محترم لولی بھائی جان۔
جس مقام سے آپ نے یہ بات ثابت کرنے کی کوشش کی ہے وہاں سے تو نہیں ہوتی کیوں کہ یہاں سنت بمعنی حدیث ہے اور تقریر رسول ﷺ کو بیان کیا ہے۔
البتہ میری رائے یہ ہے جو بعض علماء سے منقول ہے کہ تراویح کی بیس رکعتیں مکمل سنت ہیں لیکن آٹھ اپنے ثبوت کی مضبوطی کی بنیاد پر سنن موکدہ ہیں اور باقی بارہ ان سے کم درجے کی ہیں۔ اس لیے اگر کوئی آٹھ بھی پڑھتا ہے تو اسے برا نہیں کہنا چاہیے۔ البتہ جب اللہ پاک نے اپنی بارگاہ میں بیس رکعات پڑھنے کا موقع دیا ہے تو اسے ضائع کیوں کیا جائے؟ یہ قیام اللیل تو انتہائی اعلی مرتبہ ہے۔ پھر اسے چھوڑا کیوں جائے۔
اور اگر موقع ملے تو اس سے زائد بھی پڑھنی چاہئیں۔ باقیوں میں نفل کی نیت کر لی جائے۔
واللہ اعلم