجم
نظرثانی
ناشر
اصحاب الحدیث سےمراد وہ لوگ ہیں جو فروعی مسائل میں باہم برداشت ،تقلید جامدکی بجائے اجتہاداور دین کو بحثیت مجموع ایک منہج فکرکےمتعارف کراتےہیں۔عباسی دورمیں تقلیداور مختلف فقہوں کی ترویج کےبعد اجتہادی فکر کے فقدان کی وجہ سے امت کے اندر فہم قرآن وسنت کےحوالے سے جذبہ نہ رہا۔اس وقت اصحاب الحدیث نےاپنی نمایاں خدمات سرانجام دیں۔انہوں نےسلف کےاصل منہج کو لوگوں کےسامنے پیش کیا۔اور تقلید جامد کی تردید کرتے ہوئے فہم شرع کی حتمی اساس قرآن وسنت کو قرار دیا۔اسی طرح یونانی علوم کےاثرات کےرد میں بھی اصلی ماخذومصدر کی طرف توجہ مبذول کروائی۔تاہم امت کے اند ایک دور ایساآیاتھاکہ یہ فکر اس قدر نمایاں نہ رہاجیسے کہ اسے ہونا چاہیے تھا ۔ایک طرف یونانی علوم کےحملے اور دوسری طرف تقلیدی وفقہی جمود نے امت کو ایک نئی راہ پرلگارکھاتھا ۔ان حالات میں خطیب بغدادی رحمۃ اللہ علیہ نےاصحاب الحدیث یا محدثین کی فکر کو اجاگرکرنے کی ضرورت محسوس کرتےہوئے یہ کتاب لکھی ۔جیسے محترم جناب خالدگھرجاکی صاحب نے انتہائی سادگی کے ساتھ اردوقالب میں ڈھالنے کی کامیاب کوشش فرمائی ہے۔اللہ انہیں اجرجزیل سے نوازے۔(ع۔ح)فضائل اہلحدیث
مصنف
حافظ ابوبکراحمدبن علی بن ثابت الخطیب البغدادی
مترجم
الشیخ خالدگرجاکھی
نظرثانی
الشیخ عبدالعظیم حسن زئی
ناشر
دار التقوی،کراچی
تبصرہ
Last edited: