• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فضیلت بیت المقدس اور فلسطین و شام

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
تبصرہ

اسلام اور ملتِ اسلامیہ کے خلاف یہودیوں کی دشمنی تاریخ کا ایک مستقل باب ہے ۔یہودِ مدینہ نے عہد رسالت مآب میں جو شورشیں اور سازشیں کیں ان سے تاریخِ اسلام کا ہر طالب علم آگاہ ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں سے یہود نے مسلمانوں کےخلاف بالخصوص اور دیگر انسانیت کے خلاف بالعموم معادانہ رویہ اپنا رکھا ہے ۔بیسویں صدی کےحادثات وسانحات میں سب سے بڑا سانحہ مسئلہ فلسطین ہے ۔ یہود ونصاریٰ نےیہ مسئلہ پیدا کر کے گویا اسلام کےدل میں خنجر گھونپ رکھا ہے ۔1948ء میں اسرائیل کے قیام کےبعد یورپ سے آئے ہو غاصب یہودیوں نے ہزاروں سال سے فلسطین میں آباد فلسطینیوں کو ان کی زمینوں اور جائدادوں سے بے دخل کر کے انہیں کمیپوں میں نہایت ابتر حالت میں زندگی بسر کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ گزشتہ نصف صدی سے زائد عرصہ کے دوران اسرائیلی یہودیوں کی جارحانہ کاروائیوں اور جنگوں میں ہزاروں لاکھوں فلسطینی مسلمان شہید ، زخمی یا بے گھر ہوچکے ہیں اورلاکھوں افراد مقبوضہ فلسطین کے اندر یا آس پاس کےملکوں میں کیمپوں کے اندر قابلِ رحمت حالت میں زندگی بسر کررہے ہیں۔اوراقوام متحدہ اوراس کے کرتا دھرتا امریکہ اور پورپ کےممالک یہودیوں کے سرپرست اور پشتیبان بنے ہوئے ہیں۔عالمِ اسلام کو خوابِ غفلت سےجگانے اور مسئلہ فلسطین کواجاگر کر نےکےلیے نومبر2000ء میں ’’ جمعیۃ احیاء التراث الاسلامی‘‘ کویت نے (بیت المقدس ہمارا ہے ) کے عنوان کے تحت دوسرا’’ہفتہ اقصیٰ ‘‘منایا جس میں مسجد اقصیٰ کی فضیلت ،تاریخ اور اس کے خلاف یہودی سازشوں پر متعدد لیکچرز دیے گئے۔نیراس کے بارے ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اور فضائل بیت المقدس پر لڑیچر تقسیم کیا گیا ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ فضلیت بیت المقدس اور فلسطین وشام ‘‘اسی عربی لٹریچر کا ترجمہ ہے ۔محترم ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ و مدینہ یونیورسٹی ) نے اسی موضوع پر مزید کتب سے استفادہ کرکے اس لٹریچر کو اردو داں طبقے کےلیے اردو زبان میں منتقل کیا کیونکہ اردو زبان میں اس نوعیت کالٹریچر موجود نہیں تھا۔تاکہ عربی زبان سے ناآشنا لوگ بھی اس اہم مسئلے کے متعلق آگاہی حاصل کرسکیں۔مولانا شفیق االرحمن فرخ اور معروف صحافی اور تاریخ دان جناب محسن فارانی صاحب نے کتاب کی نظرثانی اور اس میں مزید اضافہ جات کا کام خاصی محنت سے کیا جس سےاس کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ مترجم کتاب ہذا استاد محترم ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد اس کتاب کے علاوہ تقریبا ایک درجن چھوٹی بڑی کتب کے مصنف ومترجم ہیں اور برصغیر پاک وہند کےخطباء ومبلغین کے ہاں مقبولِ عام تین جلدوں پر مشتمل کتاب زادالخطیب بھی موصوف ہی کی عظیم تصنیف ہے ۔محترم حافظ صاحب دینی تعلیم کے حصول کے لیے 1982میں جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور ( جامعہ رحمانیہ )میں داخل ہوئے اور یہاں ثانوی کے امتحان میں امتیازی نمبر حاصل کرکے اول آنے پر انہیں1986 میں مدینہ یونیورسٹی میں داخلہ کا شرف حاصل ہوا۔مدینہ یونیورسٹی کے کلیۃ الحدیث سے فراغت سے کے بعد 1991ء میں اپنے مادرِ علمی جامعہ لاہور الاسلامیہ میں تدریس کا آغازکیا اور پھر کچھ عرصہ بعدکویت تشریف لے گئے قیامِ کویت کے دوران 2007ء میں جامعہ کراچی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔پی ایچ ڈی میں تحقیقی مقالہ کاعنوان ’’حدیثِ مو ضو ع ، تا ر یخ ، اسباب،علامت اورمشہور موضوع احادیث کاتحقیقی جائزہ‘‘ ہے مقالہ نگار نے یہ مقالہ عربی زبان میں پیش کیا۔موصوف کی تدریسی وتصنیفی خدمات اور مزید تعارف کےلیے زاد الخطیب جلد3 ص5۔10 ملاحظہ فرمائیں۔اللہ تعالیٰ مترجم وناشر اور اس کتاب کو طباعت کےلیے تیار کرنےوالے احباب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور مسلمانوں کےقبلۂ اول کو آزاد اور دنیا بھر کےمظلوم مسلمانوں کی مددفرمائے (م۔ا)
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین

