ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
رمضان کی فضیلت
سیدنا ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص اللہ پر اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور نماز پڑھے اور رمضان کے روزے رکھے ، اللہ کے ذمہ یہ وعدہ ہے کہ وہ اس کو جنت میں داخل کر دے گا ، خواہ وہ جہاد فی سبیل اللہ کرے ( یا نہ کرے ) بلکہ جس سر زمین میں پیدا ہو ا ہو وہیں بیٹھا رہے ۔‘‘ صحابہ کرام ؓ نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! کیا ہم لوگوںمیں اس بات کو مشہور نہ کر دیں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جنت میں سو درجے ہیں وہ اللہ تعالیٰ نے جہاد فی سبیل اللہ کرنے والو ں کے لیے تیار کیے ہیں ،ہر دودرجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہے جتنا آسمان وزمین کے درمیان ہے ۔ پس جب تم اللہ سے دعا مانگو تو اس سے فردوس طلب کرو کیونکہ وہ جنت کا افضل اور اعلیٰ حصہ ہے ۔‘‘ مجھے خیال ہے ۔ کہ نبیﷺ نے ( یہ بھی اس کے بعد ) فرمایا :’’ اس کے (یعنی جنت الفردوس کے ) اوپرر حمن کا عرش ہے اور وہیں سے ( یعنی جنت الفردوس سے ) جنت کی نہریں جاری ہوئی ہیں ۔
بخاری١٢٠٧