• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین

شمولیت
نومبر 04، 2012
پیغامات
82
ری ایکشن اسکور
351
پوائنٹ
36
٭مولد ومسکن
شیخ رحمہ اللہ 23رمضان المبارک 1347ھکو سعودی عرب کے علاقے القصیم کے قصبہ عنیزہ میں پیداہوئے ۔
٭تعلیم وتربیت
صغر سنی میں حفظ کتاب اللہ کا شرف حاصل کرلیا تھا بعد ازاں اپنے نانا عبدالرحمان بن سلیمان الدامغ کے پس تعلیم کا آغا ز کیا ،قصیم کا علاقہ ہمیشہ سے علمی تحریکوں کا مرکز رہا ہے ،مساجد حتی کہ گھروں میں بھی علمی حلقات او رفکری تربیت کا رواج عام تھا،جس کی وجہسے شیخ رحمہ اللہ کو بہترین علمی ماحو ل میسر آیا،چنانچہ آپ نے اس سے خو ب استفادہ کیا۔
متعدد علماء سے فیض حاصل کیا تاہم سب سے زیادہ علامۃ القصیم شیخ عبدالرحمان بن ناصر السعدی رحمہ اللہ مو لف ،تیسرالکریم الرحمان فی تفسیر کلام المنان سے متاثر تھے او ران سے ہی زیادہ کسب فیض کیا ،ان سے تو حید ،تفسیر حدیث واصول حدیث ،نحو ،صرف ،فقہ واصول فقہ ،فرائض او ردیگر علوم حاصل کیے ،شیخ سعدی کی زندگی میں شیخ رحمہ اللہ نے عنیزہ کے معہد علمی میں دوسال تعلیم حاصل کی ،بعد ازاں 1377ھ میں آپ نے کلیہ شریعہ سے سند فراغت حاصل کی ۔
٭مشہور اسا تذہ
شیخ عبدالرحمان بن ناصر السعدی کے علاوہ سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز ،شیخ علی بن احمد الصالحی ،شیخ محمد بن عبدالعزیز المطوع ،علامہ شیخ محمد امین بن محمد مختار الشنقیطی ،اور شیخ عبدالرحمان بن علی عودان رحمہم اللہ بھی شیخ مرحوم کے اساتدہ میں شامل ہیں ۔
٭علمی ودعوتی خدمات
1371ھ میں باقاعدہ درس وتدریس کا سلسلہ شروع کیا۔
رجب1376ھ کو جامع عنیزہ میں پہلا خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا اپنے اسباذ گرامی شیخ عبدرالرحمن بن ناصرالسعدی کی وفات کے بعد ان کے جاں نشین خطیب مقرر ہوئے او ر45سال تک اسی جامع میں خطیت وامام رہے ۔
سعودی عرب کی جامعۃ الامام محمد بن سعود الاسلامیہ میں بھی ایک عرصہ تک تد ریسی خدمات سر انجام دیتے رہے ۔ھئیۃ کبار العلماءکے رکن رکین رہے شیخ محمد بن ابراہیم چیف جسٹس سپریم کورٹ نے آپ کو عہدہ قضاءکی پیشکش کی لیکن آپ نے اس منصب کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔
آپ کے محاضرات ودروس اور خطبات ،نیز تالیفات سے بے شمار لوگ مستفید ہو رہے ہیں جو آپ کے لیے صدقہ جاریہ ہے ۔ان شاءاللہ
٭شخصیت
آپ بلند پایہ مربی ومعلم تھے علمی بصیرت تفقہ فی الدین حسن تربیت منفرد طرز تدریس او رذاتی زندگی میں سلیقہ اورحسن تربیت آپ کی نمایاں حوبیاں تھیں زہدورع حق گو ئی راست بازی امت مسلمہ کا درد ہر عام وخاص کی بھلائی کا جذبہ آپ کے امتیاز ی اوصاف تھے ۔
٭وفات
،15شوال 1421]‎ھ بمطابق 10 جنوری 2001ءبروز بدھ شام 6بجے عالم اسلام اس جلیل القدر محدث ،فقیہ عالم دین ،مخلص ،مشفق مربی شب زندہ دار او رنمونہ اسلاف شخصیت سے محروم ہو گیا اللہ تعا لی سے دعا ہے کہ وہ مر حو م کو جنت الفردوس میں اتقیاءوصالحین کی میعت نصیب فرمائے ۔آمین ‎
 
Top