حصہ اول
شام ، فلسطین اور بیت المقدس کی فضیلت
شام، فلسطین اور بیت المقدس کی فضیلت (قرآنی آیات میں )
احادیث رسول میں
شام پر فرشتوں کی نگرانی
شام میں برکت
اہل شام سب اچھےلوگ
اہل شام کے ذریعے دین اسلام کی نصرت
شام میں نزول عیسیٰ
بیت المقدس اور طائفہ منصورہ
بیت المقدس ، سرزمین محشر
سر زمین فلسطین اور ابنیاء ؑ
سر زمین فلسطین اور خون شہداء
سرزمین فلسطین اور علماء
اما م ابن مفلح المقدسی 
اما م احمد بن حسین الرملی 
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
حصہ دوم
مسجد اقصیٰ
مسجداقصیٰ کے فضائل
قبلہ اول
مسجد اقصیٰ اور معراج
مسجد اقصیٰ اور شد رحال
ابو عبیدۃ نب الجراح
معاذ بن جبل
عبادہ بن الصامت
عبد بن عمر
شداد بن اوس
مسجد اقصیٰ میں نماز کی فضیلت
کیا مسجد اقصیٰ ’’حرم‘‘ ہے؟
مسجد اقصیٰ سب سے پہلے کس نے تعمیر کی ؟
مسجد اقصیٰ کی تعمیر مختلف ادواز میں
عہد فاروقی میں
عہد بنو امیہ میں
عہد بنوعباس میں
عہد فاطمی میں
صلیبی دور میں
عہد مملوکی میں
برطانوی دور حکومت میں
صہیونی دور میں
مسجد اقصیٰ کی حدود
قبۃ الصخرۃ
مسجد اقصیٰ کےدروازے
مروانی مصلی
دیوار براق
کنویں
پانی کی سبیلیں
چبوترے
مسجد اقصیٰ کے متعلق رسول اللہ ﷺ کی ایک پیشین گوئی
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
حصہ سوم
فتح بیت المقدس
فتح بیت المقدس کےمتعلق رسول اللہ ﷺ کی بشارت
حضرت عمر اور فتح بیت المقدس
صلاح الدین ایوبی اور فتح بیت المقدس
ایک یادگار خطبہ
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
حصہ چہارم
یہود اور بیت المقدس
یہود کے بعض بڑے اوصاف قرآن میں
اللہ کی بے ادبی اور اس کےمتعلق توہین آمیز کلمات
اللہ کی آیات سے کفر اور انبیاء ؑ کا قتل
الہٰی فیصلہ سے اعراض
عہد شکنی
کلام اللہ میں تحریف
تکبر
حسد
دھوکہ دہی
برائی سے منع نہ کرنا
منافقت
حرام خوری
دین کا مذاق اڑانا
قوم یہود پر اللہ کا عذاب
اللہ کی لعنت
قیامت تک اللہ کی پکڑ
دل پتھر بنا دیے
باہمی عداوت
یہودکودوست مت بناؤ
یہود کی خواہشات کی پیروی مت کرو
قوم یہود اسلام کےاوائل میں
ابوعفک کا قتل
بنوقینقاع کی جلا وطنی
کعب بن اشرف کا قتل
بنو نضیر کی جلا وطنی
ابو رافع کا قتل
خیبر ...سازشوں کا گڑھ
زہریلا گوشت
فلسطین اور یہود( مختصر تاریخ )
بیت المقدس اور یہود
بیت المقدس کویہودی شہر قرار دینے کی کوششیں
بیت ا لمقدس میں یہودی آبادی
مسجداقصیٰ کو گرانے کی یہودی کوشش
ایک خطرناکااقدام
مسجد اقصیٰ پر یہود کی زیادتیاں
چندشبہات اور ان کےجوابات
خلاصہ کلام
کیا یہودی یعقوب کی نسل میں ہیں ؟
کیا اللہ نے سرزمین فلسطین کی وراثت کا یہودیوں سے وعدہ کیا تھا؟
کیا مسجد اقصی ’’ہیکل سلیکانی ‘‘ کی جگہ پر بنائی گئی ہے ؟
کیا یہودی اللہ کی پسندیدہ قوم ہیں ؟
بیت المقدس کیسے آزاد ہو گا؟
دینی تعلیمات پر سختی سےعمل کیا جائے
برائیوں سے پرہیز کیا جائے
قوت تیار کی جائے
سابقہ غلطیاں پھر نہ دہرائی جائیں
یہودیون کےعبرتناک انجام کے متعلق قرآن وسنت میں خوش خبری
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
حصہ پنجم
یہود---- اقتدار مصر سے قیام اسرائیل تک
حصہ ششم
فرنگ کی رگ جان پنجہ یہود میں
حصہ ہفتم
گزشتہ ایک صدی کی جنگیں
 
Top